Tag: JOHN CENA

  • مارک زکربرگ اور جان سینا میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

    مارک زکربرگ اور جان سینا میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

    کیلیفورنیا: مارک زکربرگ اور جان سینا کے درمیان لڑائی کی ایک زبردست ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی یہ دل چسپ ویڈیو دراصل ایک اشتہار کے پس منظر پر مبنی ہے، جس میں میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ اور 16 مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہنے والے بے مثال ریسلر اور امریکی اداکار جان سینا کے درمیان لڑائی کی شوٹنگ دیکھی جا سکتی ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں زکربرگ کو جان سینا، گلوکار بینسن بون، اور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

    دراصل ریبن گلاسز کی کمپنی نے میٹا کے ساتھ پارٹنرشپ کر لی ہے، جس کے بعد مارک زکربرگ نے اپنے مداحوں کے لیے آنے والے کمرشل میں زبردست دل چسپی کا سامان مہیا کر دیا ہے۔

    حیران کن طور پر زکر برگ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار جان سینا اور دیگر کے ساتھ مل کر ایک ہائی انرجی ایکشن والا اشتہار فلمایا، اور یہی نہیں بلکہ ’بیہائنڈ دا سین‘ مناظر کی ایک ویڈیو بھی جاری کر دی۔

    اس کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ زکربرگ کو جان سینا نے ایک طاقت ور پنچ مارا اور وہ ہوا میں بہت بلندی پر اڑ گئے، اس کے بعد انھیں بینسن بون کے ساتھ تلوار بازی کرتے بھی دکھایا گیا۔

    اس ویڈیو کی دل چسپ اور منفرد بات یہ بتائی جا رہی ہے کہ ان پرجوش لمحات کو اسمارٹ ریبن گلاسز کا استعمال کرتے ہوئے فلمایا گیا ہے۔

  • ’میری زندگی کا ایک شاندار لمحہ تھا‘ جان سینا نے شاہ رخ خان سے ملاقات کا احوال بتادیا

    ’میری زندگی کا ایک شاندار لمحہ تھا‘ جان سینا نے شاہ رخ خان سے ملاقات کا احوال بتادیا

    مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ سے ہونے والی ملاقات کو زندگی کا شاندار لمحہ قرار دیدیا۔

    16 بار کے سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہالی ووڈ اسٹار جان سینا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’جیک پاٹ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، بھارتی ثقافت اور کھانوں کے بارے میں اپنا تجربہ شیئر کیا۔

     ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان سے ملاقات کے بعد ان کی زندگی کیسے بدل گئی، انٹرویو میں جان سینا سے ان کے دورہ بھارت کے بارے میں پوچھا گیا کہ انہیں شاہ رخ خان سے مل کر کیسا لگا؟۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by John Cena (@johncena)

    جان سینا نے بتایا کہ جب وہ شاہ رخ سے ذاتی طور پر ملے تو وہ ’حیرتزدہ‘ اور جذباتی ہو گئے، میں نے شاہ رخ سے ٹیڈ ٹاک کیا، جو مجھے میری زندگی میں صحیح وقت پر ملا۔

    جان سینا نے کہا کہ شاہ رخ خان کے الفاظ میرے لیے متاثر کن تھے، انہوں نے میری زندگی میں تبدیلیاں لانے میں مدد کی ہے، ان تبدیلیوں کے بعد میں ان تمام جیک پاٹس کو پہچاننے میں کامیاب ہو گیا ہوں جو مجھے دیے گئے ہیں اور میں ان کا شکر گزار ہوں۔

    جان سینا نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان سے ملاقات کرنا میرے لیے ایک جذباتی لمحہ تھا، جب آپ کسی ایسے شخص سے ہاتھ ملانے کے قابل ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی میں اثر ڈالتا ہے، تو یہ لاجواب تھا، وہ بہت ہمدرد اور مہربان ہے اور یہ حیرت انگیز تھا، میں حیران تھا، یہ واقعی بہت اچھا تھا۔

