Tag: join PTI

  • مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف میں شامل

    اسلام آباد : پنجاب سے مسلم لیگ نون کی ایک اور بڑی وکٹ گر گئی، شیخوپورہ سے رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    ملاقات کے دوران بلال ورک نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ایک خاندان نے اپنے اثاثے بنانے کیلئے پنجاب اور ملک کے وسائل بے دردی سے لوٹے, اپنی چوری بچانے کیلئے پارلیمان کو بے توقیر اور ریاستی اداروں پر یلغار کی گئی، جس کے بعد مزید اس خاندانی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا۔

    بلال ورک نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے پارلیمان کو عملی طور پر غیر متعلق بنا کر رکھ دیا، اداروں کو دھمکانے اور آئین کاحلیہ بگاڑنے کیلئے پارلیمان کو استعمال کرنے کی غلط رسم ڈالی گئی، پاکستان کو انتشار کی نہیں، چوروں کے احتساب کی ضرورت ہے۔

    چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے بلال ورک کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی سیاست ختم ہو رہی ہے, شریف فیملی نے جس عدلیہ اور اداروں کو بدنام کرنے کی سازش کی قوم 29 اپریل کو لاہور جلسے میں اسی عدلیہ اور اداروں کیساتھ یکجہتی کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ طاقتور مافیا کے احتساب پر چیف جسٹس اور انکے ساتھی ججز تحسین کے مستحق ہیں، جن کا احتساب ہو رہا ہے، انہوں نے اپنے بچوں کی جائیدادیں بنانے کیلئے قوم کی آئندہ نسلوں پر غلامی، غربت اور جہالت مسلط کی مگر اب نظریاتی سیاست کا دور لوٹ رہا ہے، اداروں کو بلیک میل کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔


    مزید پڑھیں : مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نصراللہ گھمن نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی


    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں  پیپلزپارٹی کے لیہ سے رکن اسمبلی شہاب الدین، ق لیگ کے پاکپتن سے رکن اسمبلی احمدشاہ اور فیصل آباد کے آزاد رکن اسمبلی احسن ریاض  پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

    اس سے قبل فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نصراللہ گھمن نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    خیال رہے کہ 2 مارچ کو مسلم لیگ ن کے حلقہ 81 سے منتخب ہونے والے  رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ  ساتھیوں  کےساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

    دریں اثناء فروری میں گوجرانوالہ سے منتخب ہونے والے موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میاں طارق اور میاں مظہر نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عامرلیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

    عامرلیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

    کراچی : معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، اس بات اعلان انہوں نے کراچی میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر معروف ٹی وی اداکار عابد علی نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے منحرف رہنما اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے ویلکم سے لگ رہا ہے میں اس جماعت میں بہت پہلے ہی شامل ہوچکا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے”سیاہ ست”چھوڑی تھی اب میں سیاست میں واپس آیا ہوں، پی ٹی آئی میرا آخری مقام ہے، یہ وہ گھر ہے جس پر ماں باپ کہتے ہیں اس کے بعد جنازے کے ساتھ نکلنا، عمران خان اور میری عمر میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

    عامر لیاقت نے کہا کہ عمران خان صاحب پاکستان کی ترقی کیلئے جدوجہد اور کرپشن کیخلاف بھرپور کام کررہے ہیں، خان صاحب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انشااللہ الیکشن میں پی ٹی آئی کراچی سے کلین سوئپ کرے گی، آپ مجھے بھتہ خور، ٹارگٹ کلر، مافیا بھی کہہ سکتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

    عامر لیاقت اور عابد علی کو خوش آمدید کہتا ہوں، عمران خان 

    اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو پارٹی میں شمولیت پرخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں،عامر لیاقت کی پی ٹی آئی کو ضرورت ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نوجوانوں کے نمائندے نہیں تو اور کون ہیں ؟ انسان غلطیوں سے سیکھ کر ہی اپنا راستہ بدلتے ہیں، ماضی کی غلطیوں پر کسی کو آگے بڑھنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کی اچھائی پر یقین رکھتا ہوں، میری عوام سے اپیل ہے کہ پارٹی میں میرے لئے نہیں بلکہ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے آئیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ میں ماضی میں کراچی کی روشنیوں کو دیکھ چکا ہوں، یہ شہر جس طرح تباہ ہوا ہے اب وقت ہے کہ یہاں کے لوگ اسے ٹھیک کریں، ہر بار حکومت میں آنے کیلئے باریاں لینے والے حکمران اس شہر کے حالات ٹھیک نہیں کرسکتے۔

    پی ٹی آئی کو ایک موقع ضرور ملنا چاہئے، عابد علی 

    پریس کانفرنس میں معروف ٹی وی اور فلم کے اداکار عابد علی نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

