Tag: joined

  • سعودی عرب 2019ء میں دنیا میں تیزی سے نمو کرنے والی بڑی معیشتوں میں شامل

    سعودی عرب 2019ء میں دنیا میں تیزی سے نمو کرنے والی بڑی معیشتوں میں شامل

    ریاض : سعودی عرب 2019ء میں دنیا میں تیزی سے نمو کرنے والے کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے سوئٹزلینڈ کے آئی ایم ڈی بزنس اسکول کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے تعلیم کے شعبے میں بھرپور سرمایہ کاری کی ہے اور وہ تیرہ نمبر وں کی زقند بھر کر تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کی فہرست میں چھبیسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

    آئی ایم ڈی بزنس اسکول کی اس درجہ بندی کے مطابق سنگاپور نے ہانگ کانگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور امریکا گذشتہ نو سال میں پہلی مرتبہ دنیا کی سب سے مسابقتی معیشتوں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس وقت سیاسی بحران سے دوچار وینزویلا اس فہرست میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب تیل کی معیشت پر انحصار کم کرنے اور اپنے مالی وسائل کو متنوع بنانے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ ویژن 2030ء کے تحت مختلف اقدامات کررہا ہے اور وہ پہلی مرتبہ سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص بھی فروخت کے لیے پیش کر نے کی تیاری کررہا ہے۔

    سعودی عرب ویڑن 2030ء کے تحت اندرون اور بیرون ملک مختلف شعبوں اور بالخصوص توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے، اس نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنی اوبر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

    اس نے اس کمپنی میں 2015ء میں ساڑھے تین ارب ریال کی سرمایہ کاری کی تھی۔سعودی عرب نے جاپان کے ساتھ مل کر ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے سوفٹ بنک میں پینتالیس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 2015ء میں سعودی عرب نے جنوبی کوریا کی فولاد ساز کمپنی پوسکو کے اڑتیس فی صد حصص خرید کیے تھے ۔اس کے علاوہ اس نے فرانسیسی کمپنیوں میں بھی دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔

  • یورپی یونین سے انخلاء نامنظور، برطانوی عوام بریگزٹ کی مخالفت کردی

    یورپی یونین سے انخلاء نامنظور، برطانوی عوام بریگزٹ کی مخالفت کردی

    لندن : برطانوی شہریوں نے یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے خلاف لندن میں مظاہرے شروع کردئیے، مظاہرین نے وزیر اعظم نے بریگزٹ پر نئے ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ روز برطانوی دارالحکومت لندن میں لاکھوں شہریوں نے بریگزٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے خلاف مارچ میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں نے پلے کارڈ اور یورپی یونین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطنایہ کے لبرل ڈیموکریٹ لیڈر وینس کیبل کو بریگزٹ مخالف مارچ کی قیادت کی دعوت دی گئی تھی، جس پر انہوں نے کہا کہ ’اس مارچ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہیں‘۔

    وینس کیبل کا کہنا تھا کہ مذکورہ احتجاجی مارچ میں تقریباً ساٹھ فیصد برطانوی عوام یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے خلاف ہے۔

    مزید پڑھیں : لندن : 7 لاکھ سے زائد افراد نے بریگزٹ کے خلاف پٹیشن پر دستخط کردئیے

    یاد رہے کہ دو روز قبل یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے خلاف چالیس لاکھ افراد نے ایک برقی پٹیشن پر دستخط کیے تھے، درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ آرٹیکل 50 پر عمل درآمد کرتے ہوئے بریگزٹ منسوخ کیا جائے۔

    مزید پڑھیں : برطانوی وزیراعظم کا خط، یورپی یونین بریگزٹ میں تاخیر کے لیے راضی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ ڈیل میں تاخیر سے متعلق خط پر یورپی یونین نے رضامندی ظاہر کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین 22 مئی تک بریگزٹ میں تاخیر پر رضامند ہوگیا ہے، یو ای کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ سے ڈیل کی منظوری پر بریگزٹ 22 مئی تک ملتوی کریں گے۔

    یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ ڈیل کی عدم منظوری پر 12 اپریل کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا۔

    برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین کے آرٹیکل پچاس کے تحت اس بلاک سے اپنے اخراج کی طے شدہ مدت میں تیس جون تک کی توسیع کی درخواست کی تھی۔

