Tag: Join Party

  • پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے والے رہنما شبیر قائم خانی کو شمولیت کی دعوت

    پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے والے رہنما شبیر قائم خانی کو شمولیت کی دعوت

    کراچی : پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنےوالے رہنما شبیر قائم خانی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی، شبیر قائم خانی کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا وفد سعیدغنی کی قیادت میں ایم کیو ایم رہنما شبیرقائم خانی سے ملاقات کے لئے ان کے گھر پہنچ گیا، ملاقات میں سعید غنی نے شبیر قائم خانی کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ آپ سینئر کارکن ہیں اور اندرون سندھ کے مسائل پر گہری نظر ہے ، بلاول بھٹو چاہتے ہیں اچھے لوگ سندھ سےپارٹی میں شامل ہوں، آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔

    اس موقع پر شبیر قائم خانی نے کہا کہ میں نے ابھی کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، ابھی آرام کروں گا ، اہل خانہ کو وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کی تقسیم نہیں چاہتا ،چاہتا ہوں سب ایک ہو جائیں۔


    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے اہم رہنما شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا


    یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شبیر قائم خانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب نہ ہی کوئی روکنے والا ہے اور نہ ہی کوئی ٹوکنے والا ہے، اس لیے پارٹی میں لوگ اقتدار کے لیے دست و گریباں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی میں پتنگ اور پرچم پر کھینچا تانی ہورہی ہے، ایم کیو ایم میں باہمی اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں جس کے باعث میں ذہنی طور پر پریشان اور رنجیدہ ہوں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ چھ روز کے دوران متحدہ پاکستان کے چار اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے پارٹی چھورتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمول ہوگئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قائد ایم کیو ایم نے کل پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی اپیل کی، ارم عظیم فاروقی

    قائد ایم کیو ایم نے کل پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی اپیل کی، ارم عظیم فاروقی

    کراچی: ایم کیو ایم کی منحرف سابق خاتون رُکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے کہا ہے کہ کل قائد ایم کیو ایم نے ٹیلی فون کرکے مجھ سے رابطہ کیا جس پر  میں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

    More resignations imminent in MQM Pakistan… by arynews

    اے آر وائی نیوز سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کی جانب سے آج کی پریس کانفرنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ’’ایم کیو ایم کی مستعفیٰ خاتون رکن صوبائی اسمبلی نے انکشاف کیا کہ ’’قائد ایم کیو ایم نے گزشتہ روز ٹیلی فون پر اُن سے رابطہ کیا اور پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے دریافت کیا۔

    ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ ’’میں نے قائد ایم کیو ایم سے پاکستان مخالف نعرے کے حوالے سے دریافت کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں اب سن آف سوائل نہیں رہا، اسٹیبلشمنٹ نے میرے کارکنان پر بہت ظلم کیے ہیں، یہ نعرے اُس کا ردعمل تھے‘‘۔

    سابق رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ’’دورانِ گفتگو قائد ایم کیو ایم نے میری کوئی بات نہیں سُنی اور اپنا دفاع کرتے رہے اور مجھے اپنی باتیں سمجھانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔

    ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ ’’میں نے قائد ایم کیو ایم کو صاف جواب دے دیا کہ ان نعروں کے بعد اب میں آپ کی پارٹی میں نہیں آؤں گی۔

    پڑھیں:  پاکستان مخالف نعرے، متحدہ رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی مستعفی

    مستعفی رکن کا کہنا ہے کہ ’’میں نے قائد ایم کیو ایم کی بات کے جواب میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا اور انہیں کہا کہ میرا ملک ہمیشہ زندہ باد رہے گا‘‘۔

    ارم عظیم فاروقی کا کہنا تھا کہ ’’فاروق ستار کہہ رہے ہیں تو انہیں ایک موقع دینا چاہیے کیونکہ ایم کیو ایم کے بیشتر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار سے متفق ہیں، کئی رہنماؤں نے مجھ سے رابطہ کر کے استعفیٰ دینے پر مبارک باد بھی دی اور کہا کہ ’’اگر اب ایم کیو ایم پاکستان کے معاملات میں لندن نے مداخلت کی تو ہم بھی مستعفیٰ ہوجائیں گے‘‘۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے کارکن دھمکیاں دے رہے ہیں، ارم عظیم فاروقی

    ار فاروقی کا کہنا تھا کہ ’’جن لوگوں نے قائد ایم کیو ایم سے گفتگو کرتے ہوئے مجھے دھمکیاں دیں اُن کے خلاف امریکا کے تھانے میں مقدمہ درج کردیا ہے کیونکہ میں اُن تمام آوازوں کو جانتی ہوں‘‘۔

    خبر پڑھیں:  دھمکیوں سے نہیں ڈرتی، سید اور شیرنی ہوں، ارم عظیم فاروقی

    یاد رہے 22 اگست کو پریس کلب کے باہر ملک مخالف تقریر اور اے آر وائی نیوز پر حملے کے بعد ارم عظیم فاروقی نے پارٹی رکنیت اور صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگایا تھا۔