Tag: join PTI

  • پرویزالہٰی بیٹے اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

    پرویزالہٰی بیٹے اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے اپنے بیٹے مونس الہٰی اور دیگر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اس حوالے سے زمان پارک لاہور میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اس موقع پر فواد چوہدری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی لیڈر شپ کا احترام ہے، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہرمشکل گھڑی میں ہم نے عمران خان اور پارٹی قیادت کا بھرپور ساتھ دیا ہے، ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں اور رہیں گے اور عمران خان کی بھرپور مدد کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے ملک و قوم کو فائدہ ہوگا، ایسا کوئی کام نہیں ہوگا جس سے ملک یا پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے۔

    پرویزالٰہی تحریک انصاف کے صدر ہوں گے، فواد چوہدری

    قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پرویزالہٰی کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالٰہی اور ان کے ساتھی اب پی ٹی آئی کا حصہ ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ چوہدری پرویزالٰہی پاکستان تحریک انصاف کے صدر ہوں گے، ان کو پارٹی صدر بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ محمد خان بھٹی کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں پر ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی اور ان کے دیگر ساتھی ایم پی ایز پر بہت دباؤ ڈالا گیا لیکن وہ پھر بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہے، ان کے ساتھ ہمارا سفر نہایت شاندار رہےگا۔

    انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی اور ق لیگ کے کردار کو پی ٹی آئی سراہتی ہے، ان سب نے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا رہنے کیلئے قربانیاں دی ہیں، جس طرح پرویزالٰہی اور ان کے ساتھیوں نے ہمارا ساتھ دیا ہم بھی ساتھ دیں گے۔

  • پیپلزپارٹی لائرز فورم کے سیکڑوں وکلا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے تیار

    پیپلزپارٹی لائرز فورم کے سیکڑوں وکلا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے تیار

    کراچی : پیپلزپارٹی لائرزفورم کےسیکڑوں وکلا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے ، شمولیت کااعلان وزیراعظم کی سندھ آمد پرکیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی لائرزفورم کےسیکڑوں وکلا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے، اس سلسلے میں مصطفیٰ مہیسر کی قیادت میں وفدکی گورنرسندھ اور پنجاب سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان وزیراعظم کی سندھ آمد پرکیاجائے گا، اس حوالے سے وکلا اور پاکستان تحریک کے درمیان معاملات طے پا گئے، گورنر سندھ اور گورنر پنجاب نے وکلا کی متوقع شمولیت کاخیر مقدم کیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ وکلا ضلعی سطح پر پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے صوبے کے وکلا کا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب سندھ کی ایک اور بڑی شخصیت کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے ، اس سلسلے میں سیاسی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف میں معاملات طے پا گئے۔

  • متحدہ پاکستان کے سینیٹر پی ٹی آئی میں شامل

    متحدہ پاکستان کے سینیٹر پی ٹی آئی میں شامل

    اسلام آباد: متحدہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں بیرسٹر محمد علی سیف کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    بیرسٹر محمد علی سیف بطور سینیٹر کل ریٹائر ہورہے ہیں، ان کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

    یاد رہے کہ سات سال قبل بیرسٹر محمد علی سیف نے سابق صدر پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کو چھوڑ کر متحدہ پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    اس کے علاوہ وہ سابق نگراں وفاقی وزیر سیاحت و امور نوجوانان بھی رہ چکے ہیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ، ملاقات میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ون آن ون ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب اتحادی اور حکومت آپ کےساتھ کھڑی ہے، پرامید ہوں انشااللہ آپ کامیاب ہوں گے۔

    ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کا نام بھی مشاورت سےفائنل کرلیاجائےگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار کون ہوگا؟

    واضح رہے کہ حکومت نے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ایک بار چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کردیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے ناموں پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب 12 مارچ کو ہوگا، اپوزیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اس منصب کے لئےنامزد کیا ہے۔

  • سرگودھا : ن لیگ کو بڑا دھچکہ، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

    سرگودھا : ن لیگ کو بڑا دھچکہ، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

    سرگودھا : نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا لگا ہے، کوٹ مومن کی اعوان برادری نے ن لیگ سے تعلق توڑ دیا دو سینئر رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ن لیگ کے گڑھ میں نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ مسترد کردیا گیا، سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن کی اعوان برادری نے ن لیگ کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف سے تعلق جوڑ لیا، جس کا سبب ن لیگی قیادت کا ملک مخالف بیانیہ بتایا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا کی اعوان برادری کے ملک آصف اعوان اور ملک ظہیر اعوان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

