Tag: John Tomlin

  • لندن: ماڈل ریشم خان پر تیزاب پھینکنے والے شخص کو 16 سال قید کی سزا

    لندن: ماڈل ریشم خان پر تیزاب پھینکنے والے شخص کو 16 سال قید کی سزا

    لندن: عدالت نے ماڈل ریشم پر تیزاب سے حملہ کرنے والے شخص کو 16 سال قید کی سزا سنادی، جان ٹملن نے ریشم خان اور ان کے کزن جمیل مختار پر تیزاب سے حملہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال 21سالہ مسلم خاتون ریشم خان اپنے کزن جمیل مختار کے ساتھ 21ویں سالگرہ کے موقع پر گھر سے باہر نکلی تھیں کہ جان ٹملن نے کار کی کھڑکی سے دونوں پر تیزاب پھینکا اور پیدل ہی فرار ہوگیا تھا، عدالت نے ملزم کو 16 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ریشم خان کی بائیں آنکھ، چہرہ اور جسم کا کچھ حصہ تیزاب سے متاثر ہوا ہے، جبکہ ان کے کزن مختار کے سر، چہرے اور جسم کو شدید نقصان پہنچا ہے، دونوں کی سرجری کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ریشم خان نے اسپتال میں بیان دیا تھا کہ جس وقت ان پر حملہ کیا گیا وہ بہت تکلیف میں تھیں، کپڑے بھی جل رہے تھے، مدد کو پکارتے رہے لیکن کوئی نہیں آیا، کوئی ایمبولینس نہیں آئی، کچھ راہگیروں نے اسپتال منتقل کیا۔

    تیزاب گردی کا نشانہ بننے والے جمیل مختار نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیزاب سے حملہ کرنا اسلام فوبیا کا نتیجہ ہے، حملہ مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا گیا جبکہ میڈیا نے واقعہ کی جانبدارانہ کوریج کی۔

    ریشم خان پر تیزاب پھینکنے کے واقع پر میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ نفرت پر مبنی جرم ہے، ریشم خان اور ان کے کزن پر حملہ مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لندن: ریشم خان تیزاب گردی کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد

    لندن: ریشم خان تیزاب گردی کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد

    لندن : ریشم خان تیزاب گردی کے ملزم جان ٹم لن پر فرد جرم عائد کردی گئی، ملزم کو آج مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ماڈل ریشم خان پر تیزاب پھینکنے والے ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی ، تیزاب پھینکنے کے جرم میں ملزم جان ٹام لن کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے، ملزم کو آج تھیمز مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ملزم ٹام لن کو پولیس نے اتوار کو گرفتار کیا تھا۔


    مزید پڑھیں :  ماڈل ریشم خان پرتیزاب پھینکنے والے ملزم نے گرفتاری دیدی


    ملزم نے ماڈل ریشم خان اوران کے کزن جمیل مختار پر مشرقی لندن کے علاقے میں اکیس جون کو تیزاب پھینک دیا تھا، تیزاب گردی کی اس واردات میں ریشم خان کو گہرے زخمی آئے تھے۔


    مزید پڑھیں : لندن: مسلم خاتون پر تیزاب سے حملہ


    اسپتال انتظامیہ کے مطابق ریشم خان کی بائیں آنکھ، چہرہ اور جسم کا کچھ حصہ تیزاب سے متاثر ہوا ہے جب کہ مختار کے سر، چہرے اور جسم کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان دونوں کی سرجری کی جائے گی۔

    ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جبکہ لندن پولیس نے واقعہ کونفرت پرمبنی جرم قراردیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