Tag: join PPP

  • ڈاکٹر عاصم کی ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

    ڈاکٹر عاصم کی ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے ایم کیوایم کےتمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق 462ارب کےکرپشن ریفرنس کی سماعت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کےتمام دھڑوں کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں، ایم کیو ایم والوں سےکہتاہوں اب نیشنل لیول کی سیاست میں آئیں۔

    ڈاکٹرعاصم حسین نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا خزانہ بہت بڑاہے، پی ٹی آئی والےبڑےبڑےجلسےکررہےہیں یہ پیسہ کہاں سےآیا۔

    انکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں معدنیات کی بھرمارہے، پی ٹی آئی معدنیات کی اسمگلنگ کررہی ہے، آصف زرداری کوصرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو آؤٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنادیا۔


    مزید پڑھیں :  فاروق ستارنے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی تحلیل کردی، انتخابات کا اعلان


    جس کے بعد  ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔

    انہوں نے تمام کارکنان اور اراکین اسمبلی کو سترہ فروری انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کی دعوت دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایم کیوایم پاکستان کےعارف بھٹی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    ایم کیوایم پاکستان کےعارف بھٹی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    کراچی : ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی عارف بھٹی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی آپریشن کا کپتان وزیر اعلیٰ سندھ ہیں اس کی کامیابی کا کریڈٹ بھی مسلم لیگ ن کو نہیں حکومت سندھ کو جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اقلیتی رکن اسمبلی عارف بھٹی نے پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اس بات کا اعلان انہوں نے پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ،وقار مہدی اور سینیٹر سعید غنی بھی موجود تھے۔

    عارف بھٹی کا کہنا تھا کہ بائیس اگست کو متحدہ کے قائد کی تقریر کے بعد ایم کیوایم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ،آج اپنی مرضی سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہا ہوں۔

    اس موقع پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پارٹی میں مشروط طور پر شمولیت کرنے والوں کے خلاف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزر گیا جب ایم کیوایم میں شامل ہونا آسان تھا اورپھرچھوڑنا مشکل ہوتا تھا۔

    بائیس اگست کے بعد ایم کیوایم کے کافی لوگوں کو سیاسی فیصلے کرنے کی آزادی ملی اور کئی لوگ ان کو چھوڑ کر پی ایس پی سمیت اور دیگر جماعتوں میں چلے گئے۔

    نثارکھوڑو نے کہا کہ آج ڈبل سنچری کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کے بیانات کے ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے اس کو سینیٹر بنایا اور اس میں نوازشریف بھی شامل ہیں۔

  • کراچی:مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی، امداد چانڈیو پیپلز پارٹی میں شامل

    کراچی:مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی، امداد چانڈیو پیپلز پارٹی میں شامل

    کراچی:  مسلم لیگ ن کے رہنما امداد چانڈیو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی اور مسلم لیگ ن کے رہنما امداد چانڈیو نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا عندیہ دیدیا ، امداد چانڈیو نے فریال تالپور سے ملاقات  میں پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    امدادچانڈیو، نثار کھوڑو اور دیگر پی پی رہنماؤں کے ساتھ  پریس کانفرنس کریں  گے۔

    خیال رہے کہ امداد چانڈیو کا مسلم لیگ ن سندھ کے انتہائی سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتا تھا جبکہ اس سے پہلے اسماعیل راہون لیگ سندھ کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔


    مزید پڑھیں : مسلم لیگ کو بڑا دھچکا، رکن قومی اسمبلی عبد الحکیم پیپلزپارٹی میں شامل


    گذشتہ سال رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے وزیر مملکت عبد الحکیم نے بلاول بھٹو زرادری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے مسعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔

    واضح رہے عبد الحکیم بلوچ 2013 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔

     

     

  • پی ٹی آئی رہنما نادر اکمل لغاری پی پی میں‌ شامل

    پی ٹی آئی رہنما نادر اکمل لغاری پی پی میں‌ شامل

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما نادر اکمل خان لغاری نے تحریک انصاف کو الوادع کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صدر نادر اکمل لغاری نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ان سے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے دوران انہوں نے تحریک انصاف کو چھوڑنے اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔


