Tag: JIT meeting

  • پانامہ کیس: جے آئی ٹی نے قطری خط سے متعلق سوال نامہ تیارکرلیا

    پانامہ کیس: جے آئی ٹی نے قطری خط سے متعلق سوال نامہ تیارکرلیا

    اسلام آباد : پانامہ کیس پر بننے والی جے آئی ٹی نے قطری خط سے متعلق سوال نامہ تیار کرلیا۔ وزیراعظم کے گوشواروں کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ جلد شریف فیملی کو سوالنامے بھجوادیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیاء کی زیر صدارت ہوا، جے آئی ٹی اجلاس میں قطری خط سے متعلق سوال نامہ تیار کرنے پر غورو خوص کیا گیا۔

    پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے تحقیقات آگے بڑھانا شروع کردیں، اجلاس میں نیب کی جانب سے دیئے گئے حدیبیہ پیپر ملز کیس کا جائزہ لیا گیا، جے آئی ٹی ممبران وزیر اعظم کے مزید ٹیکسز گوشواروں کی تفصیلات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کی روشنی میں ٹیم کے ارکان اپنے اپنے سوالات تیار کریں گے، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی وزیر اعظم اور ان کے بچوں کو رواں ہفتے سوالنامے بھجوادے گی۔

    اس کے علاوہ قطری خط سے متعلق سوالنامہ بھی تیار کرلیا گیا۔ قطری شہزادے کو پاکستان بلانا ہے یا ٹیم وہاں جائے گی اس بات کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

  • جے آئی ٹی میں پاکستان عوامی تحریک کا پیش ہونے سے انکار

    جے آئی ٹی میں پاکستان عوامی تحریک کا پیش ہونے سے انکار

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائی گئی جے آئی ٹی میں پاکستان عوامی تحریک نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے، جس پر گواہان اور ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

    سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی سربراہی میں ہونے والے جے آئی ٹی کے اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا، جس پر انہوں نے انکار کردیا اس سے پہلے بھی پی اے ٹی چار مرتبہ جے آئی ٹی میں شرکت سے انکار کرچکی ہے۔

    جس جے آئی ٹی نے تفتیش کو آگے بڑھانے کے لیے گواہان اور ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے کہ وہ اپنے بیان قلمبند کروائیں جے آئی ٹی نے دیگر برانچ سے بھی رابطہ کیا ہے اور ان سے رائے لی گئی ہے کہ جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