Tag: JIT report

  • ڈاکٹر عاصم حسین کے القاعدہ سےتعلقات کاانکشاف

    ڈاکٹر عاصم حسین کے القاعدہ سےتعلقات کاانکشاف

    کراچی : حکومت سندھ کے تحت بنائی گئی جےآئی ٹی میں ڈاکٹر عاصم کے القاعدہ سےتعلقات کاانکشاف کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں القاعدہ اور لیاری گینگ وار کے ملزمان کا بھی علاج ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے تحت بنائی گئی جے آئی ٹی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق مشیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم نے القاعدہ کے ساتھ روابط کا اعتراف کر لیا ہے۔

    نوّے روز کیلئےرینجرز کی تحویل جی آئی ٹی کی ٹیم کے سامنے تفتیش کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین نےسارے راز اگل دیئے۔

    ڈاکٹر عاصم حسین نے دوران انو یسٹی گیشن بتا یا کہ ان کے دو نجی اسپتالوں میں لیاری گینگ وار اور ٹارگٹ کلرز کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں جس کے بعد رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے رینجرز نے چالان تیار کرلیا ہے جسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا اس کے علا وہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیب سندھ نے کرپشن کے درجنوں مقدمات کی تحقیقات اور چالان بھی تیار کرلیاہے۔

    بتا یا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے نوے روز مکمل ہونے کے بعد نیب حوالگی کی درخواست عدالت میں دی جا ئے گی۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے دوران تفتیش اہم شخصیات کے حوالے سے بھی انکشافات کئے ہیں ۔ ڈاکٹر عاصم کے انکشافات کے بعد تحقیقات کا دائرہ اہم لوگوں تک پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    حکومت سندھ کی قائم کردہ جے آئی ٹی میں پولیس ،رینجرز اور حساس اداروں کے نمائندے شامل تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی 90روزہ تحویل 25نومبر کو ختم ہو رہی ہے لیکن انہیں رہا کرنے کےامکانات نظر نہیں آرہے ۔


    Dr Asim has illegal links with Al-Qaeda… by arynews

  • سعدعزیز کا تعلق القاعدہ اور داعش سے تھا،جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

    سعدعزیز کا تعلق القاعدہ اور داعش سے تھا،جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

    کراچی : سانحہ صفورہ کے گرفتار ملزم سعد عزیز کی جے آئی ٹی رپورٹ میں نئے اور اہم انکشافات سامنے آگئے، ملزم کا تعلق داعش اور القاعدہ سے بتایا گیا جبکہ ملزم نے داعش کی چاکنگ کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔

    سانحہ صفورہ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں نئے انکشافات منظر عام پر آگئے، ملزم سعد عزیز کا تعلق القاعدہ اور داعش سے بتایا گیا ہے، ملزم نے بتایا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے القاعدہ کا زور ٹوٹ گیا تھا۔ داعش کے اعلان خلافت نے متاثر کیا۔

     رپورٹ میں بتایا کہ عبداللہ یوسف نامی شخص نے ملزم کی داعش میں شامل ہونے کیلئے مدد کی، ملزم نے مختلف علاقوں میں داعش کی چاکنگ کا منصوبہ بھی بنایا تھا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناءاللہ کو جے آئی ٹی میں بری قراردینا افسوسناک ہے، عمران خان

    وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناءاللہ کو جے آئی ٹی میں بری قراردینا افسوسناک ہے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناءاللہ کو بے قصور قرار دینا افسوسناک ہے

    اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ سے ناانصافی کی انتہا ہوگئی ہے، پولیس کو پیغام ملا ہے وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن طرز کے واقعات کی آڑ میں شہریوں کوآئندہ بھی قتل کرسکتی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو جے آئی ٹی میں بری قراردیناکسی دھچکے سے کم نہیں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ, اعلیٰ حکام بے گناہ قرار

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ, اعلیٰ حکام بے گناہ قرار

    لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر کو کلین چٹ دے دی گئی۔ رپورٹ میں ایس پی سیکیورٹی اور دس اہلکاروں کو واقعہ کے ذمہ دارقرار دیا گیا ہے۔

