Tag: Johar Town blast

  • جوہرٹاؤن دھماکا: سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی

    جوہرٹاؤن دھماکا: سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی

    لاہور کے پوش علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے سے متعلق سیکیورٹی اداروں کو بڑی کامیابی مل ہے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی افضال کوثر نے میڈیا کو بتایا کہ جوہرٹاؤن میں گھر کے باہر دھماکے کے ماسٹر مائند کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت سمیع الحق کے نام سے کی گئی ہے، ماسٹر مائنڈ کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت عزیز کے نام سے کی گئی ہے، عزیر نے دھماکے میں سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔

    افضال کوثر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں بیرونی مداخلت کے شواہد ملے ہیں اور دہشت گردوں کی گاڑی سے غیر ملکی کرنسی بھی ملی ہے،اس کے علاوہ انار کلی دھماکے میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے جلد تفصیلات سے آگاہ کیا جائیگا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے جامعہ کراچی حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں دھماکے کے تناظر میں لاہور میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تئیس جون دوہزار اکیس کو دھماکا ہوا تھا، جس میں تین افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے تھے، اسی علاقے میں جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ بھی قائم ہے۔

  • خلیجی ملک میں موجود بھارت کا انڈرورلڈ بھی جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث نکلا

    خلیجی ملک میں موجود بھارت کا انڈرورلڈ بھی جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث نکلا

    لاہور: خلیجی ملک میں موجود بھارت کے انڈرورلڈ کا جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، انڈر ولڈ مافیا نے خلیجی ملک کی جیل میں پیٹرپال ڈیوڈ کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور جوہرٹاؤن دھماکے سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ، خلیجی ملک میں موجود بھارت کا انڈرورلڈ بھی دھماکے میں ملوث نکلا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرپال ڈیوڈ خلیجی ملک کی جیل میں قیدتھا اور انڈر ولڈ مافیا نے جیل میں قید پیٹرپال ڈیوڈ کے ساتھ رابطہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی انڈرولڈ نےپیٹرپال ڈیوڈکوجیل سے رہائی دلوائی، پیٹرپال سمیت8قیدیوں کوبھی جیل سےرہائی دلوائی گئی، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے رہائی پانیوالے دیگر 7 پاکستانیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زیرحراست عیدگل اور اس کے 2بھائی فورتھ شیڈول میں شامل نکلے تھے ، ذرائع نے بتایا تھا کہ عید گل گزشتہ سالوں میں متعدد مرتبہ بیرون ملک جاچکا ہے اور وزیرستان سے جھنگ میں خاندان کے ساتھ رہائش رکھے ہوئے تھا، وہ کام کے لیے بھائیوں کے ساتھ راولپنڈی میں زیادہ وقت گزارتا تھا۔

    پولیس کےمطابق دہشت گردپیٹرپال ڈیوڈنےدھماکےمیں استعمال کی گئی کارعیدگل کودی تھی، یہ کارپیٹرپال ڈیوڈنےدھماکہ سےسات روزقبل گوجرانوالہ سے خریدی تھی۔

    اس سے قبل لاہوردھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ پیٹرپال ڈیوڈ کی تصویراورگھرکی ویڈیو سامنے آئی تھیں تاہم پیٹرپال ڈیوڈ کے اہلخانہ چھاپے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے تھے۔

  • جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث نکلی

    جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث نکلی

    لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث نکلی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ دھماکے میں ملوث تمام افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے، کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، آئی پنجاب و دیگر نے جوہر ٹاؤن دھماکے کے حوالے سے پیش کانفرنس کی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا 23جون کوجوہرٹاؤن میں دھماکاہوا، دھماکےمیں 3افرادشہید،22زخمی ہوئے، دھماکےکی اطلاع ملتےہی سی ٹی ڈی کوجائےوقوعہ پرروانہ کیاگیا، رات گئے میں نےبھی اسپتال کادورہ کرکے زخمی افراد کی عیادت کی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں تک پہنچاایک ٹیسٹ کیس تھا، فوری طورپرقائم تفتیشی ٹیم نےتحقیقات کوآگےبڑھایا اور دھماکےمیں ملوث افراد کا تعین 16گھنٹے میں کیا گیا ، جس کے بعد دہشت گردی میں ملوث تمام افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے ، کامیاب کارروائی پر تمام اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری پرسیکیورٹی اداروں کاکردارقابل تحسین ہے، دھماکےمیں ملک دشمن عناصربراہ راست ملوث تھے، صوبے میں ہائی پروفائل تمام کیسز کو ٹریس کیاگیا، واقعے میں ملک دشمن ایجنسی ملوث ہے۔

