Tag: John Kerry

  • وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی،جس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور پر وہ صدر اوباما کی دوستی اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ان کا کہنا تھاکہ امریکہ خارجہ پالیسی میں پاکستان کااہم ترین شراکت دارہے۔

    وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان مصنوعات کی امریکی منڈیوں میں زیادہ رسائی اور روزگار میں اضافےکےلئے امریکی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سانحہ پشاور پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد پاکستان اور امریکا کے مشترکہ دشمن ہیں اور امریکہ شدت پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔

  • جان کیری دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    جان کیری دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد :امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھارت کے دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئےہیں، وہ سب سے پہلے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری دلی یاترا کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دورہ بھارت میں جان کیری نے نہ صر ف درخشاں گجرات نامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی بلکہ وزیراعظم مودی کے میک ان انڈیا نعرے کی بھی خوب پذیرائی کی۔

    جان کیری کا بھارت آنے کا مقصد دوطرفہ معاشی تعلقات میں بہتری لانااور رواں ماہ امریکی صدر کے دورہ بھارت کیلئے راہ ہموار کرناتھا۔

    امریکی وزیرخارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کی،اب جان کیری پاکستان پہنچ چکے ہیں اور وہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    جان کیری مودی کے نعرے کی توتعریف کرآئے لیکن دیکھناہے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف اتحادی ملک کیلئےکیالے کرآئے ہیں اور کیا دے کرجائیں گے۔

  • فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جان کیری

    فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، جان کیری

    لندن : امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔

    افغانستان کے مسئلے پر عالمی کانفرنس لندن میں جاری ہے، کانفرنس میں شریک امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جان کیری کا کہنا تھا کہ فوجی انخلاء کے بعد افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ہر ممکنہ مدد جاری رکھیں گے۔

    امریکی وزیرِ خارجہ نے افغان صدر پر ملک میں اصلاحات لانے اور کرپشن پر قابو پانے پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں قیام امن اور تعمیرِنو کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

  • امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا فرانس کا دورہ

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا فرانس کا دورہ

    پیرس: امریکی وزیر خارجہ جان کیری عراق اور شام میں عسکریت پسندوں کے خلاف حمایت لینے کے لئے فرانس میں پہنچ گئے۔

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری عسکریت پسندوں کو شکست دینے کے لئے علاقائی حمایت حاصل کرنے مصرسے فرانس پہنچ گئے ہیں، اس قبل ا مریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے دورہ مصر کے دوران صدر عبدالفتاح السیسی اور اپنے مصری ہم منصب سامع شکری کے ساتھ ملاقات میں کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف شروع کی جانے والی عالمی اتحاد میں مصرکا اہم کردار ہوسکتا ہے ، جان کیری پیر کو پیرس میں عراق کے موضوع پر منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شریک کریں گے،واضع رہے عرب ممالک سمیت مصر ، ترکی اور اسرائیل کی حکومتیں بھی دولتِ اسلامیہ کے خلاف امریکہ کو اپنے تعاون کو یقین دلاچکی ہیں۔

  • سعودی عرب سمیت 10ممالک کا امریکہ کی مدد کا اعلان

    سعودی عرب سمیت 10ممالک کا امریکہ کی مدد کا اعلان

    جدہ: سعودی عرب سمیت دس عرب ممالک نے داعش کے خلاف امریکا کی مدد کا اعلان کیا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں داعش جنگجوؤں کی تعداد اکتیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نے جدہ میں عرب وزرائے خارجہ سے عراق اور شام میں جنگجو گروپ داعش کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، سعودی عرب سمیت دس عرب ملکوں نے داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عراق اور شام میں فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

    دوسری جانب سی آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش جنگجوؤں کی تعداد بیس ہزارسے بڑھ کر اکتیس ہزار پانچ سو ہو گئی ہے۔

  • غزہ کے بحران کے حل کیلئے جان کیری قاہرہ پہنچ گئے

    غزہ کے بحران کے حل کیلئے جان کیری قاہرہ پہنچ گئے

    قاہرہ :امریکا اور متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی بربریت کا شکار نہتے فلسطینیوں کومالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے مابین ثالثی کے لئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری قاہرہ پہنچ گئے جبکہ ترکی نے غزہ میں شہید فلسطینیوں کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ جان کیری غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مصری صدر سیسی سے ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، امریکا نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر چار کروڑ ستر لاکھ ڈالرامداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے قاہرہ میں مصری وزیرخارجہ سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری تشدد اب بند ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب ترکی نےغزہ میں اسرائیلی بربریت کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں انسانی جانوں کے ضياع پر اظہار تشويش کرتے ہوئے فریقین سے لڑائی روکنے کا مطالبہ کیا گیا، امریکی صدر براک اوباما بس قتل عام پر اظہار افسوس کر کے رہ گئے۔

  • ملائیشین طیارے کی تباہی میں روس کا ہاتھ ہے، امریکا

    ملائیشین طیارے کی تباہی میں روس کا ہاتھ ہے، امریکا

    واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ یوکرین میں ملائیشین طیارے کی تباہی میں روس کے ملوث ہونے کے بہت سے شواہد ملے ہیں، روس باغیوں کے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرے۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس نے باغیوں کو طیارہ شکن نظام اور تربیت فراہم کی، روس نے ان اقدامات کی ذمہ داری قبول کرے، روس کے طیارے کی تباہی میں ملوث ہونے کے کافی شواہد موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ باغیوں نے طیارے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکالنے میں شدید لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، یوکرین میں تباہ ہونے والے ملائیشین طیارے میں عملے کے ارکان سمیت دوسوپچانوے افراد سوار تھے۔

  • ایرانی جوہری پروگرام سےمتعلق معاہدےکی ڈیڈلائن میں 24نومبرتک توسیع

    ایرانی جوہری پروگرام سےمتعلق معاہدےکی ڈیڈلائن میں 24نومبرتک توسیع

    واشنگٹن:امریکی وزیرخارجہ جان کیری نےتصدیق کی ہےکہ ایران اورعالمیطاقتوں نےمزیدچارماہ تک مذاکرات جاری رکھنےپراتفاق کرلیاہے۔

    جان کیری کامزیدکہنا تھاکہ فریقین کےدرمیان اب بھی کئی امور پراختلافات برقرار ہیں جس کےباعث بیس جولائی تک کسی معاہدے پراتفاق ممکن نہیں۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈیڈلائن میں اضافےکےبعد مذاکرات کااگلا دوررواں سال ستمبر میں ہوگاجس میں فریقین اپنےاختلافات طے کرکے حتمی معاہدے پر اتفاق رائے کی کوشش کریں گے، اس دوراں ایران کو منجمد کئےگئےدوعشاریہ آٹھ بلین ڈالرتک بھی رسائی دی جائیگی۔