    عوامی تحریک نے رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔

    گیارہ مہینوں کے بعد آنے والی جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزراء کوبے گناہ قرار دے دیا گیا، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ایس پی سیکیورٹی اور دس اہلکاروں کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ اورڈی آئی جی آپریشنز کے درمیان رابطہ ثابت نہیں ہوا، رپورٹ میں عوامی تحریک کے دوسے تین ہزار کارکنوں کا پولیس سے تصادم کا واقعہ تحریر کیا گیا ہے۔

    عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی نے جے آئی ٹی کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ اور پہلے سے تیار شدہ قرار دے دیا۔

    رحیق عباسی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ اصل قاتلوں کو کلین چٹ دینے کیلئے قائم کی گئی، غیر قانونی جے آئی ٹی کو تسلیم کیا نہ اس کی نام نہاد رپورٹ کو مانتے ہیں۔

  • صولت مرزا نے پھانسی رکوانے کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا

    صولت مرزا نے پھانسی رکوانے کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا

    مچھ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے شاہد حامد قتل کیس میں سزائے موت کے منتظر صولت مرزا کے خطوط کے متعلق ایم آئی ٹی (ممبر اسپیشل ٹیم سندھ ہائی کورٹ) سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق صولت مرزا نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط تحریر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس نے مچ جیل میں جے آئی ٹی کے نئے بیان کے تحت نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے اور مقدمے کے فیصلے تک پھانسی کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے ، اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور شاہد حامد کیس کو از سر نو تفتیش کرنے سے متعلق خطوط تحریر کیے ہیں جن پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے، جس کے اوپر چیف جسٹس نے ایم آئی ٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    صولت مرزا نے اپنے خط میں یہ بھی استدعا کی تھی کہ جب تک فیصلہ نہ آئے ان کی سزا موخر کی جائے ۔

  • صولت مرزا کی پھانسی ایک بار پھرمؤخرکرنے کا فیصلہ

    صولت مرزا کی پھانسی ایک بار پھرمؤخرکرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : صولت مرزا کی پھانسی پھررُک گئی۔صولت مرزاکی پھا نسی پر عمل در آمد جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شاہد حامد قتل کیس میں سزا یافتہ صولت مرزا کی سزاپرعمل درآمدایک بار پھرمؤخرکر نے کافیصلہ کرلیا۔

    صولت مرزاکی پھا نسی پرعمل در آمد جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مچھ جیل بلوچستان میں سزائے موت کےمنتظر قیدی صولت مرزا کی پھانسی کی مدت میں دی گئی توسیع گزشتہ رات ختم ہوگئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نےصولت مرزاکی سزائےپرعملدر آمد میں توسیع کی سمری تیارکر لی ہے۔وزیراعظم نواز شریف حمتی منظوری کےلئےسمری صدر کو بھیجیں گے۔

    صولت مرزا سے تحقیقات کر نے والی ٹیم کی رپورٹ آنے تک صولت مرزاکو پھانسی نہیں دی جائےگی۔

    کراچی سےتعلق رکھنے والےمجرم صولت مرزا کی پھانسی پہلی بار انیس مارچ کو مؤخر کی گئی جب پھانسی سے محض چند گھنٹے قبل ان کاسنسنی خیز ویڈیو بیان منظرِ عام پرآیا تھا۔

    صولت مرزاکوانسدادِ دہشت گردی کی عدالت نےانیس سو ننانوے میں سزا موت سنائی تھی۔

  • کراچی: دہشتگرد محمد حسن کی جے آئی ٹی رپورٹ اے آر وائی کو موصول

    کراچی: دہشتگرد محمد حسن کی جے آئی ٹی رپورٹ اے آر وائی کو موصول

    کراچی: کالعدم ٹی ٹی پی کے رکن محمد حسن عرف حاجی قاسم کی جے آئی ٹی رپورٹ اے آر وائی کو موصول ہوگئی ہے۔

    ایک ماہ قبل سہراب گوٹھ کے علاقے سے سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم محمد حسن عرف حاجی قاسم کی جے آئی ٹی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگئی، ملزم کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان کے شاہد اللہ شاہد گروپ سے ہے۔

    ملزم دو ہزار آٹھ میں باجوڑ سے کراچی آیا، جہاں اس نے سہراب گوٹھ میں رہائش اختیار کی ملزم نے دوہزار بارہ میں تحریکِ طالبان میں شمولیت اختیار کی۔

    ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تاجروں سے بھتہ وصول کرتا تھا جبکہ ملزم نے کئی تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر قتل بھی کیا، ملزم نے بھتہ خوری کی سو سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

    ملزم سہراب گوٹھ میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں بھی ملوث بتایا جاتا ہے۔

  • عمران خان کا سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی پرعمل درآمد کا مطالبہ

    عمران خان کا سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی پرعمل درآمد کا مطالبہ

    پشاور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکام کو سانحہ بلدیہ کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئیے کہ وہ سانحہ پشاورکی ہی طرزکا واقعہ ہے۔

    بدھ کے روزمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ بلدیاتی ٹاؤن پر حکومت کی جانب سے فوری ایکشن لیا جانا چاہیئے۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی معذرت کے باوجود تلخیاں ابھی باقی ہیں تناؤ برقرار رہے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کسی کو بھی لندن میں بیٹھ کرعوام کے جذبات بھڑکانے والے تقاریرکرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اس معاملے میں برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے گفتگوکریں۔

    عمران خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کی رہنماء زہرا حسین شاہد کو قتل سے قبل دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی رپورٹ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کریگی، سندھ ہائیکورٹ

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن جے آئی ٹی رپورٹ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کریگی، سندھ ہائیکورٹ

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کی جانب سے پیش کردہ جے آئی ٹی رپورٹ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی جبکہ عدالت کیس کا فیصلہ ایک سال میں سنائے گی۔

    سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر اور جسٹس ظفر راجپوت پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سانحہ بلدیہ ٹاون کیس کی سماعت کی، درخواست گزار این جی او کے وکیل فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ عدالت میں جو جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی ہے وہ بلدیہ کیس کی نہیں بلکہ اسلحہ آرڈیننس کیس کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے ٹرائل متاثر ہوسکتا ہے، میڈیا اور عوام میں اس رپورٹ سے ابہام پیدا ہورہا ہے۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ جی آئی ٹی رپورٹ اہم اداروں نے مرتب کی ہے، اس لئے اس کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، کسی کو اس رپورٹ پر تحفظات یااعتراضات ہیں تو وہ عدالت سے رجوع کرے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کا کام ہے۔ اس جے آئی ٹی سے متعلق فیصلہ بھی ٹرائل کورٹ ہی کرے گی۔ عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاون میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے اور مقدمہ ایک سال میں نمٹانے کاحکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ عدالت میں پیش کی جانے والی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق سانحے کا مرکزی ملزم پکڑا جاچکا ہے، جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ سیاسی جماعت کے اعلیٰ عہدیدار نے فیکٹری مالکان سے بیس کروڑ بھتہ مانگا تھا، فیکٹری مالکان اس معاملے پربات کرنے گئے تواعلیٰ عہدیدارنے لاتعلقی ظاہرکی اورتلخ کلامی بھی کی، جس کے بعد اس عہدیدارسے پارٹی کی ذمہ داریاں بھی واپس لے لی گئیں اوربھتہ نہ ملنے پر کیمیکل پھینک کرعلی انٹرپرائزز نامی فیکٹری کر نذرِ آتش کردیا گیا تھا۔

    250ستمبر2012 کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ایک فیکٹری میں یکایک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ڈھائی سو سے زائد فیکٹری ورکر اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

  • ایم کیو ایم جرائم پیشہ افراد کےساتھ لا تعلقی کا اعلا ن کر ے، خورشید شاہ

    ایم کیو ایم جرائم پیشہ افراد کےساتھ لا تعلقی کا اعلا ن کر ے، خورشید شاہ

    اسلام آباد: ایم کیو ایم جرائم پیشہ افراد کےساتھ لا تعلقی کا اعلا ن کر ے ، ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں قائد قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلز پا رٹی کے سینیئررہنما سیدخورشید شاہ نےاسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا,

    انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ میں کچھ تو جان ہو گی ؟ لہٰذا متحدہ قومی موومنٹ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ لا تعلقی کا اعلا ن کر ے۔

    خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ آرمی اور آئی ایس آئی کو ظا لم وجا بر کہنا کسی طرح بھی درست نہیں، ما ضی میں الذولفقار نا می تنظیم سے پا کستان پیپلز پارٹی نے کھلے عام اپنی لا تعلقی ظا ہر کی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے حوالے سے پیسے لینے کی بات میں کو ئی صداقت نہیں۔