    واضح رہے کہ اننت امبانی کی شادی میں جہاں دنیا بھر سے سیلیربریٹیز کو مدعو کیا گیا تھا وہیں ہالی ووڈ سے بھی کئی ناموش شخصیات اس شاہانہ شادی میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، انہی میں سے ایک سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا بھی تھے، انھوں نے یہاں کئی بالی ووڈ شخصیات سے ملاقات کی۔

  • جان سینا اور شے شریعت زادہ نے دوسری بار شادی کر لی

    جان سینا اور شے شریعت زادہ نے دوسری بار شادی کر لی

    وینکوور: ریسلر، اداکار جان سینا اور شہرزاد شریعت زادہ دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پیشہ ور ریسلر سے اداکار بننے والے جان سینا اور ان کی اہلیہ شے شریعت زادہ نے پہلی شادی کے تقریباً 2 سال بعد وینکوور میں پھر شادی کر لی۔

    شادی کی تقریب کینیڈا کے وینکوور کلب میں ہوئی، جہاں جوڑے کے ساتھ خاندان اور دوست بھی شریک ہوئے، جان سینا اور شے شریعت زادہ نے 20 اکتوبر 2020 کو فلوریڈا میں خفیہ طور پر شادی کی تھی۔

    اس بار سابق عالمی چیمپئن نے وینکوور میں اپنی اہلیہ شے شریعت زادہ کے ساتھ ایک عوامی تقریب میں شادی کی۔

    لیجنڈری ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا نے اس ہفتے کے آخر میں اپنی شادی کی خبروں کی سرخیوں میں آنے کے بعد اچانک خاموشی توڑ دی، اور تازہ ترین ٹویٹ نے بھی ان کی شادی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا۔

    اس تقریب کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، جن میں جوڑے کو ایک عمارت میں داخل ہوتے دیکھا گیا، جان سینا نے نیوی سوٹ میں جھومتے ہوئے، دلہن کے ساتھ پنڈال کی طرف روانہ ہوئے، جو ایک بیک لیس سفید گاؤن میں ملبوس تھیں۔

    شادی کا مقام اس جوڑے کے لیے بہت معنی رکھتا تھا، کیوں کہ دونوں کی ملاقات پہلی بار وہیں ہوئی تھی، واضح رہے کہ شریعت زادہ ایک کینیڈین انجینئر ہیں جو کمپیوٹر سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ فرم کے پروڈکٹ منیجر کے طور پر کام کرتی ہیں۔

  • اسٹار ریسلر جون سینا کا کنگ خان کے الفاظ پر انوکھا ردعمل

    اسٹار ریسلر جون سینا کا کنگ خان کے الفاظ پر انوکھا ردعمل

    ممبئی: بین الاقومی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ کے الفاظ شیئر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہر دل عزیز اور متعدد بار ورلڈ چیمپین شپ اپنے نام کرنے والے جان سینا نے ٹویٹر پر کنگ خان کا ایک قول شیئر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی اور ایشیائی اسٹار میں دوستانہ تعلق ہے، جان سینا متعدد بار شاہ رخ خان کے ایسے الفاظ شیئر کرچکے ہیں، جن سے دانائی جھلکتی ہے، جب جب جان سینا نے ایسا کچھ کیا، کنگ خان نے ان کا شکریہ ادا کرنے میں دیر نہیں کی۔

    آج جون سینا نے شاہ رخ کے الفاظ شیئر کیے، جن میں کنگ خان نے کہا تھا: ”یہ نہ تو اقتدار ہے، نہ ہی غربت، جو آپ کی زندگی کو زیادہ طلسماتی یا کم دردناک بناتے ہیں۔“

    شاہ رخ نے جان سینا کا یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ”خیر کو پھیلانے کے لیے شکریہ میرے دوست۔ یہ اہم ہے، ان بے شمار بچوں کے لیے جو آپ کو اپنا ہیرو خیال کرتے ہیں۔“

