Tag: johnkerry

  • پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، جان کیری کا نوازشریف کو فون

    پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، جان کیری کا نوازشریف کو فون

    اسلام آباد : امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت مذاکرات جاری رہنا چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کے باوجود پاک بھارت مذاکرات جاری رہنے چاہیئں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاک بھارت مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بات چیت کے عمل کو یقینی بنائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات علاقائی استحکام کیلئے ضرور ی ہیں، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ پٹھان کوٹ  میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، اور پاکستان بھارت سمیت تمام ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین کو کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

  • آرمی چیف راحیل شریف کی امریکی وزیرِخارجہ جان کیری سے ملاقات

    آرمی چیف راحیل شریف کی امریکی وزیرِخارجہ جان کیری سے ملاقات

    واشنگٹن: جنرل راحیل شریف نے وزیرِخارجہ جان کیری سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کی سلامتی کے مشترکہ مفادات پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ کے پانچ روزہ دورے پرہیں جہاں آج انہوں نے وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں افغانستان اوربھارت سمیت خطے کے چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان مصالحتی عمل میں تمام فریقوں کو مخلصانہ کوششیں کرنے کی ضرورت پرزوردیا گیا۔

    امریکی دفاعی ذرائع کے مطابق امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نے قبائلی علاقوں میں مہاجرین کی آباد کاری لئے آرمی چیف کوبھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    جان کیری نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات خطے کے مفاد میں نہیں ہیں۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پینٹاگون میں امریکہ کے اہم ملٹری سربراہوں سے ملاقات بھی کی۔