Tag: JIT Team

  • ارشد شریف قتل کیس : قاتلوں کے بجائے اے آر وائی ملازمین کو ہراساں کرنے کی تیاری

    ارشد شریف قتل کیس : قاتلوں کے بجائے اے آر وائی ملازمین کو ہراساں کرنے کی تیاری

    اسلام آباد : ارشد شریف شہید کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی اسپیشل جے آئی ٹی مبینہ طور پر وزیرداخلہ کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے؟

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کی جانب سے ارشد شریف شہید کے قاتلوں تک پہنچنے کے بجائے اے آر وائی ملازمین کو ہراساں کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ارشد شریف کیخلاف متعدد ایف آئی آر درج کرانے والوں اور ان کو دھمکیاں دینے والوں کے بجائے اے آر وائی ملازمین نشانے پر ہیں۔

    اطلاع کے مطابق مذکورہ جے آئی ٹی کی ٹیم اے آر وائی کے اسلام آباد آفس پہنچ گئی، جہاں پر صحافیوں سمیت تمام عملے کے ذاتی کوائف طلب کیے گئے۔

    یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جے آئی ٹی ٹیم شہید ارشد شریف پر جعلی ایف آئی آر درج کروانے والوں کو تاحال بلانے سے قاصرکیوں ہے؟

    اس کے علاوہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ میں ظاہر کیے گئے ناموں کے بجائے جے آئی ٹی کی توجہ اے آر وائی نیوز پر ہی کیوں ہے؟

  • بھتہ خوروں نے منصوبہ بندی کے تحت بلدیہ فیکٹری کو جلایا، مالکان

    بھتہ خوروں نے منصوبہ بندی کے تحت بلدیہ فیکٹری کو جلایا، مالکان

    کراچی : سانحہ بلدیہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دبئی سے کراچی واپس پہنچ گئی، سانحہ بلدیہ میں درجنوں خواتین سمیت دوسو انچاس مزدور زندہ جل گئے۔

    ملکی تاریخ کی الم ناک کہانی اور بدترین دہشت گردی جس کی منصوبہ بندی منظم طریقےسے کی گئی ،سفاک درندوں کے چہروں سے نقاب اترنے کے قریب ہے۔

    دردناک سانحے کی تفتیش کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان کا انٹرویو کرکے دبئی سے واپس وطن پہنچ گئی۔

    جےآئی ٹی نے پاکستانی قونصل خانے میں چار دن تک بھائیلہ براداران کے بیانات ریکارڈ کئے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فیکٹری مالکان نے بتایاکہ منظم منصوبہ بندی کے تحت بھتہ خور گروپ نے فیکٹری کو آگ لگائی۔

    ٹیم کے رکن ڈی آئی جی ایڈمن سلطان خواجہ کا کہنا ہے کہ حتمی تحقیقاتی رپورٹ ایک ماہ میں اعلیٰ حکام کو پیش کر دی جائے گی۔