Tag: John J. Sullivan

  • امن کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی: احسن اقبال

    امن کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی: احسن اقبال

    واشنگٹن: پاکستان وزیرداخلہ احسن کا کہنا ہے کہ امن کے لئے پاکستان نے بھاری قیمت اداکی۔ پاک امریکا تعلقات کے لئے مشترکہ فریم ورک کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی نائب وزیرخارجہ جان سیلوان سے ملاقات میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت حاصل کی گئیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی حکمت عملی پرامن، خوشحال پاکستان کے تناظر میں طے کی گئی۔ اندرونی امن کی وجہ سے پاکستان میں اقتصادی ترقی ہورہی ہے۔

    اس موقع پر امریکی نائب وزیرخارجہ جان سلیوان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعاون خطے کے لئے اہم ہے۔ بعض علاقائی عناصرافغانستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔

    ہمیں امداد نہیں برابری کی سطح پرعزت اور وقارچاہیے‘ احسن اقبال

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن کے لئے پاکستانی قربانیوں کے پیش نظر پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ فریم ورک کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں‌ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ ہزاروں جانوں کی قربانی سے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاک امریکہ تعاون خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ جان سلیوان

    پاک امریکہ تعاون خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ جان سلیوان

    واشنگٹن: امریکی نائب وزیرخارجہ جان سلیوان کا کہنا ہے کہ بعض علاقائی عناصرافغانستان میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیرداخلہ احسن اقبال کی امریکی نائب وزیرخارجہ جان سلیوان سے ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پراحسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت حاصل کی گئیں، پاکستان نے امن حاصل کرنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان آئندہ نسلوں کو پرامن پاکستان دینے کے لیے پرعزم ہے، اندرونی امن سے پاکستان میں اقتصادی ترقی ہورہی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کے لیے مشترکہ فریم ورک تیارکرنے کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان کا امن پاکستان کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    دوسری جانب امریکی نائب وزیرخارجہ جان سلیوان نے کہا کہ پاک امریکہ تعاون خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بعض علاقائی عناصرافغانستان میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں۔


    پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کیےجائیں گے‘ احسن اقبال


    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ میں وزیرداخلہ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے کسی سے بھیک نہیں مانگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