    نادر اکمل خان لغاری پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر بھی رہ چکے ہیں، ان کے پارٹی کی قیادت سے اختلافات کی خبریں کچھ عرصے سے آرہی تھیں اب انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑتے ہوئے آصف زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

    یہ پڑھیں: نبیل گبول کی بیٹے سمیت پیپلز پارٹی میں‌ واپسی

    ایک روز قبل ہی سیاسی رہنما نبیل گبول نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا ہے اور آصف زرداری سے ملاقات بھی کی۔

  • فیصل صالح اور خالد کھرل پیپلز پارٹی میں شامل

    فیصل صالح اور خالد کھرل پیپلز پارٹی میں شامل

    کراچی: فیصل صالح حیات اور خالد خان کھرل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کراچی ارباب چانڈیو کے مطابق فیصل صالح حیات نے بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردراری سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

    ملاقات میں انہوں نے پیپلز پارٹی سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جس میں حکومت مخالف بلاک بنانے پر بھی بات ہوئی جس کے تحت پاناما کیس پر سڑکوں پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاج کرنا ہے۔

    رپورٹر نے ایک سوال پر بتایا کہ فیصل صالح حیات پنجاب کی اہم شخصیت ہیں اس لیے انہیں پارٹی میں کوئی عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے۔

  • عزیربلوچ پی پی کاصولت مرزاثابت ہوگا، نبیل گبول

    عزیربلوچ پی پی کاصولت مرزاثابت ہوگا، نبیل گبول

    لاہور: ایم کیو ایم چھوڑنے والے نبیل گبول کہتے ہیں رابطہ کمیٹی میں جتنےلوگ آتےہیں وہ مال بنانے کیلئے آتے ہیں بابرغوری ملک کےامیرترین شخص بن چکے ہیں۔

    نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کے پروگرام "کھرا سچ”میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلےمیری پبلک میں ڈیمانڈ تھی،آج کل میڈیاکی ڈیمانڈبن گیاہوں۔

    انہوں نے کہا رابطہ کمیٹی میں جتنےلوگ آتےہیں وہ مال بنانےکیلئےآتےہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری ماضی میں ویٹرتھےآج ارب پتی بن گئے ہیں۔

    نبیل بول نے کہا کہ الطاف حسین سےتنظیم میں کالی بھیڑوں کونکالنےکامطالبہ کیاتھا، رابطہ کمیٹی کی اکثریت الطاف حسین سےمخلص نہیں پیسے بنانے آتے ہیں۔

    نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں تین گندے انڈے ہیں، انہوں نے بتایا کہ عزیربلوچ کابیان ریکارڈ ہوگیا۔عزیر بلوچ پیپلز پارٹی کاصولت مرزا ثابت ہوگا۔

    نبیل گبول نے کہا کہ پی ٹی آئی کےجلسےکی دعوت نہیں ملی تاہم وہ انیس اپریل کو عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

  • نبیل گبول کی پیپلز پارٹی میں واپسی

    نبیل گبول کی پیپلز پارٹی میں واپسی

    کراچی: ایم کیو ایم چھوڑنے والے نبیل گبول کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، دوسری جانب شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اس طرح کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    کراچی کے حلقے این اے 246سے مستعفی ہونے والے نبیل گبول ایم کیو ایم چھوڑ کر کس جماعت میں شامل ہونے جا رہے ہیں، اس بارے میں کئی قیاس آرائیاں موجود تھیں، اکثر مبصرین کا کہنا تھا کہ نبیل گبول تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں لیکن اب خبریں ہیں کہ نبیل گبول کی پیپلز پارٹی میں واپسی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

    تاہم سندھ کے وزیرِ اطلاعات و بلدیات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نبیل گبول نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے متعدد رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیاہے۔

    دوسری جانب نبیل گبول کا کہنا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطے میں ہیں، شرجیل میمن جونیئر ہیں، انہیں اعلیٰ سطح پر ہونے والے رابطوں کے بارے میں علم نہیں ہے۔

    نبیل گبول کا کہنا تھا کہ تحفظات دور ہونے کے بعد پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