    آئی جی پنجاب انعام غنی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرفوری طورپرموقع پرپہنچا،ا ہم نےفوری طورپرجائےوقوع سےشواہدحاصل کیے، جس کے چند گھنٹے میں ہی واقعے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کی شناخت کرکے ملزمان تک پہنچے اور گاڑی کی خریداری اورسہولت کاری میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

    انعام غنی کا کہنا تھا کہ دھماکےمیں براہ راست ملوث افرادکوگرفتارکرلیاگیا، 10سےقریب ملزمان واقعےمیں ملوث ہیں جبکہ گاڑی کی مرمت کرنے والے افراد کو بھی گرفتارکیا گیا ہے اور ساتھ ہی واقعے کے ماسٹرمائنڈافراد کی شناخت بھی مکمل ہوچکی ہے ۔

    آئی جی پنجاب نے مزید بتایا کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہیں، ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے اور دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث افراد تک بھی پہنچیں گے، ملزمان کے ماضی میں ایسے واقعات میں ملوث ہونےکی تحقیق کررہےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف 4 دن میں تمام دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا گیا ، دھماکے میں ملوث گاڑی 2010میں چھینی گئی تھی، گرفتار ملزم کے پاس گاڑی کی سپرداری کی دستاویزتھیں،ا ملزم کا آبائی تعلق کے پی سے ہے اور پنجاب کارہائشی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن عناصرایجنسیزکاذکراس وقت مناسب نہیں ہوگا، ملک دشمن عناصردہشت گردی کےلیےلوگوں کواستعمال کرتے ہیں ، دہشت گردی کےلیےملک میں موجود افراد کی مدد لی جاتی ہے تاہم ملزمان پولیس چوکی کی وجہ سےآگےنہیں جاپائے۔

    انعام غنی نے بتایا کہ دھماکےمیں ملوث عالمی اورمقامی کرداروں کاتعین کرلیاگیا، دہشت گردوں کاہدف پولیس چوکی تھی، پولیس اہلکار نے شک کی بنیاد پر گاڑی کو روکا تھا، گاڑیوں میں کوئی مشکوک چیزعیاں نہیں تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی جگہ کی ماضی میں بھی ریکی ہونے کی بات درست نہیں، گزارش ہے کہ افواہیں پھیلانے سے گریزکریں۔

    آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ہرسال دہشت گردی کی 20 سے 25 ممکنہ وارداتوں کو ناکام بنایا جاتا ہے ، ملک دشمن ایجنسیز پاکستان  کے خلاف مسلسل کام کررہی ہیں اور ان ایجنسیوں کوکام کے لیے ایجنٹ مل جاتے ہیں، ملک دشمنوں کی کوشش ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو شرمندہ کیا جائے۔

  • لاہور دھماکے میں اہم پیشرفت: جوہرٹاؤن میں کارکھڑی کرنے والا دہشت گرد راولپنڈی سے گرفتار

    لاہور دھماکے میں اہم پیشرفت: جوہرٹاؤن میں کارکھڑی کرنے والا دہشت گرد راولپنڈی سے گرفتار

    راولپنڈی : حساس اداروں نے جوہرٹاؤن میں کار کھڑی کرنے والا دہشت گرد راولپنڈی سے گرفتار کرلیا، دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے لاہورمنتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن بم دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، حساس اداروں نے جوہرٹاؤن میں کار کھڑی کرنے والا دہشت گرد راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت عید گل کے نام سےہوئی، دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے لاہورمنتقل کردیا گیا ہے، پہلےسےگرفتارپال ڈیوڈ نےبھی دہشت گرد کی شناخت کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گرد پیٹر پال ڈیوڈنےدھماکےمیں استعمال کارعیدگل کودی تھی جبکہ پیٹر پال ڈیوڈنے دھماکےسے7روزپہلےکارگوجرانوالہ سےخریدی تھی۔

    خیال رہے کیس میں پیٹر پال ڈیوڈکےعلاوہ3مزیدملزمان کوگرفتار کیا جاچکا ہے، حساس اداروں نے ایک دہشت گرد ضیا خان کو مردان سے اور دہشت گرد سجاد حسین کو منڈی بہاالدین سے گرفتار کیا تھا۔

