Tag: JIT investigation team

  • جے آئی ٹی ٹیم کی صولت مرزا سے پوچھ گچھ مکمل

    جے آئی ٹی ٹیم کی صولت مرزا سے پوچھ گچھ مکمل

    مچھ: جے آئی ٹی نےمچھ جیل میں صولت مرزا سے طویل پوچھ گچھ مکمل کرلی صولت مرزا نے تحقیقاتی ٹیم کو اپنے بیان سے متعلق سوالوں کے جواب دئیے،تحقیقات کے بعد مجرم کوڈیتھ سیل منتقل کر دیا گیا۔

    پھانسی سے چند گھنٹےپہلےتہلکہ خیز انکشافات کرنے والے صولت مرزا سےتحقیقات کیلئےکراچی سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ڈی آئی جی امیر شیخ کی سربراہی میں مچھ جیل پہنچی جےآئی ٹی کو سخت سیکیورٹی حصار میں جیل پہنچایا گیا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں خفیہ اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

    تحقیقاتی ٹیم نے مختلف سیشنز میں صولت مرزا سے پوچھ گچھ کی صولت مرزا نے پھانسی سے چند گھنٹے قبل ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں پر سنگین الزام لگائے تھے ۔

    ویڈیو بیان کے نشر ہوتے ہی صولت مرزا کی پھانسی فوری طور پر باہتر گھنٹے کیلئے معطل کی گئی تھی، جے آئی ٹی کے قیام کے بعد صولت مرزا کی سزا ایک ماہ کیلئے موخر کر دی گئی تھی۔

  • صولت مرزا سےجی آئی ٹی کی تفتیش شروع

    صولت مرزا سےجی آئی ٹی کی تفتیش شروع

    مچھ:  صولت مرزا سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کے ارکان مچھ جیل پہنچ گئے، صولت مرزا سےجی آئی ٹی کی تفتیش شروع ہوگئی ہے،  ڈی آئی جی امیر شیخ اور دیگر ارکان جیل میں صولت مرزا سے بیان لیں گے۔

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے صولت مرزا سے اس کے ویڈیو بیان کی روشنی میں دوبارہ تحقیقات کے لئے 7 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی تھی، جس میں پولیس کے علاوہ سندھ رینجرز، آئی بی، ایف آئی اے ، ایم آئی ، آئی ایس آئی اور سی آئی ڈی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔

    مچھ جیل کو ملنے والے نوٹی فکیشن کے تحت تحقیقاتی ٹیم مچھ سینٹرل جیل میں صولت مرزا سے تفتیش شروع کرے گی۔

    دوسری جانب محکمہ داخلہ بلوچستان نے بھی مچھ جیل کے حکام کو جے آئی ٹی کے ارکان سے مکمل تعاون کی ہدایت کردی ہے۔

    واضح رہے کہ صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی دی جانی تھی لیکن ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد اس کی سزا پر عمل درآمد 72 گھنٹے کے لئے موخر کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