نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای سُپر اسٹار جان سینا کی رنگ میں واپسی ہوگئی، جان سینا کا مقابلہ آج رات ڈبلیو ڈبلیو ریٹرنز،میڈیسن اسکوائر گارڈن، نیو یارک سٹی میں ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرپل تھریٹ میچ میں جان سینا کے مدمقابل ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اے جے اسٹائلزاور ڈین ایمبروز ہیں،جان سینا اکتوبر سے رنگ میں نہیں اترے تھے تین ماہ کے وقفے کے بعد جان سینا کی واپسی ہورہی ہے اور اس کے لیے انہوں نے ایکسرسائز کا آغاز کردیا تھا۔
Get ready @WWE @WWEUniverse 3 days until @TheGarden where I’m coming 2 clean house @TapouT #EarnTheDay #NeverGiveUp pic.twitter.com/xeYhhRy9gg
— John Cena (@JohnCena) December 23, 2016
جان سینا کی رنگ سے دوری کی وجہ ان کی فلمی مصروفیات تھیں جو کہ اب ختم ہوچکی ہیں۔ سینا کے مداح ان کو ہالی ووڈ فلم ’’سیکنڈ سیزن آف امریکن گرڈ‘‘ میں دیکھ سکیں گے۔
علاوہ ازیں آج ہونے والے اسمیک ڈاؤن، ٹیگ ٹیم چیمپئن شپ کے مقابلے میں رینڈی اورٹن اور برے وائٹ مد مقابل ہوں گے جب کہ اسٹیل کیج میچ میں ڈبلیو ڈبلیو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں ڈولف زگلر کو ’دا مز‘ کا چیلنج درپیش ہوگا۔
The wait is almost over…. @JohnCena makes his return on TOMORROW’S #SDLive #WildCardFinals! #CenaReturns pic.twitter.com/fRFmcwqO39
— WWE (@WWE) December 26, 2016
39 سالہ جان سینا ریالٹی شو کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ سینا 16 مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔
جان سینا قبل ازیں مقبول ریسلرز دی راک، ٹرپل ایچ، کرٹ اینگل، رینڈی اورٹن، بروک لیسنرز سے مقابلہ کرچکے ہیں جس میں ان کو کامیابی اور ناکامی دونوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم کامیابی کا تناسب زیادہ ہے۔
ٹرپل تھریٹ میچ کے بارے میں پیش گوئی کی جارہی ہے کہ اے جے اسٹائلز، سینا اور ایمبروز میں سے سینا فیورٹ ہیں۔
جان سینا کی واپسی کی خبر سنتے ہی ان کے حریفوں کے چھکے چھوٹ گئے ہیں دوسری جانب سینا کے مداح کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ جان اپنے مداحوں کے اعتماد پر پورا اترتے ہیں کہ نہیں۔