Tag: john abraham

  • جان ابراہم  نے پہلی تنخواہ کتنی وصول کی تھی؟

    جان ابراہم نے پہلی تنخواہ کتنی وصول کی تھی؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جان ابراہم نے فلم انڈسٹری میں قدم جمانے سے قبل بطور نجی کمپنی کے ملازم اپنے پہلے معاوضے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو میں جان ابراہم نے فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل اپنی جدوجہد کے دور اور مالی مشکلات سے متعلق بات کی ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل میں نے اپنی ایم بی اے کی ڈگری مکمل کر کے ایک کمپنی میں جاب شروع کی تھی، اس کمپنی کی جانب سے مجھے پہلی تنخواہ 6,500 روپے دی گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ بعد ازاں میں نے بطور میڈیا پلانر ایک اشتہاری ایجنسی کو جوائن کرلیا تھا۔

    جان ابراہم کا کہنا تھا کہ میں 1999ء کی بات کررہا ہوں، اُس وقت میرے اخراجات بہت کم تھے، میرے دوپہر کے کھانے میں صرف 2 چپاتیاں اور دال فرائی ہوا کرتی تھی۔

    معروف اداکار کا مزید کہنا تھا کہ 1999ء میں میرے دوپہر کے کھانے کی قیمت صرف 6 روپے 25 پیسے ہوا کرتی تھی۔

    سید نور نے صائمہ جی کی محبت میں میرا کیرئیر تباہ کردیا: ریشم

    مگر پھر قسمت کا ستارہ چمکا اور جان ابراہم نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور معروف اداکاروں کی فہرست میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

  • پٹھان کا سیکوئل: جان ابراہم کا کردار واقعی مرچکا ہے؟

    پٹھان کا سیکوئل: جان ابراہم کا کردار واقعی مرچکا ہے؟

    شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے کمائی اور مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ہدایت کار نے اس کا دوسرا حصہ بنانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے جبکہ اس کے ایک کردار کے بارے میں بھی دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

    فلم پٹھان میں جہاں ایک طرف تو شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون نے مداحوں کے دل میں گھر کرلیا، وہیں جان ابراہم کی اداکاری کو بھی بے حد سراہا گیا۔

    حال ہی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے اس بات کا عندیہ دیا کہ فلم کا سیکوئل بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    فلم میں جان ابراہم کا کردار جم مرتا ہوا دکھایا گیا ہے، لیکن ہدایت کار کا کہنا ہے کہ ممکن ہے وہ مرا نہ ہو، اور فلم کے دوسرے حصے میں وہ لوٹ آئے۔

    سدھارتھ نے مزید کہا کہ جم کے کردار کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اس پر پریکوئل بھی بنایا جاسکتا ہے تاہم ان میں سے کچھ بھی فی الحال مصدقہ نہیں۔

    خیال رہے کہ پٹھان نے ریلیز کے دن سب سے زیادہ اوپننگ بزنس کا ریکارڈ قائم کیا تھا، 7 دن کے اندر فلم 300 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کر چکی ہے۔

  • صبر رکھئے، ’وعدہ رہا ’پٹھان‘ کا!

    صبر رکھئے، ’وعدہ رہا ’پٹھان‘ کا!

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہے تاہم اداکار نے فلم کے دوسرے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ کے ریلیز ہوتے ہی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ انتہا پسندوں اور ایودھیا کے مہنت راجو داس نے دھمکی دیتے ہوئے ناظرین سے کہا کہ جن تھیٹر میں پٹھان دکھائی جائے اسے بھی نذر آتش کردو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    گزشتہ دنوں ’پٹھان‘ کی ریلیز کے خلاف ریاست بہار کے علاقے مظفر پور کی عدالت میں شکایت بھی درج کروائی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’پٹھان‘ جس سنیما میں لگے اسے جلا دو

    سوشل میڈیا پر بھارتی شہری بھی مودی سرکار سے سوال کرنے لگی ہے کہ کیا انھیں ملک میں غربت نظر نہیں آتی؟ کیا سرکار صرف اب فلموں کو موضوع بحث بنائے گی؟

    یہ بھی پڑھیں: کنگ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ پر ایف آئی آر درج

    تاہم کنگ خان کو اس کی پرواہ نہیں ہے انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوالوں جواب کے سیشن میں بھی ایک مداح کو دلچسپ انداز میں کہا تھا کہ ’پٹھان‘ تو 25 جنوری کو ہی ریلیز ہوگی تم شادی 26 جنوری کو کرلو اس دن چھٹی بھی ہوتی ہے۔

    چند گھنٹوں قبل بالی ووڈ کے بادشاہ نے فلم کے دوسرے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جھومے جو پٹھان‘ میری جان، محفل ہی لُٹ جائے گی۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’صبر رکھئے گا کل صبح 11 بجے وعدہ رہا، پٹھان کا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    واضح رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، جان ابراہم ممکنہ طور پر جاسوس کے کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ فلمی ناقدین کی جانب سے اسے ریلیز سے قبل ہی مثبت ریویوز ملے ہیں۔

  • جان ابراہام کی ہارٹ اٹیک کی تعریف سے ڈاکٹروں کو ہارٹ اٹیک آگیا

    جان ابراہام کی ہارٹ اٹیک کی تعریف سے ڈاکٹروں کو ہارٹ اٹیک آگیا

    معروف بالی ووڈ اداکار جان ابراہام کی جانب سے کی گئی ہارٹ اٹیک کی تعریف نے طبی ماہرین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا۔