    ریسلنگ کنگ بھی پیچھے نہیں رہے۔ انھوں نے بھی شاہ رخ کا یہ ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ”آپ کا کام اور الفاظ بے شمار افراد تک رسائی پاتے ہیں۔ انھوں نے مجھے مسکرانے، ہنسنے اور غور و فکر کرنے کی تحریک دی۔ آپ کے اس اقدام کے لیے شکریہ۔“

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان کا شمار دنیا کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ بین الاقوامی دنیا میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ ان کا موازنہ ٹام کروز اور پریڈ پٹ سے کیا جاتا ہے۔


    کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • جان سینا کی شادی سےایک ماہ قبل منگیترسےعلیحدگی

    جان سینا کی شادی سےایک ماہ قبل منگیترسےعلیحدگی

    فلوریڈا: نامور ریسلر جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، دونوں گزشتہ 6 سالوں سے ایک ساتھ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف ریسلر جان سینا کی شادی کی خبریں میڈیا میں طویل عرصے سے چل رہی تھیں اور رواں سال 5 مئی کو جان سینا نکی بیلا سے شادی کرنے والے تھےلیکن اچانک دونوں نےاپنی راہیں جدا کرلیں۔

    نکی بیلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کرہے ہیں، یہ فیصلہ مشکل تھا۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں۔

    [bs-quote quote=”ریسلنگ کی دنیا کے سپراسٹار جان سینا نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا یہ ان کی زندگی کا سب سے بدترین دن تھا۔
    ” style=”style-2″ align=”center” author_name=” جان سینا ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/cena.jpg”][/bs-quote]

    A post shared by John Cena (@johncena) on

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 مارچ کو نکی بیلا نے انسٹاگرام پر جان سینا کے ساتھ ایک تصویرشیئرکی تھی جس میں نکی نے خود کو اور جان سینا کومسٹراینڈ مسز لکھا تھا۔

    معروف ریسلر جان سینا نے منگنی کرلی

    یاد رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی رواں سال 5 مئی کو شادی ہونے والی تھی جبکہ جان سینا نے گزشتہ سال نکی بیلا کو شادی کی پیشکش کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • معروف ریسلر جان سینا کرکٹ کی دنیا میں داخل

    معروف ریسلر جان سینا کرکٹ کی دنیا میں داخل

    سڈنی: ریسلنگ کی دنیا کے معروف کھلاڑی جان سینا کرکٹ کی دنیا میں داخل ہوگئے اور انہوں نے  بلا اٹھا لیا، ریسلر نے نہ صرف دنیا کے تیز ترین باؤلر سے ٹریننگ لی بلکہ کرکٹ کے جوہر بھی دکھائے۔

    تفصیلات کے مطابق دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کا کرکٹ میں کھیل بڑھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب ریسلنگ کی دنیا کے بڑے نام جان سینا نے بھی کرکٹ کی دنیا میں انٹری دے دی۔

    جان سینا کی آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو نے دھوم مچادی، معروف ریسلر نے آسٹریلوی ڈومیسٹک لیگ بگ بیش لیگ کے دوران بلا اٹھایا تاہم وہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔

    اس موقع پر واٹسن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ مخالف ٹیم پر رعب ڈالنے کے لیے جان سینا کو اپنی ٹیم میں کھلانا پسند کریں گے۔

    ریسلنگ کا 16 بار اعزاز اپنے نام کرنے والے جان سینا نے سڈنی اسکول کا دورہ کیا اور بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں، اس موقع پر ہالی ووڈ اسٹارز بھی موجود تھے۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • رومن رینز نے جان سینا کو شکست دے دی

    رومن رینز نے جان سینا کو شکست دے دی

    کیلی فورنیا: ڈبلیو ڈبلیو ای نو مرسی میں رومن رینز نے جان سینا کو شکست دے دی، بروک لیسنر یونیورسل ٹائٹل اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے نو مرسی کے نام سے شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں دو بڑے مقابلوں کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔

    جان سینا کو رومن رینز کا چیلنج درپیش تھا جبکہ بروک لیسنر اور برون اسٹرومین مدمقابل آئے۔

