Tag: joe biden statement

  • امریکی صدر نے حسن نصراللہ کی شہادت اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دے دیا

    امریکی صدر نے حسن نصراللہ کی شہادت اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے حسن نصراللہ کی شہادت کو اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مکمل طور پر اسرائیل کے اس حق کی حمایت کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے لبنان میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے واقعے پر بیان جاری کیا ہے جس میں اسے اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دیا ہے۔

    اس حوالے سے وہائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ کی قیادت میں حزب اللہ نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران سینکڑوں امریکیوں کو قتل کیا۔

    اسرائیلی فضائی حملے میں حسن نصراللہ کی ہلاکت بے شمار متاثرین، جن میں ہزاروں امریکی، اسرائیلی اور لبنانی شہری شامل ہیں، کے لیے انصاف کی علامت ہے۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ 7اکتوبر حملے کے بعد حسن نصر اللہ نے حماس کے ساتھ ہاتھ ملایا، ایک اور محاذ کھولا، امریکا اسرائیل کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    علاوہ ازیں جوبائیڈن نے مشرق وسطیٰ میں جارحیت کی روک تھام کیلئے امریکی فوجی دستوں کی دفاعی پوزیشن کو مزید بڑھانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ ایک وسیع تر علاقائی جنگ کے خطرے کو کم کیا جاسکے۔

  • پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی: شیریں مزاری نے امریکی صدر کو آئینہ دکھادیا

    پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی: شیریں مزاری نے امریکی صدر کو آئینہ دکھادیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر جوبائیڈن کو جواب دیتے ہوئے کہا امریکا جوہری صلاحیت سے لیس غیرذمہ دارسپرپاور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے امریکی صدر کو آئینہ دکھا دیا۔

    ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ بائیڈن کی پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی توغیرمتوقع نہیں، امریکا یہ سب باقاعدگی سے کرنے کاعادی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن!آپ پاکستانی قوم سےمعافی مانگیں، تبدیلی سازش ناکام ہونے پر ایسے شر انگیز خیالات اُگلے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کیلئے اصل خطرہ جوہری امریکا ہے، جوبائیڈن آپ کا اپنے جوہری ہتھیاروں پر کوئی کنٹرول نہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکا جوہری صلاحیت سےلیس غیرذمہ دارسپرپاور ہے، بائیڈن صاحب آپ کے تو شہری تک محفوظ نہیں۔