Tag: Join PSP

  • ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی کا پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ

    ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی کا پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیوایم کی ایک اور پتنگ کاٹ دی ، رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی نے پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات دھڑے بندی کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے بھی پی ایس پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

    یوسف شاہوانی باضابطہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان  کریں گے۔

    یوسف شاہوانی پی ایس 90 بلدیہ ٹاؤن سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران متحدہ پاکستان کے متعدد اراکین اسمبلی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، جن میں رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی ، شبیرقائم خانی ، رکن قومی اسمبلی محوب عالم اورایم پی اے سیف الدین خالد، رکن اسمبلی فوزیہ حمیدشامل ہیں۔

    اس سے قبل پی ایس پی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے بیشتر اراکین اسمبلی نے متحدہ قیادت سے رابطے ختم کردیے ہیں اور اب وہ عنقریب پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، یہ شمولیتیں مرحلہ وار اور باقاعدہ اعلان کے ساتھ کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی و بلدیاتی نمائندے بشمول ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ سمیت متعدد رہنما پی ایس پی میں شمولیت کا اختیار کر چکے ہیں جن کے خلاف فاروق ستار نے الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کرنے کی استدعا کی تھی۔

    ارکان میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین، جبکہ اراکین سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار شامل تھیں تاہم اُس درخواست پر کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہ آسکی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کے دو اہم رہنما آج پی ایس پی میں شمولیت اختیارکریں گے

    ایم کیو ایم کے دو اہم رہنما آج پی ایس پی میں شمولیت اختیارکریں گے

    کراچی: ایم کیوایم کےرکن قومی اسمبلی محوب عالم اورایم پی اے سیف الدین خالد پارٹی کوخیرباد کہتے ہوئےآج پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات دھڑے بندی کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران متحدہ پاکستان کے کئی اراکین اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی اور آج ایک بار پھر پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کی وکٹ لینے تیار ہے۔

    حلقہ این اے 242 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم ایم پی اے سیف الدین خالد کے ہمراہ آج پاکستان ہاؤس جایئں گے جہاں وہ باضبطہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


    ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ پاکستان ہاؤس میں جا گری


    واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایم کیو ایم کی تین خواتین اراکین اسمبلی ناہید بیگم اور نائلہ منیر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ اور رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی سمیت 15 ذمہ داروں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی، علاوہ ازیں ان سے قبل حیدرآباد کے حلقہ این اے 220 سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین بھی پی ایس پی میں شامل ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پی ایس پی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے بیشتر اراکین اسمبلی نے متحدہ قیادت سے رابطے ختم کردیے ہیں اور اب وہ عنقریب پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے، یہ شمولیتیں مرحلہ وار اور باقاعدہ اعلان کے ساتھ کی جائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس پی میں مختلف تنظیموں کے چھ سوطلبہ وطالبات کی شمولیت

    پی ایس پی میں مختلف تنظیموں کے چھ سوطلبہ وطالبات کی شمولیت

    کراچی : مختلف سیاسی جماعتوں کی طلبہ تنظیموں کے چھ سو سے زائد طلبہ نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی، مصطفی کمال نے کہا ہے کہ مخالفین حیرت زدہ رہ جائیں گے، دو ہزار اٹھارہ میں وزیر اعلیٰ صرف پی ایس پی کا ہوگا،

    تفصیلات کے مطابق انیس سو مختلف جماعتوں کے کارکنان کے بعد اب اے پی ایم ایس او، اسلامی جمعیت طلبہ اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت مختلف طلبہ تنظیموں کے چھ سو سے زائد طلبہ و طالبات کمال نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    پاکستان ہاؤس میں طلبہ کو ایک تقریب میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ مخالفین کے لیے اب سرپرائز ہی سرپرائز ہیں، دو ہزار اٹھارہ میں وزیر اعلی صرف پی ایس پی کا ہوگا۔

    چئیرمین پی ایس پی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے سینیٹ میں کالا قانون پاس کراکر کراچی والوں کو دھوکہ دیا، ایم کیو ایم نے عوام کے مینڈیٹ کو برائے فروخت بنا دیا ہے۔

    مصطفی کمال نے مزید کہا کہ عوام پی ایس پی کو مضبوط کرکے ایم کیو ایم کا نام مٹا دیں گے، انہوں نے چاقو مار چھلاوے کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سے ملزم نہیں پکڑا جا رہا، شہری مدد کریں۔