Tag: JIT

  • سانحہ بلدیہ: تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان کا بیان لینے دبئی پہنچ گئی

    سانحہ بلدیہ: تحقیقاتی ٹیم فیکٹری مالکان کا بیان لینے دبئی پہنچ گئی

    کراچی : سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کرنے والی ٹیم فیکٹری مالکان کا بیان لینے کے لئے دبئی پہنچ گئی ہے۔

    جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی سلطان خواجہ نے دبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فیکٹری مالکان کا بیان سفارت خانے کی مدد سے ریکارڈ کیا جائے گا۔

    تحقیقاتی ٹیم تین دن کے اندر تمام کام نمٹا کر وطن واپس جائے گی، تحقیقاتی ٹیم میں سلطان خواجہ کے علاوہ ڈی آئی جی منیر شیخ اور ایس پی ساجد سدوزئی بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٗن میں 11 ستمبر 2012 کو خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ڈھائی سو کے لگ بھگ ملازمین جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔

    واقعے کی تحقیقات میں سامنے آیا تھا کہ فیکٹری کو بھتہ نہ ادا کرنے پر نظرآتش کیا گیا۔

    واقعے کی ایف آئی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کئی افراد کو نامزد کیا گیا تھا اور تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔

  • قصور ویڈیو اسکینڈل متاثرین کیخلاف مقدمات ختم کرنیکی ہدایت

    قصور ویڈیو اسکینڈل متاثرین کیخلاف مقدمات ختم کرنیکی ہدایت

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے قصور ویڈیو اسکینڈل کے متاثرین کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کی ہدایت کردی ،جبکہ متاثرین نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قصور ویڈیو اسکینڈل کے متاثرہ بچوں نے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اور انہیں پولیس اور انتظامیہ کے عدم تعاون اور انصاف کے حصول میں پیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وہ خدا کو گواہ بنا کر کہتے ہیں کہ متاثرہ بچوں کو ہر صورت انصاف دلائیں گے ۔

    وزیر اعلیٰ نے کہاکہ قصور ویڈیو اسکینڈل سے انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے وہ انصاف کی فراہمی میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔

    میاں شہباز شریف نے متاثرین کے خلاف درج دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ فوری ختم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو یقین دلایا کہ وہ کل سے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔

  • قصور ویڈیو اسکینڈل کے متاثرین نے جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

    قصور ویڈیو اسکینڈل کے متاثرین نے جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

    لاہور: قصور ویڈیو اسکینڈل کے متاثرین نے جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی، متاثرین کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین کو ڈرا دھمکا رہی ہے، ایس پی انوسٹی گیشن کو معطل کیا جائے۔

    قصور میں متاثرین ویڈیو سکینڈل کے وکیل چودھری لطیف سراء نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر تک ایس پی انوسٹی گیشن کو معطل اور مظاہرین کے خلاف درج مقدمات ختم نہ کئے گئے تو جے آئی ٹی کا بائیکاٹ کر دینگے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین حسین خان والا کو ڈرا دھمکا رہی ہے، 14 اگست کے دن پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جبکہ خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی۔

    انہوں نے جے آئی ٹی کو ادھورا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک سائبر کرائم کے اسپیشلسٹ کو شامل نہیں کیا جاتا، اس وقت تک جے آئی ٹی نامکمل ہے۔

  • صولت مرزا کو پھانسی سے کسی حد تک انصاف مل گیا، بیوہ شاہد حامد

    صولت مرزا کو پھانسی سے کسی حد تک انصاف مل گیا، بیوہ شاہد حامد

    اسلام آباد: صولت مرزاکےہاتھوں قتل ہونےوالےشاہدحامد کی بیوہ نےکہا ہے کہ مجرم کی پھانسی سےکسی حد تک انصاف مل گیا،ان کی ایف آئی آر میں ایم کیوایم کانام تھا، جبکہ چالان میں الطاف حسین سمیت پانچ افراد کےنام ہیں ۔