    ذرائع کے مطابق اعوان برادری کے ملک مظہر اعوان نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔

    اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عنصر ہرل کا کہنا ہے کہ اعوان برادری نے ن لیگی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانیے سے تنگ آکر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

  • عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ کا پی ٹی آئی میں شمولیت اورعمران خان کیخلاف تمام مقدمات واپس لینےکااعلان

    عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ کا پی ٹی آئی میں شمولیت اورعمران خان کیخلاف تمام مقدمات واپس لینےکااعلان

    اسلام آباد : جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کےمرکزی جنرل سیکرٹری عبدالوہاب ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کیخلاف تمام عدالتوں سے نااہلی کے مقدمات واپس لینے کا بھی اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری افتخارچوہدری کا ساتھ چھوڑ گئے، عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ کی وزیراعظم کے مشیر سیاسی امورنعیم الحق سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں عبدالوہاب ایڈووکیٹ کاپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اور عمران خان کے خلاف تمام عدالتوں سے نااہلی کے مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا۔

    محمد آصف قریشی نے بھی پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جبکہ سینئر نائب صدرسندھ انور بلوچ نائب صدر سردارمنورعلی خان بھی پارٹی چھوڑ گئے۔

    پی جےڈی پی کی رہنما نبیلہ ارم ایڈووکیٹ اور نعمت اللہ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، نعیم الحق نے عبدالوہاب ایڈووکیٹ سمیت ساتھی رہنماؤں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

    اس موقع پر عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا عمران خان کی شکل میں مخلص اور زیرک رہنما میسر آیا، جمہوریت کے استحکام و ترقی کے لئے عمران خان کے نظریے سے متفق ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 100دنوں میں وزیراعظم نے بہترین گورننس کی بنیادڈال دی ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

  • جہانگیرترین مزید آزاد ارکان اڑا لائے، شبیرعلی قریشی اورعلی محمد مہر پی ٹی آئی میں شامل

    جہانگیرترین مزید آزاد ارکان اڑا لائے، شبیرعلی قریشی اورعلی محمد مہر پی ٹی آئی میں شامل

    اسلام آباد : بنی گالہ میں حکومت سازی کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش جاری ہیں، جہانگیر ترین مزید دو آزاد ارکان اڑا لائے جبکہ پیر پگارا اور شاہ زین بگٹی نے بھی حمایت کا یقین دلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاق میں حکومت سازی کےلیے نمبر گیم میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے، جہانگیرترین کی مہم ’’آزاد امیدوار ‘‘ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، مزید دو آزاد امیدواروں نے بنی گالہ میں کپتان کی ٹیم جوائن کرلی۔

    آج مظفر گڑھ سے شبیر علی قریشی اور گھوٹکی سے سابق وزیراعلیٰ سندھ علی محمد مہرپی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

    جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا نے بھی جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک گفتگو میں حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم پہلے ہی عمران خان کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں الیکشن میں بھی تعاون کیا تھا اور آئندہ بھی بھرپور ساتھ دیں گے۔

    جہانگیرترین نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء شاہ زین بگٹی کوٹیلی فون کیا، گفتگومیں ملاقات پر اتفاق ہوگیا، شاہ زین بگٹی ہفتے کواسلام آبادمیں جہانگیرترین سے ملاقات کریں گے اور مرکزمیں تحریک انصاف کی حمایت کااعلان کریں گے۔

    جمہوری وطن پارٹی کی وفاق اور بلوچستان اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے۔

    این اے190 سےآزاد رکن قومی اسمبلی محمد امجد فاروق پی ٹی آئی میں آگئے، جس سے وفاق میں تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔

    پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ حکومت سازی کے لیے صرف دو ارکان درکار ہیں، تخت لاہور پر حکمرانی کے لیے تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ہے۔

    پی ٹی آئی کو حکومت سازی کیلئے ایک سوستاون امیدواروں کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب عمران خان نے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی کابینہ کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی ہے ، عمران خان آج رات یا کل تک عہدوں سے متعلق حتمی فیصلے کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ناموں کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ نواز کے رہنما ظفر علی شاہ پی ٹی آئی میں‌ شامل

    مسلم لیگ نواز کے رہنما ظفر علی شاہ پی ٹی آئی میں‌ شامل

    اسلام آباد : عمران خان نے ن لیگ کے رہنما ظفر علی شاہ کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر علی شاہ نے کھبی غلط کام کی حمایت نہیں کی،میں غلط کام کروں گا تو میرے خلاف بھی آواز بلند کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما ظفر علی شاہ کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں، پاکستان کو عمران خان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے.