    رومن رینز اور جان سینا کے درمیان مقابلے سے قبل لفظی جنگ جاری تھی دونوں ریسلرز کی فائٹ کے لیے کنٹریکٹ بھی سائن ہوا تھا تاہم رومن رینز نے جان سینا کے سارے خواب چکنا چور کرکے انہیں شکست سے دوچار کردیا۔

    دوسرے میچ میں یونیورسل چیمپئن کو بچانے کے لیے بروک لیسنر کو برون اسٹرومین کا چیلنج پیش آیا، بروک لیسنر نے برون اسٹرومین کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا دونوں ہی ریسلر ایک دوسرے پر بازی لے جانے کے لیے مصروف تھے تاہم بروک لیسنر نے اپنا آخری داؤ فیٹل فائیو لگا کر برون اسٹرومین کو شکست دے دی۔

    ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز نے شیمس اور سیزارو کو ہرا کر ٹائٹل اپنے پاس ہی رکھا، دی مز اور کرٹ اینگل کے بیٹے جیسن جارڈن کے درمیان انٹر کانٹی نینٹل چیمپئن شپ کا مقابلہ ہوا جو دی مز نے جیت لیا۔

    فن بیلر اور برے وائٹ کے درمیان ہونے والا میچ فن بیلر نے حیران کن طور پر جیت لیا، کروشل ویٹ چیمپئن شپ کا مقابلہ اینزو امور نے اپنے نام کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای کا بڑا مقابلہ، جان سینا اور رومن رینز آمنے سامنے

    ڈبلیو ڈبلیو ای کا بڑا مقابلہ، جان سینا اور رومن رینز آمنے سامنے

    نیویارک: ڈؓبلیو ڈبلیو ای کا بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے جس میں رومن رینز اور جان سینا آمنے سامنے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈؓبلیو ای میں 24 ستمبر کو ہونے والے اہم ایونٹ نو مرسی میں دو معروف ریسلرز جان سینا اور رومن رینز مدمقابل آئیں گے۔

    رومن رینز جنہیں ان دنوں مداحوں کی جانب سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ان کے لیے جان سینا سے لڑنا ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ اگر رومن رینز نو مرسی میں جان سینا سے ہار جاتے ہیں تو ان کی مقبولیت کا گراف نیچے آجائے گا۔

    ریسل میینا میں انڈر ٹیکر کو شکست دینے کے بعد سے رومن رینز کسی بھی بڑے ایونٹ میں کامیابی حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ حالیہ ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے فیٹل فور وے میچ میں بھی بروک لیسنر کے ہاتھوں رومن رینز شکست سے دوچار ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم، بروک لیسنر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

    نو مرسی ایونٹ سے قبل ہی جان سینا اور رومن رینز میں لفظی جنگ شروع ہوچکی ہے۔ رومن رینز ڈبلیو ڈبلیو ای را کو اپنا یارڈ کہتے ہیں جبکہ جان سینا کی را میں واپسی کے بعد دونوں کے درمیان تکرار چل رہی تھی۔

    ڈبلیو ڈبلیو انتظامیہ کی جانب سے پہلے نو مرسی ایونٹ میں جان سینا کا مقابلہ سموا جوئی اور رومن رینز کا مقابلہ دا مز سے کرایا جانا تھا تاہم نو مرسی کے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ نے جان سینا اور رومن رینز کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔

    واضح رہے کہ رومن رینز تین بار ڈبلیو ڈبلیو ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں جبکہ جان سینا 16 بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ اپنے نام کرچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم، بروک لیسنر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

    ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم، بروک لیسنر ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے فیٹل فور وے میچ میں بروک لیسنر کامیابی حاصل کرکے یونیورسل ٹائٹل اپنے پاس رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے اہم میچ فیٹل فور وے میں چار ریسلرز مد مقابل آئے جن میں رومن رینز، براؤن اسٹرومین، سموا جوئی اور بروک لیسنر شامل تھے۔

