Tag: Johnny Depp

  • جونی ڈیپ ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ فلم سیریز سے باہر

    جونی ڈیپ ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ فلم سیریز سے باہر

    معروف ہالی ووڈ فلم سیریز پائریٹس آف دی کیریبیئن میں کیپٹن جیک اسپیرو کا مرکزی کردار ادا کرنے والے جونی ڈیپ اب مزید اس کردار میں نظر نہیں آئیں گے۔

    سب کی پسندیدہ ہالی ووڈ فلم پائریٹس آف دی کیریبیئن میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جونی ڈیپ کو فرنچائز سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    جونی ڈیپ نے کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور انہوں نے سیریز کی 5 فلموں میں کام کیا۔

    تاہم حال ہی میں فلم کے مصنف اسٹیورٹ بیٹی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جونی ڈیپ اب اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    خیال رہے کہ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کچھ عرصہ قبل ہی ڈزنی اسٹوڈیوز نے اس سیریز کو نئے سرے سے پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

    اسٹیورٹ بیٹی کا کہنا تھا کہ بے شک جونی ڈیپ اب اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم انہیں اس کردار میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    بیٹی کا کہنا تھا کہ جونی ڈیپ نے اس کردار میں بے حد مقبولیت حاصل کی، وہ بچوں اور بڑوں سب میں مقبول ہوئے اور انہوں نے اس روپ میں اسکولوں اور اسپتالوں کا دورہ بھی کیا، لہٰذا وہ ہمیشہ اس کردار سے یاد رکھے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ پائریٹس آف دی کیریبیئن سیریز کی پہلی فلم سنہ 2003 میں ریلیز کی گئی تھی۔ گزشتہ برس اس کا پانچواں حصہ ریلیز کیا گیا تھا جس نے سیریز کی بقیہ تمام فلموں کے مقابلے میں نہایت کم آمدنی حاصل کی۔

  • معروف اداکاروں کا شجرہ نسب جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

    معروف اداکاروں کا شجرہ نسب جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

    فلموں میں کام کرنے والے اداکار یوں تو خود بے حد مشہور ہوتے ہیں اور لوگ کم ہی ان کے خاندانی پس منظر پر توجہ دیتے ہیں، کیونکہ ان کی اپنی شخصیت نہایت مضبوط اور چکا چوند سے بھرپور ہوتی ہے۔

    تاہم ہالی ووڈ کے کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو کسی نہ کسی مشہور شخصیت کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ فنکاروں سے ملوانے جا رہے ہیں۔

    بریڈ پٹ

    معروف ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اور سابق امریکی صدر بارک اوباما آپس میں عزیز ہیں۔

    برطانوی اخبار گارجین کی ایک تحقیق کے مطابق یہ دونوں معروف شخصیات سنہ 1960 میں موجود ایک شخص ایڈون ہک کی نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔

    جونی ڈیپ

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک تحقیق کے مطابق امریکی اداکار جونی ڈیپ اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دور کے کزنز ہیں۔

    دونوں کا تعلق برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ سوئم سے ہے جو سنہ 1327 سے 1377 تک برطانیہ کے حکمران رہے۔

    میڈونا

    امریکی گلوکارہ میڈونا اور برطانوی شاہی خاندان کے ولی عہد شہزادہ چارلس کی دوسری اہلیہ کمیلا پارکر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

    جارج کلونی

    مشہور امریکی اداکار جارج کلونی اور امریکا میں سیاہ فاموں کو حقوق دلانے والے سابق صدر ابراہم لنکن بھی آپس میں رشتے دار ہیں۔

    جارج کلونی ابراہم لنکن سے اپنے اس تعلق سے بے خبر تھے حتیٰ کہ ابراہم لنکن کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم لنکن کی پروڈکشن ٹیم نے یہ تحقیق سر انجام دی۔

    رابرٹ پٹنسن

    مشہور فلم سیریز ٹوئیلائٹ کے اداکار رابرٹ پٹنسن رومانیہ میں 15ویں صدی کے ایک شہنشاہ ولاد سوئم سے تعلق رکھتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اس حکمران کو تاریخ میں ڈریکولا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جو اپنے دشمنوں کو نہایت اذیت ناک طریقوں سے موت دیا کرتا تھا۔

    گویا ٹوئیلائٹ سیریز میں خون پینے والے ڈریکولا کا کردار ادا کرنے والے رابرٹ سچ مچ ڈریکولا کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

    سنڈی کرافورڈ

    امریکی اداکارہ سنڈی کرافورڈ انیسویں صدی کے مشہور امریکی مصنف ارنسٹ ہمنگ وے کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

    بروک شیلڈ

    امریکی ماڈل اور اداکارہ بروک شیلڈ فرانس کے بادشاہ ہنری چہارم کی نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جرمنی: فلم مورٹ ڈیکائی کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر

    جرمنی: فلم مورٹ ڈیکائی کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر

    برلن : ہالی ووڈ فلم مورٹ ڈیکائی کا رنگارنگ ورلڈ پریمیئر منعقد ہوا، جس میں فلمی ستاروں کی شرکت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

    جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم مورٹ ڈیکائی کی پریمیئر تقریب نے رنگ بکھیرے، ایونٹ میں اداکار جونی ڈپ اور پاوٴل بیٹنی نے ریڈ کارپٹ پر واک کرکے شرکاء کو محظوظ کیا۔

    فلم کی کہانی مشہور ناول مورٹ ڈیکائی سے ماخوذ ہے، جس میں مرکزی کردار جونی ڈپ نے نبھایا ہے۔

    فلم کی کہانی چوری کی ہوئی پینٹنگ پر مبنی ہے، جس کی تلاش میں آرٹ ڈیلر پنٹنگ کے اندر چھپے بینک اکاوٴنٹ کے حصول کیلئے تگ ودو کرتا ہے، فلم میں پاوٴل بیٹنی نے اپنی اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے ہیں، فلم رواں ہفتے سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

  • ہاررفلم اِنٹودی وڈز کا میوزیکل ٹریلر ریلیز کردیاگیا

    ہاررفلم اِنٹودی وڈز کا میوزیکل ٹریلر ریلیز کردیاگیا

    ہالی وڈ سسپنس اینڈ ہارر فلم اِن ٹو دی وڈز کا میوزیکل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

    پریوں اور چڑیلوں کے کرداروں پر مشتمل فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کےگردگھومتی ہے،جسے اولاد کی خواہش ایک جادوگرنی کے پاس لےجاتی ہے، جادوگرنی کے چنگل میں پھنس کر یہ جوڑا کن مصائب کا شکار ہوتا ہے اورمصیبت کا شکار یہ جوڑا جادوگرنی کے چنگل سے نکلنے کیلئے کیا کیا جتن کرتا ہے۔اس کیلئے پچیس دسمبر کا انتظار کرنا پڑیگا

    راب مارشل کی ہدایت کاری میں بننےوالی اس خوبصورت تصوراتی فلم میں جانی ڈیپ بھیڑیے جبکہ اینا کینڈرک سنڈریلا کا روپ دھارے نظر آئیں گی۔