    ظفر علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سپورٹ کے لیے اپنے کاغذات واپس لے رہے ہیں، حسن علی شاہ اپنی مرضی سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کرے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ظفرعلی شاہ کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، آپ ذہنی طور پر بہت پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہوچکےتھے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما کا ایشو آیا تو ن لیگ کی سینئر لیڈر شپ اور وزیروں کو پتہ تھا کہ مے فیئر فلیٹ کب خریدے گئے تھے، سب کو پتہ تھا ان فلیٹس کو نا جائز طریقے سے خریدا گیا تھا، نوازشریف نے اسمبلی میں کہا 2007 میں خریدا تھے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب کو دیکھتا تھا تو پتہ چلتا تھا وہ غلط کام کوسپورٹ نہیں کرتے، ظفرعلی شاہ نےکبھی غلط کام کا دفاع نہیں کیا، میں غلط کام کروں گا تو میرے خلاف بھی آواز بلند کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نظریے سے اختلاف اپنی جگہ مگر اس کی عزت کرنا جمہوریت ہے، کوئی دین کے نام پرتو کوئی لسانیت بنیاد پر سیاست کر رہا ہے، 2 جماعتیں مک مکا کرکے ایجنڈا سیٹ کرتی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پیپلزپارٹی امیدواروں پر تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے دباؤ کا انکشاف

    پیپلزپارٹی امیدواروں پر تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے دباؤ کا انکشاف

    کراچی : پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر بھی دوسری جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی شکایت خورشید شاہ نے آصف زرداری کو خط لکھ کر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے آصف علی زرداری کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ کچھ حلقوں کی جانب سے پیپلزپارٹی امیدواروں پر تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے شکایت کی ہے کہ ان پر پارٹی چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعرات کو نوڈیرو ہاؤس میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے اجلاس میں اس دباؤ کا ذکر زیربحث رہا، اس کے علاوہ  بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں بھی خورشید شاہ کےخط کا ذکر کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن ہر صورت میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، مولا بخش چانڈیو

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی آصف زرداری کو مختلف حلقوں کی جانب سے  امیدواروں پردباؤ ڈالنے کی شکایات کرچکے ہیں، دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیدواروں کو کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہ کرنے اور ڈٹ کر انتخابات لڑنے کی ہدایت جاری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    کوئٹہ : بلوچستان میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، سابق وزیر اعظم میرظفراللہ جمالی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کافیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں‌ ن لیگی ارکان کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما میر ظفراللہ جمالی نے پی ٹی آئی صوبائی صدر سردار یار محمد رند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔

    ٹیلیفونک گفتگو میں یار محمدرند کی جانب سے ظفراللہ جمالی کی ملک وقوم کیلئے خدمات کی تعریف کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔

    یاد رہے چند روز قبل مسلم لیگ نواز کے رہنما ذوالفقار کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے

     چیئرمین عمران خان نے ذوالفقار کھوسہ کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ 2018 کا الیکشن ملک کی تقدیر بدلے گا۔

    خیال رہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے کچھ روز قبل پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ق لیگ کے عظیم الدین لکھوی اور ہاشم ڈوگر تحریک انصاف میں شامل

    ق لیگ کے عظیم الدین لکھوی اور ہاشم ڈوگر تحریک انصاف میں شامل

    اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور کرنل (ر) ہاشم ڈوگر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، اس طرح پی ٹی آئی نے ق لیگ کی مزید دو وکٹیں گرادیں۔

    تفصیلات کے مطابق عظیم الدین لکھوی اور ہاشم ڈوگر نے عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات کے دوران رہنماؤں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور انھیں پارٹی مفلر پہنائے۔ خیال رہے کہ  رانا اقبال چنڑ کے بھتیجوں نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔

    ق لیگ کے دونوں رہنماؤں کا تعلق قصور سے ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت دیر کردی، میں کافی عرصے سے منتظر تھا کہ آپ کب تحریک انصاف میں شامل ہوتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل

    واضح رہے کہ دو دن قبل پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا تھا، جب کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے بھی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