Tag: JIT investigation

  • بند کمرے کی تحقیقات نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے، اعتزاز احسن

    بند کمرے کی تحقیقات نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے، اعتزاز احسن

    لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بند کمرے کی تحقیقات نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے، پانامہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ پانامہ جے آئی ٹی کی کارروائی بند کمرے میں ہو رہی ہے، پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کارروائی اوپن ہونی چاہیئے۔

    اعتراز احسن نے کہا کہ تین ماہ سے یہ سن سن کر کان پک گئے کہ نواز شریف نے تین نسلوں کا حساب دیا ہے، اب یہ لوگ وزیراعظم کی پیشی کابول بول کرکان پکادیں گے، صرف پیش نہیں ہوناسچ بھی بولنا ہے ورنہ کیا فائدہ؟ بند کمرے کی تحقیقات نواز شریف کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہے۔

    انہوں نے شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون نے شیخ رشید کے ساتھ ایسی حرکت کروا کر بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا، جھوٹے الزامات لگانا مسلم لیگ نون کی منصوبہ بندی ہے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، گالم گلوچ بریگیڈ کا کام صرف کیمروں پر گالیاں دینا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے، خواجہ سعد رفیق

    وزیر اعظم عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے، خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاناما فیصلے پر کہا ہے کہ جے آئی ٹی وزیراعظم کے مؤقف کی فتح ہے، نواز شریف کے استعفے کا مطالبے کو مسترد کرتے ہیں،عدالت سے پوراتعاون کریں گے، سازش کرنے والوں کو پھرمنہ کی کھانی پڑی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور دانیال عزیز بھی موجود تھے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو پھر منہ کی کھانی پڑی، عمران خان خوابوں میں وزیراعظم بن چکے تھے۔

    انہوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، جمہوریت کےخلاف سازشیں کرتے رہے، عمران خان نے 2013 کے انتخابات کو بھی تسلیم نہیں کیا۔ ان کو دھرنا ٹو میں بھی ناکامی نصیب ہوئی۔

    سعد رفیق نے کہا کہ پاناما پیپرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، نوازشریف خود احتساب کیلئےعدالت میں پیش ہوئے، عدالت نےعمران خان کی وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی، ن لیگ عدالت سے سرخرو ہوکر عوام کے سامنے آئی ہے، کارکن جمعہ کوشکرانےکےنفل اداکریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے نوازشریف کے استعفے کے مطالبے کو مسترد کرتےہیں، نوازشریف کیوں استعفیٰ دیں؟ وزیراعظم عدالت سےسرخرو ہوئے ہیں، اپوزیشن 2018کےانتخابات کی تیاری کرے، آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے۔

    +ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اورشیخ رشید نےعدالت پردباؤ ڈالنے اور سپریم کورٹ پراثرانداز ہونے کی کوشش کی، درخواست گزاروں کےپاس قیاس آرائیوں کےسواکچھ نہیں تھا، عدالت ثبوت مانگتی رہی لیکن کچھ پیش نہیں کیاگیا، عمران خان کی تینوں درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں ،عدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کرنے کاوقت آگیا ہے، وزیراعظم نوازشریف نے ہی جےآئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کیا گریڈ18کےافسرکی کوئی قدرنہیں ہوتی؟، گریڈ18کے افسر کے آگے کھڑے ہونے میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیئے۔

  • صوبائی وزیرِداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے میں ملوث ملزمان کا سراغ مل گیا

    صوبائی وزیرِداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے میں ملوث ملزمان کا سراغ مل گیا

    لاہور: صوبائی وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پرحملے میں ملوث ملزمان کا سراغ مل گیا، خاتون سمیت پانچ مشتبہ افراد گرفتار جبکہ جائے وقوع سے ملنے والے آٹھ موبائل فونز کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔

    اٹک حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی، تحقیقاتی اداروں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اٹک خودکش حملے کی تحقیقات کے دائرہ مزید وسیع کردیا۔

    جے آئی ٹی نے جائے وقوع سے آٹھ موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کرکے جانچ پڑتال شروع کردی ہے جبکہ اُس گھر کا بھی سراغ لگا لیا ہے جہاں دہشگردوں اور سہولت کاروں نے منصوبہ بندی کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک کارروائی کے دوران خاتون سمیت پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے ۔

    جے آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں کے جسمانی اعضاء کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد کیس میں مزید اہم پیش رفت متوقع ہے۔ سولہ اگست کی صبح اٹک میں دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے خودکش حملے میں صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزداہ سمیت 22افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • صولت مرزا سے تفتیش کیلئے جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن مچھ جیل کو موصول

    صولت مرزا سے تفتیش کیلئے جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن مچھ جیل کو موصول

    مچھ: صولت مرزا کے ویڈیو بیان میں انکشافات سے متعلق تفتیش کیلئے قائم کی گئی جی آئی ٹی بلوچستان کے مچھ جیل کا دورہ کرے گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جیل حکام کو موصول ہوگئی ہے۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق سات رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تہرے قتل میں سزائے موت کے مجرم صولت مرزا سے اس کے ویڈیو بیان میں کئے گئے انکشافات کے حوالے سے پوچھ گچھ کرے گی، نوٹیفکیشن میں دورے کے دن اور وقت کا نہیں بتایا گیا۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جیل حکام کو جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا سے تفتیش کرنے والی ٹیم کے سربراہی بیس گریڈ کے آفیسر ڈی آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کررہے ہیں جبکہ آئی بی، ایف آئی اے، رینجرز، ایم آئی، آئی ایس آئی اور سی آئی ڈی کا ایک ایک رکن جے آئی ٹی میں شامل ہے۔