Tag: John Kerry

  • کلائمٹ چینج سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی کوششیں قابل تعریف

    کلائمٹ چینج سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی کوششیں قابل تعریف

    امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف سعودی عرب کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے کہا ہے کہ موسمیاتی اور سمندری تبدیلیوں کے باعث ماحول کے لیے خطرات برقرار ہیں تاہم اس حوالے سے اقوام متحدہ کی کاوش اور عرب ممالک کی مدد قابل قدر ہے۔

    سال 1995 سے اقوام متحدہ کے تحت ہر سال ماحولیاتی کانفرنس کوپ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں سے 4 کانفرنسز عرب ممالک میں منعقد ہو چکی ہیں، اس سال کوپ 28 دبئی میں منعقد ہوگی جس کا ذکر امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری نے بھی کیا۔

    جان کیری نے اقوام متحدہ کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی خطے کے دیگر ممالک کی جانب سے ملنے والی حمایت کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال عرب امارات میں ماحول اور حیاتیاتی ایندھن کے مسائل پر پہلی علاقائی کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں 11 علاقائی ممالک نے شرکت کی تھی۔

    جان کیری کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہوا تھا جس میں عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری کی سطح پر رکھنے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی اور 2030 تک کرنے والے اقدامات پر زور دیا گیا۔

    عرب امارات خود بھی اپنی موجودہ کوششوں کا ایک بہت بڑا حصہ قابل تجدید ذرائع کی تحقیق اور ترقی پر خرچ کر رہا ہے۔

    جان کیری کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ سعودی عرب ایک بہت بڑی سولر فیلڈ تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو گرین ہائیڈروجن پیدا کرے گی، جبکہ بحرین، کویت اور دیگر ممالک بھی اس حوالے سے سوچ رہے ہیں۔

    امریکی نمائندہ خصوصی نے ماحولیاتی خطرات کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی حقیقت ماضی کی تہذیبوں کے مٹنے کا بھی سبب بنی۔

    جان کیری نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے معاملے پر عرب ممالک کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ممالک کی شمولیت انتہائی اہم ہے جو تیل اور گیس سے واقف ہیں اور اپنی کمیونٹی میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

  • ’موسمیاتی تبدیلیوں کا مالی بوجھ ترقی یافتہ ممالک برداشت کریں‘

    ’موسمیاتی تبدیلیوں کا مالی بوجھ ترقی یافتہ ممالک برداشت کریں‘

    واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مالی بوجھ ترقی یافتہ ممالک برداشت کریں۔

    عرب نیوز کے مطابق جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی بوجھ برداشت کرنا چاہیے۔

    جان کیری نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ترقی پذیر ممالک کا گلوبل وارمنگ میں سب سے کم حصہ ہے، لیکن ان میں سے اکثریت ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرے کی زد میں ہیں۔

    جو بائیڈن کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں، ان کی وجہ وہ 20 ممالک ہیں جو سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں، جب کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 17 ممالک براعظم افریقہ میں موجود ہیں، اور افریقی ممالک دنیا بھر میں ہونے والے کاربن اخراج میں سے صرف تین فیصد کے لیے ذمہ دار ہیں۔

    انھوں نے اگلی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ28 کے عرب امارات میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا صدر شیخ محمد بن زاید کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

    جان کیری نے کہا کاربن کے اخراج میں اضافے کی سائنسی حقیقت کو مسترد نہیں کیا جا سکتا، ہمیں اس اخراج کو قابو کرنا ہوگا۔ ترقی پذیر ممالک کے خدشات سے نمٹنے کے لیے امریکا کی جانب سے 12 ارب ڈالر کی امداد مختص کی گئی ہے۔

  • امریکہ پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے، صدارتی ایلچی جان کیری

    امریکہ پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہے، صدارتی ایلچی جان کیری

    نیویارک : امریکی صدرجوبائیڈن کے ایلچی جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر اقسام کی مدد کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدارتی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور اس بحران کے حل کے لیے جان کیری کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کے اہم کردار کا اعتراف بھی کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں فوری طور پر امریکی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تعمیر نو اور بحالی کے مرحلے کے دوران بین الاقوامی برادری کے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے1400 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے، 33 ملین لوگ موسمیاتی پناہ گزینوں کے طور پر بے گھر ہوئے، جن میں سے چھ لاکھ سے زیادہ حاملہ خواتین تھیں۔ چالیس لاکھ ایکڑ فصل تباہ ہوئی، پاکستان کو ایک بے مثال قدرتی آفت کا سامنا ہے۔

