Tag: JoeBiden

  • جوبائیڈن نے خود کو ’’عورت‘‘ قرار دے دیا

    جوبائیڈن نے خود کو ’’عورت‘‘ قرار دے دیا

    واشنگٹن : امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ "میں سیاہ فام صدر کے ساتھ خدمت کرنے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہوں”۔

    زندگی کی 81 بہاریں دیکھنے والے جوبائیڈن ان دنوں اپنی صدارتی مہم میں بے حد مصروف ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اکثر ان کی زبان پھسل جاتی ہے کچھ کہتے کہتے وہ اچانک کچھ اور کہہ جاتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اگلی بار بھی امریکہ کا صدر بننے کی شدید خواہش رکھتے ہیں، اور زبان لڑکھڑانے کی وجہ سے ہونے والی غلطیوں کے باعث اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔

    Biden

    گزشتہ دنوں اپنے طاقتور حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک مباحثے میں ہونے والی ناکامی اور ہزمیت کو چھپانے کی کوشش میں کچھ الٹا ہی کہہ جاتے ہیں، لیکن ان کی یہ کوششیں ان کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہیں۔

    کچھ ایسا ہی اس بار بھی ہوا، غلطی کے ایک تازہ واقعہ میں جوبائیڈن نے خود کو ’سیاہ فام‘ خاتون‘ قرار دے ڈالا۔

    ایک ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں سیاہ فام صدر کے ساتھ خدمت کرنے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہوں”۔ شاید وہ اپنی نائب صدر کملا ہیرس کے بارے میں بات کر رہے تھے جو سابق سیاہ فام امریکی صدر باراک اوباما کی حکومت میں کام کرچکی ہیں۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جوبائیڈن نے گزشتہ روز پینسلوینیا کے ایک مقامی ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔

  • امریکی صدر کو جانے کی کیا جلدی تھی؟ مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

    امریکی صدر کو جانے کی کیا جلدی تھی؟ مضحکہ خیز ویڈیو وائرل

    واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن اکثر کیمروں کے سامنے ایسی حرکات کرجاتے ہیں دیکھنے والے انہیں حیرت سے تکتے رہتے ہیں شاید یہ ان کی بڑھتی ہوئی عمر کا شاخسانہ ہے۔

    کچھ ایسا ہی انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کیا، جس پر ان کا سوشل میڈیا پر مذاق بن کر رہ گیا اور صارفین دلچسپ کمنٹس کرکے اسے مزید مضحکہ خیز بنا رہے ہیں۔

    حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر جو بائیڈن روایتی عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرویو کے اختتام کے پروٹوکول کا خیال رکھے بغیر اسٹوڈیو چھوڑ کر چلتے بنے اور میزبان ان کا منہ دیکھتے رہ گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نجی ٹی وی نیٹ ورک کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران عجیب رویے کا اظہار کرتے ہوئے انٹرویو ختم ہونے کے ساتھ ہی اٹھ کر چلے گئے اور انتظامیہ کو انٹرویو کی نشریات فوری روکنا پڑیں۔

    عام طور پر ہوتا یہ ہے کہ کسی بھی انٹرویو میں مہمان کو اس وقت تک اپنی نشست بیٹھنا ہوتا ہے جب اینکر اختتامی الفاظ نہ بول دے، اس انٹرویو میں ایسا نہیں ہوا، خاتون اینکر شکریے کے الفاظ ادا کرتی رہی اور صدر صاحب اٹھ کر چلتے بنے۔

    براہ راست نشر ہونے والی فوٹیج میں انٹرویو کے اختتام پر ان کے عجیب وغریب رویے کو دکھایا گیا ہے۔ یہ انٹرویو تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا۔

    اینکر نکول والیس نے ایک اختتامی جملے کے ساتھ میٹنگ کا اختتام کیا جب بائیڈن فوٹو اسٹوڈیو میں ان کے پیچھے جا رہے تھے۔

    ٹی وی اینکر نے ناظرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”دور مت جاؤ” جب کہ بائیڈن اس کے پیچھے پیچھے چلے گئے۔

    ٹی وی کا مہمان عام طور پر اپنی نشست چھوڑنے سے پہلے نشریات کے منقطع ہونے تک انتظار کرتا ہے، لیکن بائیڈن جیسے ہی جلدی میں سوالات ختم ہو گئے وہاں سے چلے گئے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں امریکیوں میں امریکی صدر کا بھرپور مذاق اڑایا ہے۔ سابق ریپبلکن گورنر سکاٹ واکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ویڈیو کو دیکھ کر صدر بائیڈن کی صدارت کا اندازہ لگا لینا چاہیے۔

  • نیا امریکی صدر کون ہوگا؟ سروے رپورٹ میں اہم انکشاف

    نیا امریکی صدر کون ہوگا؟ سروے رپورٹ میں اہم انکشاف

    واشنگٹن : دنیا کے طاقتور ممالک میں نمایاں مقام رکھنے والے امریکہ میں صدر کے منصب پر فائز ہونے والی شخصیات کی ذاتی زندگی اور ان سیاسی سفر ہمیشہ سے عوام کی دلچسپی کا مرکز رہا ہے۔

    امریکہ میں ہونے والے ایک تازہ سروے کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ ریپبلکنز کی اکثریت سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر بنانے کی خواہشمند ہے۔

    امریکا میں حالیہ کئے گئے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ صدر جوبائیڈن عوام میں اپنی مقبولیت تقریباًکھو چکے ہیں، امریکیوں کی ایک بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ان کی مالی حالت پہلے سے بدتر ہوچکی ہے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پول میں ہر لحاظ سے بائیڈن پر سبقت لینے میں کامیاب رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ امریکی عوام کو ٹرمپ کا دورِ اقتدار جو بائیڈن سے زیادہ پسند آیا۔

