Tag: Joe Jackson

  • مائیکل جیکسن کے والد چل بسے

    مائیکل جیکسن کے والد چل بسے

    لاس اینجلس: آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے والد جو جیکسن 89 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

    مائیکل جیکسن کی بہن لاٹویا جیکسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے والد کے انتقال کی خبر شیئر کی۔

    لاٹویا کے علاوہ جیکسن خاندان کے دیگر افراد نے بھی مداحوں کو اس افسوس ناک خبر کی اطلاع دی تاہم ان کی جانب سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

    ہالی ووڈ ویب سائٹس کے مطابق جو جیکسن ٹرمینل پینکریاٹک کینسر میں مبتلا تھے۔

    اس سے قبل صرف 2 دن پہلے جو جیکسن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں اپنی موت کا علم ہوگیا تھا۔

    اپنے آخری ٹویٹ میں جو جیکسن نے لکھا تھا، ’جب سورج کے طلوع ہونے کا وقت ہوتا ہے تو وہ طلوع ہوجاتا ہے، اور چاہے آپ پسند کریں نہ یا نہ کریں، اپنے غروب ہونے کےوقت پر سورج بھی غروب ہوجاتا ہے‘۔

    جو جیکسن ایک سخت گیر والد تھے۔ ان کے آنجہانی بیٹے مائیکل جیکسن نے کئی بار انٹرویوز میں بتایا تھا کہ بچپن میں ان کے والد انہیں بیلٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا کرتے تھے۔

    والد کی سخت گیر طبیعت اور تشدد نے مائیکل کو ذہنی عارضوں اور نفسیاتی پیچیدگیوں کا شکار بنا دیا تھا جس میں وہ تاعمر مبتلا رہے۔

    جو جیکسن کی 11 اولادیں ہیں جو تقریباً سب ہی گلوکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ شہرت مائیکل جیکسن کو حاصل ہوئی جو اپنی موت کے بعد بھی دنیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ساؤپالو: جوئے جیکسن دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

    ساؤپالو: جوئے جیکسن دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

    برازیل: آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے والد جوئے جیکسن دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔

    برازیل کی نجی میوسک کمپنی نے جوئے جیکسن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی ستاسیویں سالگرہ کا اہتمام کیا تھا، جس میں جوئے جیکسن کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

    سالگرہ کی تقریب کے دوران جوئے جیکسن کی طعبیت ناساز ہوگئی اور دل میں تکلیف کے باعث انہیں فوری طور ساؤ پالو کے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جوئے جیکسن کو دل کا معمولی سے دورہ پڑا تھا اور بروقت طبی امداد سے اب ان کی طعبیت خطرے سے باہر ہے۔