Tag: John kirbi

  • پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خلاف مؤثرکردار ادا کررہا ہے،امریکہ

    پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خلاف مؤثرکردار ادا کررہا ہے،امریکہ

    واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرتے رہیں گے، خطے کے امن کے لئے دہشتگردی کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی۔

    بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پرمنہ کی کھانی پڑی، امریکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرلیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان خطے میں دہشتگردی کے خلاف موثرکردار ادا کررہا ہے۔

    جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحد پر دہشت گردوں کی رسائی روکے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کودہشتگردوں اور دہشتگردتنطیموں کی پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی، ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : دہشت گردی خطے کےلیے ایک بڑا چیلنج ہے


    یاد رہے اس سے قبل جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی خطے کےلیے ایک بڑا چیلنج ہے اور خطے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت کے ساتھ ساتھ تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔

    امریکہ پاک بھارت کے در میان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے،مسئلہ کشمیر کےحوالے سے ان کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کو مل بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا چا ہیے۔

  • ایم کیو ایم کارکنوں کی گرفتاریوں اور غیرقانونی دفاتر گرائے جانے سے آگاہ ہیں،امریکا

    ایم کیو ایم کارکنوں کی گرفتاریوں اور غیرقانونی دفاتر گرائے جانے سے آگاہ ہیں،امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ کراچی کے واقعات کا جائزہ لے رہے ہیں اورصورتحال سے آگاہ ہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بھارتی صحافی کے سوال پر کہا کہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں،غیرقانونی دفاترکی بندش اورگرائے جانے سے آگاہ ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا اس معاملے پر تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے حکومت پاکستان سے بات کی جائے، جان کربی نے کہا مختلف معاملات پر پاکستانی حکام سے رابطے میں رہتے ہیں اور یہ معمول کی بات ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اوربھارت کو ہی حل کرنا ہے، مسئلہ کشمیر پر امریکی موقف تبدیل نہیں ہوا۔

    وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے مسئلہ کشمیراوربھارتی مظالم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کے سوال پرترجمان محکمہ خارجہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا جنرل اسمبلی اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف جاری کاروائیوں اور دہشتگردی کے خاتمے پر بات کی جائے گی۔

    امریکا کی مہمند ایجنسی میں دہشت گردحملے کی شدید الفاظ میں مذمت

    دوسری جانب امریکا نے مہمند ایجنسی میں دہشت گردحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس نے دہشت گرد حملے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع کسی صورت قبول نہیں، مشکل وقت میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

  • توقع ہے پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی شفاف تحقیقات کرے گا،امریکا

    توقع ہے پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی شفاف تحقیقات کرے گا،امریکا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خا رجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں توقع ظاہر کی کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے گا۔

    امریکا کا کہنا ہے کہ مسائل سے بھرپور پیچیدہ تعلقات کے باوجود پاک بھارت رابطوں کی حو صلہ افزائی کرتے ہیں ،امریکا دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن کے لیے پر عزم ہے ۔

    محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ جان کیری نے وزیرِاعظم نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔

  • پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پرمایوسی ہوئی، امریکا

    پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پرمایوسی ہوئی، امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات منسوخ ہونے پر مایوسی ہوئی، مسائل کے حل کے لئے دونوں ملکوں میں بات چیت جاری رہنا چاہئیے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت ہی حل کرسکتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں، واشنگٹن میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کودہشت گردی سمیت تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات نہ ہونا مایوس کنُ ہے امریکا دونوں ملکوں کومذاکرات شروع کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتے ہیں جنوبی ایشیا میں کشیدگی ہے، کشمیر سے متعلق امریکا اپنے پرانے موقف پرقائم ہے، افغانستان میں قیام امن کے لئے چین کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

  • دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرناہوں گے، امریکا

    دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرناہوں گے، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امن کی مکمل بحالی کے لئے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنا ہوں گے۔ پاکستان اورافغانستان مل کرکام کریں۔

    واشنگٹن میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب میں محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنا پاکستان اورافغانستان کے مفاد میں ہے، طالبان نے دہشت گرد کارروائیاں ختم نہیں کی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ تشدد کی لہر سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ افغانستان اب بھی خطرناک ملک ہے۔ طالبان اوران کے حامیوں سے شدت پسندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا امریکا افغانستان میں سیاسی مفاہمت کا فروغ چاہتا ہے، امن مذاکرات بحالی امن کی جانب پہلا قدم ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں،امریکا

    پاک بھارت کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اوربھارت کے درمیان موجود کشیدگی اور تنازعات میں کمی کا خواہشمند ہے۔

    واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ سے خطاب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت تناؤ اور تنازعات میں کمی چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے معاملات حل طلب ہیں۔

    جان کربی کا کہنا تھا کہ ان مسائل کو حل ہونا چاہئیے، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے حوالے سے امریکی کیا کردارادا کرے گا، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    ترجمان کا کہنا تھا امریکا آزادی صحافت پریقین رکھتا ہے، امید ہے کہ پاکستان صحافیوں فرائض کی انجام دہی کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