Tag: John McCain

  • آرمی چیف کا سینیٹرجان مکین کےانتقال پراہل خانہ سےاظہار تعزیت

    آرمی چیف کا سینیٹرجان مکین کےانتقال پراہل خانہ سےاظہار تعزیت

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے دوست تھے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹر جان مکین کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ جان مکین جنگی ہیرو تھے، انہوں نےعالمی سطح پراپنے ملک کی بھرپور نمائندگی کی۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جان مکین پاکستان کے دوست تھے اور بہتر پاک امریکا تعلقات کے حامی تھے۔

    امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

    جان مکین کا شمار معرف امریکی قانون سازوں میں ہوتا تھا، انہیں 6 مرتبہ امریکی سینیٹرمنتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ وہ ویتنام لڑائی کے دوران ساڑھے 5 سال جنگی قیدی بھی رہے۔

    واضح رہے کہ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008ء کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کے طورپرحصہ لیا تھا تاہم وہ سابق صدر بارک اوباما کے مقابلے میں الیکشن ہارگئے تھے۔

  • جان مکین کے انتقال پروزیر خارجہ اور آصف زرداری کا اظہار افسوس

    جان مکین کے انتقال پروزیر خارجہ اور آصف زرداری کا اظہار افسوس

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق صدر آصف زرداری نے جان مکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر نے پاکستان امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے بیش بہا کوششیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سینیٹرجان مکین کےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام مرحوم سینیٹرکےخاندان کےساتھ ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سینیٹر مکین نے پاکستان امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے بیش بہا کوششیں کی اور خطے میں امن و استحکام کے لئے ہمیشہ باہمی تعاون پر زور دیا۔

    پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سینیٹر جان مکین کے دنیا سے گزر جانے کے بعد امریکا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔

    مملکت خداداد پاکستان کے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی جان مکین کے انتقال پر امریکی حکومت اور اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جان مکین نے امریکا پاکستان کے باہمی تعلقات کے لیے بہت کام کیا۔

    سینیٹر شیری رحمان نے جان مکین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان مکین کی وجہ سے واشنگٹن ایک بہتر جگہ تھی اور انہوں نے متعدد اختلافات کے باوجود پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعلقات استوار رکھنے کی کوششیں کی۔

    امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جان مکین 81 سال کی عمر میں آج صبح دنیا سے رخصت ہوئے تھے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔

    سینیٹرجان مکین کے انتقال کی خبرکا اعلان ان کے اہل خانہ کی جانب سے کیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹرجان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے تاہم جمعہ سے انہوں نے اپنا علاج ترک کردیا تھا۔

    امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین کا گزشتہ سال جولائی میں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا اس دوران انکشاف ہوا تھا کہ انہیں برین کینسر ہے۔

    سینیٹرجان مکین کو اس سے پہلے جلد کا کینسر ہوا تھا اور طویل علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

  • امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

    امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

    واشنگٹن: ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرجان مکین 81 سال کی عمر میں چل بسے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔

    سینیٹرجان مکین کے انتقال کی خبرکا اعلان ان کے اہل خانہ کی جانب سے کیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹرجان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے تاہم جمعہ سے انہوں نے اپنا علاج ترک کردیا تھا۔

    جان مکین کا شمار معرف امریکی قانون سازوں میں ہوتا تھا، انہیں 6 مرتبہ امریکی سینیٹرمنتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ وہ ویتنام لڑائی کے دوران ساڑھے 5 سال جنگی قیدی بھی رہے۔

    امریکہ کے سینئرسیاست دان سینیٹرجان مکین کا گزشتہ سال جولائی میں آنکھ کا آپریشن کیا گیا تھا اس دوران انکشاف ہوا تھا کہ انہیں برین کینسر ہے۔

    سینیٹرجان مکین کو اس سے پہلے جلد کا کینسر ہوا تھا اور طویل علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ ایریزونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008ء کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کے طورپرحصہ لیا تھا تاہم وہ سابق صدر بارک اوباما کے مقابلے میں الیکشن ہارگئے تھے۔

  • روسی صدر پیوٹن دنیا کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہیں،جان مکین

    روسی صدر پیوٹن دنیا کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہیں،جان مکین

    واشنگٹن : امریکی سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن دنیا کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہیں، ٹرمپ انتظامیہ پر الیکشن کے نتائج میں رد وبدل کے الزمات معمولی نہیں ہیں۔

    امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا کہ روس کی امریکی انتخابات میں دخل اندازی کی کوشش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ روس پر فرانسیسی انتخابات پر بھی اثر انداز ہونے کاالزام ہے، روس دنیا کے لئے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔

    انھوں نے صدر ٹرمپ کے داماد کے روس کے ساتھ مبینہ خفیہ رابطوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دنوں میں ہونے والی ہیکنگ میں روسی صدر پیوٹن ملوث تھے۔


    مزید پڑھیں : امریکی انتخابات میں ہیکنگ‘روسی صدر ملوث تھے،امریکہ


    امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی الیکشن میں روسی صدر پیوٹن ہیکنگ کے ذریعے ہیلری کلنٹن کی شکست میں ذاتی طور پر ملوث رہے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کہ پریس سیکریٹری جان ارنسیٹ نے اس بارے میں مزید کہا کہ یہ بات صاف ظاہر ہے کہ ولادی میر پیوٹن اس معاملے میں شامل تھے۔

    تاہم امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ان دعوؤں کی تردید کرتے رہے ہیں کہ روسی انٹیلی جنس نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اہلکار اور ہیلری کلنٹن کے اتحادی کی ای میلز ہیک کیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، امریکی سینیٹرجان مِکین

    جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے، امریکی سینیٹرجان مِکین

    اسلام آباد : امریکی سینیٹر جان مِکین آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مداح نکلے، انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹر جان مِکین سے اے آر وائی نیوز کے نما ئندہ خصوصی اور سینئیر صحا فی سمیع ابراہیم نے خصو صی گفتگو کی۔

    گفتگو میں جان مکین کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل ایک گراں قدر لیڈر ہیں، میں جنرل راحیل شریف کا مداح ہوں ، سینیٹر جان مکین نے کہا کہ جنرل راحیل شریف عسکری معاملات پرمکمل گرفت رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل کی مدد سے پاک امریکا تعلقات مزید بہترہوسکتے ہیں، جان میکین نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع ملنی چاہئے۔

    McCain

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اور دیگر کو افغان پالیسی پر تحفظات ہیں، سینیٹرجان میکین کا کہنا تھا کہ پاک افغان بات چیت میں پیشرفت ہوسکتی ہے۔

    سینیٹرجان میکین نے کہا کہ یہ سن کر بہت بڑا دھچکا لگا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے 6 ہزارجوان شہید ہوئے۔

    یاد رہے کہ امریکی سینیٹرجان میکین کا اے آروائی نیوز کو دیا گیا خصوصی انٹرویو بہت جلد اے آر وائی نیوز پرنشر کیا جائے گا۔