    جان ابراہام دیگر اداکاروں کے ساتھ کپل شرما کے پروگرام میں اپنی فلم کی پروموشن کے لیے آئے۔

    ایک موقع پر فٹنس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہارٹ اٹیک کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ خون میں بلبلے بننے کی وجہ سے دل تک خون کی رسائی رک جاتی ہے جس کی وجہ ہارٹ اٹیک ہوتا ہے۔

    گو کہ جان ذہنی دباؤ اور جسمانی فٹنس کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے تاہم ان کی اس احمقانہ وضاحت کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کام کی بات پر سے ہٹ گئی اور جان کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

    ٹویٹر صارفین نے جان کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے شعبے پر ہی زیادہ توجہ دیں تو بہتر ہوگا۔

  • بالی ووڈ نے شہرہ آفاق قوالی ’تاجدار حرم‘ کا حسن گہنا دیا

    بالی ووڈ نے شہرہ آفاق قوالی ’تاجدار حرم‘ کا حسن گہنا دیا

    ممبئی: بھارتی سورما اپنی فلموں میں پاکستانی نغمے اور قوالیاں چرانے سے باز نہیں آئے اور انہوں نے نئی آنے والی بالی ووڈ فلم میں شہر آفاق قوالی ’تاجدار حرم‘ کے حسن کو بگاڑ کر پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صابری برادران غلام فرید اور مقبول صابدی مرحوم نے شہر آفاق قوالی ’تاجدار حرم‘ پڑھی جسے امجد صابری نے بھی منفرد انداز سے پیش کیا اور پھر اس کلام نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔

    تاجدار حرم اُس وقت نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہوئی کہ جب اسے کوک اسٹوڈیو میں عاطف اسلم نے جدید انداز سے گایا۔

    ویڈیو دیکھیں: تاجدار حرم دنیا بھر میں مقبول ترین پاکستانی قوالی بن گئی

    بھارتی میوزک ڈائریکٹرز نے قوالی کو بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور تاجدار حرم کو بہت ہی بھونڈے انداز میں کمپوز کیا، اس نئی کمپوزنگ کو جان ابراہم کی نئی آنے والی فلم ’ستیا موا جیاتے‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

    بالی ووڈ کے شاطر میوزک اور فلم ڈائریکٹر نے نہ صرف اس قوالی کے حسن کو گہنایا بلکہ الفاظ تبدیل کیے، اس اقدام کا مقصد ’تاجدار حرم‘ کا سہرا خود لینا تھا البتہ اُن کی یہ کوشش ناکام ہوگئی۔

    واضح رہے کہ ملاپ زویری کی ہدایات کاری میں بنائی جانے والی فلم میں عاطف اسلم کی آواز میں بھی ایک گانا شامل کیا گیا ہے جبکہ اس میں جان ابراہم ، کھنویکار، منوج باچپائی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بالی وڈ اداکار جان ابراہم ’انجری‘ سے صحت یاب ہورہے ہیں

    بالی وڈ اداکار جان ابراہم ’انجری‘ سے صحت یاب ہورہے ہیں

    ممبئی: بھارتی اداکارجان ابراہم گھٹنے میں ہونے والی انجری سے اب صحت یاب ہورہے ہیں ، انہیں یہ چوٹ فلم فورس 2 کے سیٹ پرآئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جان ابراہم بدھاپسٹ میں اپنی آنے والی فلم فورس 2 کی شوٹنگ میں مشغول تھے جہاں ایک ایکشن سین فلمانے کے دوران انہیں گھٹنے میں انجری پیش آئی۔

    فلم پروڈیوسروپل شاہ کا کہنا ہے کہ یہ سب ہمارے لئے حیرت انگیزتھا، جان ابراہم نے ایکشن سین کے دوران لات مار کر ایک دروازہ توڑنا تھا جو انہوں نے کرلیا لیکن اس میں انہوں نے ضرورت سے زیادہ قوت استعمال کی جس کے سبب انکے گھٹنے میں انجری ہوگئی۔

    جان ابراہم کو فوری طور پر اسپتال کیا گیا جہاں ان کے گھٹنے کی معمولی سرجری کرکے جم جانے والے خون کو صاف کیا گیا۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مکمل صحت یابی کے لئے جان ابراہم کو مزید کچھ دن اسپتال میں آرام کرنا ہوگا اس کے بعد ہی وہ فلم کی شوٹنگ پر دوبارہ جاسکیں گے۔

     

     

  • فواد خان بنیں گے ویرات کوہلی

    فواد خان بنیں گے ویرات کوہلی

    ممبئی:پاکستان کے ورسٹائل اداکار فواد خان کو بھارتی فلم ’خوبصورت‘اور فلم فیئر ایوارڈ کے بعد ملنے والی ہے ایک اور بڑی کامیابی۔ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی اداکار’بھارتی کرکٹر’ویرات کوہلی‘کے روپ میں جلوہ گرہوں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر نیرج پانڈے’فواد خان‘کو لے کربھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم بنا رہے ہیں جس میں پاکستانی اداکار ویرات کوہلی کا کردار ادا کریں گے۔

    بھارتی فلم ’’ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری ‘‘میں رام چرن تریجا، جان ابراہم، آفتاب شودیسانی اورعالیہ بھٹ اہم کردار ادا کریں گے۔

    اس موقع پرجب نیرج پانڈے سےرابطہ کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ انہوں نے معاہدہ کیا ہے لہذا وہ اس معاملے پر کوئی گفتگونہیں کریں گے۔