    اہم میچ میں بروک لیسنر ٹائٹل کا دفاع کررہے تھے، براؤن اسٹرومین، لیسنر، رومن رینز اور سموا جوئی کو بآسانی پچھاڑ رہے تھے، ایک موقع پر براؤن اسٹرومین نے بروک لیسنر کو اتنا مارا کے انہیں اسٹریچر پر باہر لے جایا گیا۔

    بروک لیسنر کے جانے کے بعد سموا جوئی، رومن رینز اور بروک لیسنر تینوں آپس میں ٹائٹل کے حصول کے لیے تگ و دو میں مصروف تھے کہ بروک لیسنر کی اچانک دوبارہ آمد ہوئی اور انہوں نے تینوں ریسلرز پر اپنے داؤ پیج استعمال کیے۔

    آخر میں سموا جوئی اور براؤن اسٹرومین رومن رینز کے سپر مین پنچ کے باعث رنگ سے باہر تھے کہ رومن رینز کے تین سپر مین پنچ کھانے کے بعد بھی بروک لیسنر نے رومن رینز کو اپنا آخری داؤ لگا کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرلیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای سمر سلیم کے دیگر میچز میں جان سینا نے بیرن کوربن کو شکست دے دوچار کیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے لیے جندر مہل اور نکامورا کے درمیان مقابلہ ہوا جسے جندر مہل نے سنگھ برادرز کی بار بار مداخلت کے باعث جیت لیا۔

    بک شو اور بگ کاس کے درمیان ہونے والا میچ بگ کاس نے جیت لیا، رینڈی اورٹن اور روسو کے درمیان ہونے والے میچ میں رینڈی اورٹن نے روسو کو بآسانی شکست دے دی۔

    ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ میچ میں سیزارو شیمس، ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز کے درمیان میچ ہوا جس میں ڈین ایمبروز اور سیتھ رولنز نے کامیابی حاصل کی۔

    یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کے لیے اے جے استائلز اور کیون اوننز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں شین میک موہن ریفری کے فرائض انجام دے رہے تھے، یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن شپ کا ٹائٹل اے جے اسٹائلز کے نام رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • معروف ریسلر جان سینا نے منگنی کرلی

    معروف ریسلر جان سینا نے منگنی کرلی

    فلوریڈا، معروف ریسلر جان سینا نے ریسل مینیا کے رنگ میں اپنی دوست نکی بیلا کو پروپوز کردیا،

    سینا کی منگیتر کو یہ یاد نہیں کہ سینا کی جانب سے یہ ان کا پہلا پروپوزل ہے یا دوسرا لیکن نکی بیلا نے جان کا پروپوزل قبول کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریسل مینیا کے رنگ میں اس وقت دلچسپ واقعہ رونما ہوا جب معروف ریسلر جان سینا نے اپنی دوست نیکی بیلا کو پروپوز کردیا۔

    cena-1

    نکی بیلا واضح کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ سال یا ڈیڑھ سال قبل سینا نے کب مجھے پہلی بار پروپوز کیا تھا۔
    جان سینا ریسل مینیا میں گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اپنی دوست نکی بیلا کو پروپوز کیا، نکی بیلا کی ہاں کے بعد ہزاروں کی تعداد میں موجود مداحوں نے سینا اور بیلا کی جوڑی کو مبارکباد دی

    cena-post-2
    نیکی بیلا جو چند روز قبل سرجری کرواکر صحت یاب ہوئی تھیں انہیں یہ یاد نہیں کہ جان سینا کی جانب سے انہیں پہلی بار پروپوز کیا گیا ہے یا دوسری بار تاہم انہوں نے سینا کا پروپوزل بخوشی قبول کرلیا۔

    بیلا کی ہاں کے بعد جان سینا نے کہا کہ میں تم سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں، ’’نکی‘‘ نے کہا بولو ’’سینا‘‘ نے کہا ایک دن میں تم سے ضرور شادی کروں گا۔

    واضح‌ رہے کہ جان سینا نے ریسل مینیا 33 میں‌ گزشتہ روز حریف ریسلر کو شکست دینے کے بعد اپنی دوست کے پروپوز کیا تھا.