    اے آروائی نیوزکےپروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کی پھانسی سےایک حدتک انصاف مل گیا،ایف آئی آر ایم کیوایم کےخلاف درج کرائی،چالان میں الطاف حسین سمیت5افرادکےنام ہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ شاہد حامد کےای ایس سی کوٹھیک کرنا چاہتےتھےجوایک پارٹی کوپسند نہیں تھا فاروق ستار،وسیم اختر اور نسرین جلیل نےشاہد حامد کو دھمکیاں دیں۔

    شہناز حامد کا کہنا تھا کہ شاہد حامد کو دھکمیاں دی گئیں کہ کراچی میں رہنا ہے تو ہمارے کہنے پرچلو بیٹے کو دھمکیاں دی گئیں،دوستوں سے کہلوایا کہ صولت مرزا کومعافی دے دو ایم کیوایم کو ڈرتھااسٹارٹیرارسٹ لٹک گیا تو کوئی ہمارے لیے کام نہیں کرے گا۔

  • صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل،جلاد بھی پہنچ گیا

    صولت مرزا کی پھانسی کی تیاریاں مکمل،جلاد بھی پہنچ گیا

    مچھ : انیس مارچ سے پھانسی کی سزا کے منتظر صولت مرزا کی موت کا پروانہ بالآخر مل گیا، مچھ جیل حکام نے ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد پھانسی کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

      جے آئی ٹی کے مطابق پھانسی کے قیدی صولت مرزا سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں رہی۔ اہل خانہ بھی آخری ملاقات کر کے چلے گئے، اورجلاد بھی مچھ جیل پہنچ گیا ،کل تختہ دار پر چڑھا دیا جائےگا۔

    ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے تہلکہ خیز بیان کے بعد جے آئی ٹی نے جیل میں صولت مرزاسےپوچھ گچھ کی ۔جس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوچکی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیاکہ مزید پوچھ گچھ یا یا تفتیش کی ضرورت نہیں۔صولت مرزا کو پھانسی دے دی جائے ۔ صولت مرزا کو مچھ جیل میں کل صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔جس کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔

    صولت مرزا کی پھانسی دو بار پہلے بھی مؤخر ہوئی تھی اور گزشتہ ہفتےتیسری بار بلیک وارنٹ جاری کئے گئے۔

  • صولت مرزا کی اہلیہ نے شاہد حامد کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست کردی

    صولت مرزا کی اہلیہ نے شاہد حامد کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست کردی

    کراچی: صولت مرزا کی اہلیہ نےسندھ ہائی کورٹ میں شاہد حامد کیس دوبارہ کھولنے کیلئے درخوست دائر کردی ۔

    صولت مرزاکی اہلیہ نےسندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے کہ جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل ہونے تک اسکےشوہرکی پھانسی موخر کی جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنےکیلئےشاہدحامدکیس بھی دوبارہ کھولا جائے،سابق ایم ڈی کی ای ایس سی کے قتل میں ملوث دیگرملزمان کوبھی کیفرِکردار تک پہنچایا جائے۔

    اس سے پہلےصولت مرزاکےخط پرکارروائی کرتےہوئے سندھ ہائی کورٹ نے انسپیکشن ٹیم کوہدایت کی تھی کہ صولت مرزا کے تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

    مچھ جیل حکام کے مطابق صولت مرزاسےآج انکےاہل خانہ نے بھی ملاقات کی۔

  • صولت مرزا کی جے آئی ٹی رپورٹ حکام کو بھیج دی گئی

    صولت مرزا کی جے آئی ٹی رپورٹ حکام کو بھیج دی گئی

    اسلام آباد : صولت مرزا کی جے آئی ٹی مکمل کرکے رپورٹ حکام کو بھیج دی گئی ہے،تو صولت مرزا کی اہلیہ پھانسی رکوانے کیلئے پٹیشن سندھ ہائی کورٹ میں دائرکریں گی۔

    جے آئی ٹی کے تمام ممبران صولت مرزا سے ہونے والی پوچھ گچھ اور حتمی رپورٹ سے متفق ہیں۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق صولت مرزا اپنے بیان پر قائم ہے اور اس نے اپنی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اورصولت مرزا سے مزید پوچھ گچھ کی گنجائش نہیں۔

