Tag: johar town

  • نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف

    نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف

    لاہور: جوہر ٹاؤن میں نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے پکڑے گئے، ہاسٹل مالک اور اہلیہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع نجی گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ایک طالبہ کے چچا کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ہاسٹل مالک، اہلیہ اور دیگر ملزمان فرار ہو گئے ہیں، تاہم مقدمے کے اندراج کے بعد نجی گرلز ہاسٹل خالی کرا لیا گیا ہے۔

    ہاسٹل میں مختلف شہروں سے آئی 40 سے زائد طالبات رہائش پذیر تھیں، تفتیشی ٹیموں نے طالبات کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں، اپنے بیان میں طالبات نے واش روم میں خفیہ کیمرا لگا ہونے کی تصدیق کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • جوہر ٹاؤن بم دھماکا کیس، مجرموں‌کو 9،9 بار سزائے موت کا حکم

    جوہر ٹاؤن بم دھماکا کیس، مجرموں‌کو 9،9 بار سزائے موت کا حکم

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 مجرمان کو 9،9 بار سزائے موت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چار مجرموں کو نو نو بار پھانسی کی سزا سنا دی، ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے پیچھے بھارتی ایجنسی را اورافغان این ڈی ایس کا ہاتھ تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کوٹ لکھپت جیل میں اس کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث چار مجرموں پیٹر پال، عید گل خان، ضیااللہ اور سجاد کو سزائے موت دے دی۔

    عدالت نے خاتون مجرمہ عائشہ گل کو 5 سال قید کی سزا سنائی، عدالت نے مختلف دفعات میں مجرمان کو قید، جرمانے اور دیت کی ادائیگی کا حکم بھی سنایا۔

    پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو نے مجرمان کے خلاف گواہان پیش کیے، پراسکیوشن کے 56 گواہان نے مجرموں کے خلاف بیانات قلم بند کروائے۔

    لاہور دھماکے میں اہم پیشرفت: جوہرٹاؤن میں کارکھڑی کرنے والا دہشت گرد راولپنڈی سے گرفتار

    یاد رہے کہ مجرمان کے خلاف سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے مجرموں کے وکلا اور پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا، سی ٹی ڈی نے مجرموں کو جوہر ٹاؤن دھماکا کیس میں گناہ گار قرار دے رکھا تھا۔

    پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور فرانزک شواہد بھی ریکارڈ پر موجود ہیں، فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سے ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے، اس لیے ملزمان کو سزائے موت دی جائے۔ جس پر عدالت نے گزشتہ روز مجرمان کے خلاف فیصلہ آج تک محفوظ کر لیا تھا۔

    خیال رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون 2021 کو دھماکا ہوا تھا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے تھے، اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے۔ پولیس نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام نیٹ ورک کو پکڑ لیا، ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے پیچھے بھارتی ایجنسی را اورافغان این ڈی ایس کا ہاتھ ہے۔

  • جوہر ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار افراد کریکر پھینک کر فرار

    جوہر ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار افراد کریکر پھینک کر فرار

    لاہور : جوہر ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔

    زوردار دھماکہ ادارہ منہاج الحسین کے باہر ہوا، دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم دھماکے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکا روں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، مزید شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔

  • لاہور میں شہریوں نے ڈاکو پکڑلئے

    لاہور میں شہریوں نے ڈاکو پکڑلئے

    لاہور: جوہر ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو زخمی کرنےوالے دو ڈاکوں کو شہریوں نے پکڑ کر دھلائی کردی اور پولیس کے حوالے کردیا۔

    جوہر ٹاؤن کے بلاک جے تھری میں رحمت اور اس کے بیٹے اعجاز کو دو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا۔

    اسی دوران اہل علاقہ نے انہیں گھیرے میں لے لیا اورپکڑکردونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، بعد ازاں شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کردیا۔