  • لاہور جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث  مبینہ دہشت گرد گرفتار، گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف

    لاہور جوہرٹاؤن دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد گرفتار، گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف

    لاہور: حساس اداروں نے لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم نے دوران تفتیش گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، حساس اداروں نے مبینہ دہشت گرد سجادحسین کو منڈی بہا الدین سے گرفتار کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کرلیا، جس کے بعد ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب حساس اداروں نے ایک کارمکینک کو بھی حراست میں لیا ہے ، کار مکینک پر بھی دھماکے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے جبکہ پولیس نے3مشکوک افراد کوحراست میں لیاتھا اور سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا تھا۔

    گذشتہ روز تحقیقاتی اداروں نے لاہور دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی شناختی دستاویزات حاصل کیں تھیں، دستاوِیزات میں شناختی کارڈ، لائسنس اور تصاویر شامل تھیں۔

    تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پیٹر ڈیوڈ پال 25 سال سے بحرین میں مقیم تھا، شناختی کارڈ کے مطابق پیٹر ڈیوڈ ‏پال کی تاریخ پیدائش 1964 ہے۔ ‏ مبینہ ملزم کا شناختی کارڈ 22 اپریل 2029 تک کارآمد ہے جب کہ ملزم کا عارضی اور مستقل پتہ ‏محموداباد کا ہی درج کیا گیا۔ ‏

    ڈیوڈ نےڈرائیونگ لائسنس کراچی کلفٹن برانچ سے حاصل کیاتھا۔ پیٹر ڈیوڈ پال چار مرتبہ کلفٹن ‏ڈرائیونگ لائسنس برانچ گیا۔ پہلی مرتبہ بک لائسنس کو کارڈ لائسنس میں تبدیل کروایا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کو جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش

    وزیراعلیٰ پنجاب کو جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش

    لاہور : وزیراعلیٰ عثمان پنجاب بزدار کو جوہر ٹاؤن دھماکے سےمتعلق رپورٹ پیش کردی گئی ، جس کے بعد عثمان بزدار نے تحقیقات کوسا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سفاک درندے کسی رعایت کےمستحق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں امن وامان کی صورتحال اور جوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوجوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس پر عثمان بزدار نے تحقیقات کوسا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا واقعے میں ملوث دہشت گرد قرارواقعی سزاکے حقدار ہیں اور سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھماکےکےذمہ دار،سہولتکارعبرتناک انجام سےبچ نہیں پائیں گے ، پنجاب پولیس نےپہلےبھی ہائی پروفائل کیس حل کیے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کومزیدتیزی سےآگےبڑھائیں۔

    انھوں نے پولیس پٹرولنگ کوبڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کےجان ومال کےتحفظ کےلئےہرضروری اقدام اٹھایاجائے، امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی سےفرائض سرانجام دے۔

  • لاہور جوہر  ٹاؤن دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی تصویر اور گھر کی ویڈیو سامنے آگئی

    لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی تصویر اور گھر کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ کی تصویر اور گھرکی ویڈیو سامنے آگئی ، پیٹرپال ڈیوڈ کے اہلخانہ چھاپے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہوردھماکے میں ملوث پیٹرپال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپے کے معاملے میں مبینہ ماسٹرمائنڈ کی تصویراورگھرکی ویڈیو سامنے آگئی ، پیٹرپال ڈیوڈ کے اہلخانہ چھاپے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے۔

    ویڈیومیں پیٹرکے3 منزلہ گھرکو بھی دیکھاجاسکتا ہے ،محمودآباد میں گھر کو تالہ لگا تھا، پڑوسی نے بیان میں کہا کہ ڈیوڈکی بیوی اوربیٹا آج صبح گھرکوتالہ لگا کر چلے گئے، ڈیوڈ کا ایک بیٹا ڈینزل کچھ عرصے پہلے ڈانس پارٹی میں زخمی بھی ہواتھا۔