    صولت مرزا نے کسی کے دباؤ کے تحت بیان نہیں دیا۔۔ صولت مرزا کی اہلیہ نے پھانسی رکوانے کیلئے پٹیشن دائرکرنےکیلئےکاغذی کارروائی مکمل کرلی ہے۔

    صولت مرزاکےحوالےسے دو درخواستیں اور دومقدمات پہلے ہی عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ صولت مرزاکوپھانسی دینے کے لئے تیسری مرتبہ ڈیتھ وارنٹ بارہ مئی کیلئےجاری ہوئےہیں۔

  • سانحہ یوحنا آباد: پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

    سانحہ یوحنا آباد: پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

    لاہور : پنجاب حکومت نے سانحہ یوحنا آباد پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، جس کے سربراہ ڈی آئی جی شہزاد سلطان ہونگے۔

    پنجاب حکومت نے یوحنا آباد خود کش دھماکوں کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس کا سربراہ ڈی آئی جی شہزاد سلطان کو مقرر کیا گیا ہے۔

    یوحنا آباد میں ایک روز قبل اتوار کو کیتھولک چرچ اور کرائسٹ چرچ میں عبادت جاری تھی کہ دہشت گردوں نے خودکش دھماکے کر دیئے تھے، جس کے نتیجے میں اب تک 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    سانحہ کیخلاف یوحنا آباد میں کل سے شدید احتجاج جاری ہے اور کشیدگی کے باعث پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

    مظاہروں کی نوعیت اتنی سنگین ہوچکی ہے کہ اعلیٰ حکام نے رینجرز کو طلب کرلیا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر واٹر کینن کے ذر یعے پانی پھینکا جارہا پے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن، وزیرِاعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی کو بیان قلمبند کرادیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن، وزیرِاعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی کو بیان قلمبند کرادیا

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن پر وزیرِاعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی کو بیان قلمبند کرادیا ہے، وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے خود پیش ہوئے۔

    ماڈل ٹاؤن سانحے کے نو ماہ بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے، وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اپنی ہی بنائی ہوئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر حلفیہ بیان ریکارڈ کرایا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی کو حلفیہ بیان میں کیا بتایا یہ معلوم نہیں ہو سکا، پنجاب حکومت نے پریس ریلیز جاری کی، جس کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف حلفیہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے خود جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے دفتر گئے۔

    یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک شہباز شریف کو سانحہ کا براہ راست ذمہ دار سمجھتی ہے، پاکستان عوامی تحریک اس جے آئی ٹی کو بھی نہیں مانتی، حال ہی میں آئی جی پنجاب نے جے آئی ٹی سے تعاون کے لئے عوامی تحریک کے قائدین کو خط لکھا تھا۔

    جس  کے جواب میں عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ پولیس وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈاکٹر طاہر القادری کو قتل کرنے کی نیت سے ماڈل ٹاؤن آئی، سانحے میں پولیس خود ملزم ہے۔

    پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ پولیس نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی متعصب ہے، آئی ایس آئی، ایم آئی کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی ہی انصاف دے سکتی ہے۔

  • سانحہ بلدیہ ٹاوٗن: سندھ حکومت کو مزدوروں کا ساتھ دینا چاہئیے، سراج الحق

    سانحہ بلدیہ ٹاوٗن: سندھ حکومت کو مزدوروں کا ساتھ دینا چاہئیے، سراج الحق

    پشاور: جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کہتے ہیں تمام اداروں نے سانحہ بلدیہ کاذمہ دار ایم کیوایم کوٹھہرایا۔

    سراج الحق نے سینٹ میں ہونے والے انتخابات کے لئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے۔

    اسےموقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی ایم کیوایم کے خلاف جے آئی ٹی کا ذکر کیا ہے تو سندھ حکومت کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں کی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تواسے میرٹ اورمزدوروں کا ساتھ ہی دینا چاہئیے۔

    انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں 259 مزدوروں کو جلادیا گیا اور سندھ حکومت جے آئی ٹی پرایم کیوایم سے بات چیت کررہی ہے۔