    عابد علی کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں کراچی کو ہم نے روشنیوں کا شہر دیکھا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا ماضی بےداغ ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو ایک موقع ضرور ملنا چاہئے۔

    وقت آئے گا کہ جب عمران خان کرپشن ختم اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا، مجھے یقین ہے کہ آنے والا کل پاکستان کے لئے بہت روشن ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی مزید 2 وکٹیں گرانے کیلئے تیار

    تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی مزید 2 وکٹیں گرانے کیلئے تیار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی مزید 2وکٹیں گرانے کیلئے تیاری ہے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں معظم جتوئی اور عامر وارن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماء معظم جتوئی اور عامروارن نے جہانگیرترین سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

    دونوں رہنما کچھ دیرمیں جہانگیرترین کے ہمراہ بنی گالہ جائیں گے، جہاں وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    خیال رہے کہ معظم جتوئی مظفرگڑھ سے ایم این اے اور وزیرمملکت برائے خوراک رہ چکے ہیں جبکہ عامر وارن 2008 میں بہاولپور سے ایم این اے رہ چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں : بابراعوان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان


    یاد رہے گذشتہ ماہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہوگا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل اور پیپلز پارٹی کے رہنما نور عالم بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    اسلام آباد:تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ اڑانے کو تیار ہے، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ، آج باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، نور عالم ، فردوس عاشق اعوان کے بعد نذر محمد گوندل نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

    سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل نے فیصلہ جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد کیا، پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے تصدیق کر دی۔


    مزید پڑھیں : فردوس عاشق اعوان کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت


    نذرگوندل آج نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

    گذشتہ روز اے آئی وائی کے پروگرام ایلیون ا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکا ہوں، کل باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گا، امیدیں لگا کر بیٹھے تھے بلاول اپوزیشن  کا کردارادا کرینگے،  نوازشریف اور شہبازشریف کو بے نقاب کس نے کیا ہے؟

    انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، جس کے ساتھ عوام ہوگی وہ پارلیمنٹ میں آئے گا۔


    مزید پڑھیں : پی پی رہنما نور عالم خان پی ٹی آئی میں شامل


    واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے رہنما نور عالم بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پی پی رہنما نور عالم خان پی ٹی آئی میں شامل

    پی پی رہنما نور عالم خان پی ٹی آئی میں شامل

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی، پی پی رہنما نور عالم خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، قبل ازیں نورعالم خان نے آج جہانگیر ترین اور عمران خان سے ملاقات کی۔

    پی پی کے سابق رہنما نور عالم خان نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی اور عمران خان کی جدوجہد پر اعتماد کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ نور عالم خان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے اور پیپلز پارٹی سے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں : فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت


    یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور اسمبلی کا حصہ بنی تھیں، پی پی نے ان کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کا عہدہ بھی تفویض کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلز پارٹی اہم رہنماء صمصام بخاری اور اشرف سوہنا ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف میں شامل

    پیپلز پارٹی اہم رہنماء صمصام بخاری اور اشرف سوہنا ساتھیوں سمیت تحریکِ انصاف میں شامل

    لاہور: پنجاب میں پیپلزپارٹی کے گڑھ اوکاڑہ سے پیپلز پارٹی اہم رہنماء صمصام بخاری اور اشرف سوہناساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پنجاب میں ٹوٹ پھوٹ پر آج پارٹی اجلاس بلا لیا ہے۔

    اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیرِ صمصام بخاری اور پنجاب کابینہ کے سابق رکن اشرف سوہنا نے عمران خان سے طویل ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

      شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صمصام بخاری اور اشرف سوہنا پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں،  پیپلز پارٹی کی حکومت میں وزیرِمملکت رہنے والے صمصام بخاری نے کہا کہ عوام کی فلاح کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔

      اشرف سوہنا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں اب ایسی کوئی بات نہیں رہی کہ لوگ اس کی طرف مائل ہوں، میاں منظور وٹو کے علاوہ پیپلز پارٹی اوکاڑہ کی ساری قیادت پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوچکی ہے۔

  • پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماؤں کا پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا امکان

    پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماؤں کا پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا امکان

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ رہنماؤں کا پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔

    پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماؤں نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق وزیرِ مملکت سمیت کئی اہم رہنما پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما صمصام بخاری او طارق انیس نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،اوکاڑہ کےعارف لاشاری پیپلز پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

    صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ دوستوں کا دباؤ ہے، پارٹی چھوڑنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، سابق وفاقی وزیرِ نذر گوندل بھی پارٹی سے استعفیٰ دینے پر غور کررہے ہیں۔

    زرائع کے مطابق رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت کی تقریب آج عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں متوقع ہے، جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء عمران خان سے مزاکرات کے بعد تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