    سروے رپورٹ کے مطابق دوسری جانب ڈیموکریٹس ارکان صدر جوبائیڈن کی بجائے کسی دوسرے امیدوارکو میدان اتارنے کے خواہاں ہیں۔

    ریپبلکنز صدارتی امیدوارکی نامزدگی کیلئے کیے گئے سروے کی رپورٹ میں ٹرمپ سرفہرست رہے جبکہ گورنر فلوریڈا رون ڈیسا نٹس دوسرے اور بھارتی نژاد نکی ہیلی تیسرے نمبر پر ہیں۔

    سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو43،رون کو28اور نکی ہیلی کو7فیصد ووٹرزکی حمایت حاصل ہے اس کے علاوہ حالیہ صدر جوبائیڈن کو37 اور کسی دوسرے ڈیموکریٹ امیدوار کیلئے53فیصد شہریوں نے رائے دی۔

  • جوبائیڈن کے گھر، دفتر سے برآمد ہونیوالی خفیہ دستاویز کے معاملے مں اہم پیشرفت

    جوبائیڈن کے گھر، دفتر سے برآمد ہونیوالی خفیہ دستاویز کے معاملے مں اہم پیشرفت

    واشنگٹن : امریکی محکمہ انصاف نے ایوانِ نمائندگان کی نگران اور احتساب کمیٹی کے صدر جو بائیڈن کے گھر اور دفتر سے ملنے والی "خفیہ دستاویزات” کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

    محکمہ انصاف کی جانب سے اس معاملے میں خصوصی پراسیکیوٹر کی تقرری کی تھی، نے کانگریس کی ذیلی شاخ ایوانِ نمائندگان کی نگران اور احتساب کمیٹی ہاؤس کی تحقیقات کے نتائج اور تفصیلات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

    ریپبلکنز کی زیر قیادت کمیٹی کی درخواست کے جواب میں وزارت انصاف کی طرف سے کہا گیا کہ کانگریس کو تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی جاسکیں کیونکہ اس وقت جاری خصوصی پراسیکیوٹر کی تحقیقات میں ایسی معلومات شامل ہیں جنہیں عوام کے سامنے نہیں رکھا جاسکتا۔

    وزارت کے حکام نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ مستقبل کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی نوعیت کا ہے، اور یہ تحقیقات کی شفافیت کو خطرے میں ڈالے بغیر کانگریس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ معلومات شیئر کرنے کے لیے ہے۔

  • صدر جوبائیڈن کا بیٹا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث، گھیرا تنگ ہوگیا

    صدر جوبائیڈن کا بیٹا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث، گھیرا تنگ ہوگیا

    واشنگٹن : امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد صدر جوبائیڈن کیلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہوگئی، جس میں ان کے بیٹے کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں جہاں ریپبلکنز نے زیادہ اکثریت حاصل کرکے ڈیموکریٹک جماعت کی پریشانی میں اضافہ کیا ہے وہیں صدر جوبائیڈن بھی ذاتی طور پر مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریپبلکن اراکین گزشتہ کئی ماہ سے صدر بائیڈن کے بیٹے کے خلاف کانگریس کی تحقیقات شروع کرنے کی دھمکیاں دیتے آ رہے تھے۔

    یہ تحقیقات2019 میں ڈیلاویئر میں کمپیوٹر مرمت کی ایک دکان پر ہنٹر کے چھوڑے گئے لیپ ٹاپ سے حاصل کیے گئے غیرملکی تاجروں کے ساتھ کاروباری معاملات میں اخلاقیات کی مبینہ خلاف ورزیوں اورممکنہ مجرمانہ غلطیوں کے حوالے سے تھیں۔

    اب جبکہ ریپبلکنز نے ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی ہے تو انہوں نے ممکنہ مجرمانہ سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ہنٹربائیڈن کی سرگرمیوں کی باضابطہ تحقیقات کا اعلان کردیا۔

    اوور سائیٹ اینڈ ریفارم کے ایک سینئر رکن جیمز کومر، نمائندہ جم جارڈن اور دیگر ریپبلکنز نے واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم آپ کے لیے ایسی چیز لانے جا رہے ہیں جس کے آپ سب کانگریسی تحقیقات کے معاملے میں عادی نہیں ہیں۔

    جیمز کومر نے تصدیق کی کہ ہمیں ایسے منصوبے بھی ملے ہیں جس میں بائیڈن خاندان نے سرمایہ کاروں کو لاکھوں ڈالرز کا دھوکہ دیا اور یہ تمام معاملات جوبائیڈن کی شرکت اور ان کے علم میں لائے بغیر مکمل نہیں ہوسکتے۔

  • وزیراعظم کی جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارک باد

    وزیراعظم کی جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارک باد

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ جوبائیڈن،کملاہیرس کو امریکی انتخابات میں کامیاب ہونےپر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جوبائیڈن کی طرف سےجمہوریت سے متعلق عالمی سربراہ اجلاس کا منتظرہوں۔

    ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوری کےخاتمےاور ملکی دولت لوٹنےوالوں کےخلاف ملکرکام کریں، افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئےبھی امریکا کےساتھ کام جاری رکھیں گے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن ٹرمپ کو شکست دے کر امریکی صدر متنخب ہوگئے، منتخب صدر جوبائیڈن نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، منتخب صدر جوبائیڈن جنوری 2021 میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جوبائیڈن کا کامیابی کے بعد امریکی عوام کے نام پہلا پیغام

    امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کے بعد جنوبی ایشیائی نژاد کملا ہیرس امریکا کی نائب صدر منتخب ہوگئیں، امریکی صدارتی انتخاب کی تاریخ میں کمالہ ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