    ذرائع کے مطابق ڈینزل ڈانس پارٹیوں میں منشیات اور لڑکیاں سپلائی کرتاتھا، ڈینزل ان دنوں بحرین میں ہے جبکہ دوسرا بیٹا کیمنگ کراچی میں ہے، تحقیقاتی اداروں کی جانب سے مزیدتفتیش کا عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب جوہرٹاؤن دھماکا میں تحقیقات کے دوران قانون نافذکرنےوالےاداروں نےایک اورمشکوک شخص کوحراست میں لےلیا، ایک مشکوک شخص کوپہلےہی حراست میں لیاجاچکا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو لاہور، دوسرےکوخیبرپختونخوا سےحراست میں لیاگیا، بابوصابوناکےپرگاڑی کوچیک کرنےوالےاہلکاروں سےبھی تفتیش کی گئی، اہلکاروں سےکارسوارکاقدوقامت اورحلیہ پوچھاگیا۔

  • جوہر ٹاؤن دھماکا، کراچی میں پیٹرپال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ

    جوہر ٹاؤن دھماکا، کراچی میں پیٹرپال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ

    کراچی: پولیس نے کراچی کےعلاقے محمود آباد میں جوہر ٹاؤن دھماکا میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک پیٹرپال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ مارا ، ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈیوڈ نے 3مرتبہ لاہور کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور جوہر ٹاؤن ھماکے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے کراچی کےعلاقےمحمودآباد میں پیٹرپال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ مارا ، ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ ڈیوڈبحرین میں اسکریپ ،ہوٹل کاکاروبارکرتاہے، پیٹرپال ڈیوڈ نے اپنی فیملی کو2010میں بحرین سے پاکستان منتقل کیا تھا۔

    ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا کہ ملزم ڈیڑھ ماہ پہلے بحرین سے کراچی پہنچا تھا جبکہ ڈیڑھ ماہ کےدوران ڈیوڈنے3مرتبہ لاہورکادورہ کیا، ڈیوڈ 3بار لاہور جانے کے دوران مجموعی طور پر 27 دن لاہور میں مقیم رہا ، لاہور میں قیام کے دوران مختلف افراد سے رابطوں کے شواہد ملے ہیں۔

    گذشتہ روز جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا تھا، ڈیوڈ پیٹر پال کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جہازکے اندرسے حراست میں لیا گیا، ڈیوڈ پیٹر دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہوسکتا ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیوڈپیٹرکراچی کارہائشی ہے، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔

  • جوہرٹاؤن دھماکا : ‘پنجاب پولیس نے تحقیقات میں زبردست  کامیابی حاصل کرلی’

    جوہرٹاؤن دھماکا : ‘پنجاب پولیس نے تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کرلی’

    لاہور : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس جو ہرٹاؤن دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے ، جلد ملزمان کوگرفت میں لاکرعوام کو اچھی خبر دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور جو ہرٹاؤن دھماکےپر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ پنجاب پولیس نے دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ، پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے ، جلدملزمان کوگرفت میں لاکرعوام کواچھی خبر دے گی۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جوپاکستان میں انتشارپھیلانا،دباؤ ڈالناچاہتےہیں وہ ناکام ہوں گے اور پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئے گا ،افغان سرحد پر 86 فیصد اور ایران سرحدپر46فیصد فینسنگ ہوگئی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی ، دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنانا شروع کئےوہ ناکام ہوں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام پاک فوج کیساتھ ملکرملک میں امن ،ترقی کاسفرجاری رکھیں گے۔

    واضح رہے گذشتہ روز جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل تھے۔

  • جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا

    جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا

    لاہور : جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ، مالک جہاز کے ذریعے کراچی جانے کی کوشش کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن دھماکے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، دھماکے میں استعمال گاڑی کے مالک کو حساس ادارے نے حراست میں لے لیا ، گوجرانوالہ کارہائشی گاڑی کا مالک جہازکےذریعےکراچی جانے کی کوشش کررہا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیاگیا اور تفتیش کےلئےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے۔

    گذشتہ روز جوہرٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ لگا لیا گیا تھا ، دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی11سال قبل گوجرانوالہ سےچھینی گئی تھی۔ گاڑی ایل ای بی9928چھیننے کا مقدمہ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں درج ہے، پولیس نےگاڑی کا مقدمہ حافظ آباد کے رہائشی شکیل کے بیان پر درج کیا تھا۔

    گاڑی کے مالک شکیل نے ڈرائیور منظور کو دوست کو گاڑی دینے کے لیے بھیجا تھا ، جہاں 29نومبر2010کو صبح پونے10بجے3ڈاکوؤں نے ڈرائیور سے گاڑی چھین لی تھی۔

    واضح رہے کہ جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