    امریکی صدارتی ایلچی جان کیری نے مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور سیلاب کی وجہ سے درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے امریکی انتظامیہ کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں کے انفرا اسٹرکچرکی تعمیر نو میں تعاون کے ساتھ ساتھ دیگر اقسام کی مدد کے لیے تیار ہے جو مستقبل میں اس طرح کے بحران کو ٹالنے میں مدد دے گا۔

    ملاقات کئ دوران دونوں فریقوں نے عالمی موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • جان کیری نے وزیراعظم کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    جان کیری نے وزیراعظم کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

    اسلام آباد : امریکی صدرکے خصوصی ایلچی جان کیری نے وزیراعظم کی10بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفیں کرتے ہوئے بلوچستان میں زلزلےسےجانی ومالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرکے خصوصی ایلچی جان کیری نے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    جس میں سینیٹرجان کیری نے بلوچستان میں زلزلےسےجانی ومالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کی10بلین ٹری سونامی منصوبے کی تعریفیں کیں۔

    جان کیری نےملک امین کاسی این این کودیاگیاانٹرویوسننےکےبعدفون کیا ، جان کیری کی موسمیاتی تبدیلی پرملک امین اسلم سےآدھاگھنٹہ تک گفتگو ہوئی۔

    رابطے میں 10ارب درخت،موسمیات تبدیلی میں پاک امریکااشتراک کو آگے بڑھانے پراتفاق ہوا جبکہ گفتگو میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے میں پاک امریکا10سالہ پلان ترتیب دیں۔

    پاک امریکا جوائنٹ ورکنگ گروپ کی کارکردگی پربھی کھل کر گفتگو ہوئی ، جان کیری نے کہا کہ امریکا کلین انرجی اور نیچر بیسڈسلوشن میں پاکستان سے اشتراک کا خواہاں ہے، جوائنٹ ورکنگ گروپ کوقائم 3ماہ ہوگئے،نتیجہ خیزاقدامات اٹھائیں گے۔

    ملک امین نے جوبائیڈن کی جانب سےموسمیاتی تبدیلی کافنڈز دگنا کرنےکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا موسمیاتی تبدیلی میں حقیقی تبدیل لانے میں سنجیدہ ہیں۔

  • کلائمٹ چینج کی عالمی کانفرنس میں پاکستان کو مدعو کیا جائے: امریکی رکن کانگریس

    کلائمٹ چینج کی عالمی کانفرنس میں پاکستان کو مدعو کیا جائے: امریکی رکن کانگریس

    واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس میں بلانے کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے نبرد آزما ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے نمائندہ خصوصی جان کیری کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی امریکا میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں مدعو کیا جائے۔

    اپنے خط میں شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل سے نبرد آزما ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریاؤں کو خطرات کا سامنا ہے، پاکستان خطے میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر اسلام آباد کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

    ہیوسٹن سے منتخب ڈیمو کریٹ رکن کانگریس شیلا جیکسن پاکستان کاکس کی بھی چیئر پرسن ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلی پر 22 اور 23 کو ایک ورچوئل سمٹ / کانفرنس کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں 40 عالمی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

    یہ سمٹ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کے بعد امریکا دوبارہ پیرس معاہدے میں شامل ہوا ہے اور رواں سال نومبر کے دوران اسی موضوع پر گلاسگو میں اقوام متحدہ کی کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی اخبار دی ٹائمز میں ایک مضمون لکھ کر نہایت مفصل انداز میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

    وزیر اعظم نے آرٹیکل میں پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کو اجاگر کیا، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال گرمیوں میں پاکستان نے صدی کی بدترین بارش کا سامنا کیا جب مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔

    انہوں نے لکھا کہ ماحولیاتی کانفرنس کوپ 26 کو معاشی معاہدے کے بغیر ناکام دیکھ رہا ہوں، میرے نزدیک ماحولیاتی کانفرنس کو معاشی معاہدوں سے جوڑا جانا چاہیئے۔

    وزیر اعظم نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ گلوبل کلائمٹ رسک انڈیکس میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ 20 سالوں کے دوران 152 مواقع پر پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے براہ راست متاثر ہوا۔

  • دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے، اچھا یا برا نہیں، جان کیری

    دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے، اچھا یا برا نہیں، جان کیری

    نئی دہلی : امریکہ کےخارجہ سیکریٹری جان کیری نے کہا ہے کہ ان کا ملک اچھے اور برے دہشت گردوں میں نہ فرق کرتا ہے اور نہ کر سکتا ہے اور وہ ممبئی اور پٹھان کوٹ پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    جان کیری نے کہا کہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات کے دوران دہشت گردوں کیخلاف معلومات کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے، دونوں جمہوریتیں مل کر نہ صرف اپنے عوام بلکہ دنیا کو بھی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

    اس موقع پر سشما سوراج نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر امریکہ انڈیا کے موقف سے اتفاق کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’سرحد پار پاکستان سے دہشت گردی کی اعانت کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور امریکہ انڈیا کے اس موقف سے اتفاق کرتا ہے کہ دہشت گردوں کو اچھے یا برے زمرے میں تقسیم کرکے ان میں فرق نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں رکنیت پر امریکی حمایت کے شکر گزار ہیں ،پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات سے جلد آگاہ کرے۔

     

  • امریکا: پاکستانی سفارت خانے میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب

    امریکا: پاکستانی سفارت خانے میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب

    واشنگٹن: یوم آزادی کے موقع پر  پاکستانی سفارت خانے میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارت خانے میں جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے ’’امریکی صدر بارک حسین اوباما اور امریکی عوام کی جانب سے پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارک باد دی۔

    انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آزادی کے بعد سے پاکستانیوں نے ملک کو جمہوری تقاضوں پر تعمیر کرنے کی کوشش کی جو قابلِ تحسین ہے ، امریکا پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کوشاں ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں :     آج یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

    اس موقع پر ڈی سی ایم رضوان شیخ نے جان کیری کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’یومِ آزادی کے موقع پر دنیا بھر کو امن و محبت کا پیغام دیتے ہیں‘‘۔

    رضوان شیخ نے مزید کہا کہ ’’پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے اور دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے اتحاد سے فتح حاصل کریں گے‘‘۔

  • واشنگٹن : سرتاج عزیزاورامریکی وزیرخارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات

    واشنگٹن : سرتاج عزیزاورامریکی وزیرخارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات

    واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستان سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک امریکہ تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے تیار ہوگیا۔

    وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیزاور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعلقات ،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    لاؤس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور افغان مصالحتی عمل کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

    جان کیری نے قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے اقدامات اور حاصل کامیابیوں کو سراہا۔ جان کیری نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان آنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جان کیری کے مستقبل قریب میں دورہ پاکستان کے دوران پاک امریکہ دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

     

  • واشنگٹن:ایران سے جوہری معاہدہ ہی مسئلے کا واحد حل تھا، جان کیری

    واشنگٹن:ایران سے جوہری معاہدہ ہی مسئلے کا واحد حل تھا، جان کیری

    واشگنٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدہ ہی ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کا واحد حل تھا۔

    واشگنٹن میں سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امورکو بریفنگ دیتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ امریکہ اور عالمی طاقتوں کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنا تھا اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پا جانےکے بعد انہوں نے بڑی حد تک اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    جان کیری نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرانے پر زور دینا بے سود تھا کیونکہ ایران کے پاس پہلے سے ہی دس سے بارہ ایٹم بم بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

  • ایران امریکہ جوہری معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

    ایران امریکہ جوہری معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

    جنیوا: ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اوراس سلسلے میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے جنیوا میں جوہری معاہدے کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں اور ایرانی تحفظات کو دور کرنے کےلیے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔

    ایران کے جوہری پروگرام کو حتمی شکل دینے میں ایک ماہ رہ گیا ہے اورامریکہ نے حتمی معاہدے نہ ہونے کی صورت میں تیس جون کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کرنے سے انکار کیا ہے۔

    دوسری جانب ایران اورفرانس کی جانب سے معاہدے پرنظرِثانی کے لیےڈیڈلائن کی مدت میں جولائی تک توسیع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    مغرب اورایران کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے کی صورت میں ایران خطے میں طاقت کے ایک نئے مرکز کے طور پرابھرکرسامنے آئے گا۔

    واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے اس جوہری معاہدے پر امریکہ کے دیرینہ حلیف اسرائیل اور سعودی عرب نے اپنے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