  • بشریٰ بی بی کی ‌بیٹی تحریک انصاف میں شامل

    بشریٰ بی بی کی ‌بیٹی تحریک انصاف میں شامل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ کی بیٹی مہرو حیات نے  پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ، جس  پربشریٰ بی بی نے مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ نے بنی گالہ میں خواتین سے ملاقاتیں کیں، ملاقات میں بشریٰ بی بی  نے فرح خان اور مہرو حیات کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

    اس موقع پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ پی ٹی آئی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے انقلابی اقدامات کرے گی، خواتین ملکی ترقی کے لئے آگے آئیں، پی ٹی آئی پلیٹ فارم دے گی۔

    اس سے قبل بنی گالہ میں عمران خان نے سماجی و کاروباری شخصیات فرح خان اور مہرو حیات سے ملاقات کی ، دونوں خواتین نے انتخابات میں کامیابی پر چیئرمین تحریک انصاف کو مبارکباد دی۔

    اس موقع پر فرح خان اور مہرو حیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کاباضابطہ اعلان کیا اور تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر عمران خان نے دونوں شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم کے لیے نامزد کر چکی ہے۔

    عمران خان نے ہر ہفتے بطوروزیر اعظم ایک گھنٹہ عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کیلئے کروں گا۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما ذوالفقار کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

    مسلم لیگ ن کے رہنما ذوالفقار کھوسہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ذوالفقار کھوسہ کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کا الیکشن ملک کی تقدیر بدلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شاہ محمود قریشی کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مسلم لیگ نواز کے رہنما ذوالفقار کھوسہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کررہے ہیں.

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ کو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں، ذوالفقار کھوسہ کی عزت اور نا م ہے، ان کی شمولیت پر بہت خوش ہوں.

    ذوالفقار کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ اب صرف ن لیگ بن گئی ہے، مسلم لیگ سے جدا ہوا ہوں جب وہ عروج پر تھے، اقتدار میں آئے تو مشرف کے وزیر نوازشریف کے وزیر بن گئے.

    مسلم لیگ ن کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی قیادت پر اعتماد کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے.

    عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں نگراں سیٹ اپ نہیں آتے، ادارے مضبوط ہوتے ہیں، جو نام دیا ،عوامی ردعمل سے وہ شخصیت متنازع بن گئی، تو کیا اسے انا بنا لیں کہ نام دے دیا ہے واپس نہیں ہوگا.

    ان کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن ملک کی تقدیر بدلے گا، ہمارا مقصد صاف شفاف الیکشن سے ایماندار شخص کولانا ہے، ضروری ہے کہ الیکشن کے امپائر نیوٹرل ہوں، پچھلی بار الیکشن میں نگراں سیٹ اپ فیل ہوچکا تھا.

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں پتہ چلا فاروق بندیال کئی سالوں سے ن لیگ میں تھے، ن لیگ کے اندر اخلاقیات کا معیار ایسا ہے وہ جب پی ٹی آئی میں آئے تو شورمچ گیا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے پیسہ لوٹ کر لندن بھیج رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے پیسہ لوٹ کر لندن بھیج رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال یوسف شاہوانی کو پی ایس پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندے عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن بھیج رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے آپسی تنازعات اور مسلسل دھڑے بندی کے باعث منتخب اراکین اسمبلی اور ذمہ داران و کارکنان کی تیزی سے پی ایس پی شمولیت جاری ہے، رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی بھی پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔

    پی ایس 90 بلدیہ ٹاؤن سے رکن سندھ اسمبلی منتخب یوسف شاہوانی نے شمولیت کا باضابطہ اعلان پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    پاک سر زمین پارٹی ککے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی کو پاک سرزمین پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

    ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں موجودہ بلدیاتی حکومت بد ترین کارکردگی رواں رکھی ہوئی ہے، بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمات کرنے کے بجائے عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن بھیجنے میں مصروف ہیں۔

    پی ایس پی سربراہ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کی عوام تبدیلی کے لیے پی ایس پی ساتھ ہے، بہت جلد ظلم کا یہ نظام ختم ہونے والا ہے، لوگ ظلم کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں جلد تبدیلی دکھی گی۔

    مصطفی کمال نے بجلی کے بحران پر شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں بجلی کا مصنوعی بحران پیدا ہوا تو وزیر اعظم کو یہاں آنا پڑا، لیکن کراچی میں بجلی کے مسئلے کا حل ایک میٹنگ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی کے لیے ڈسٹری بیوشن کمپنی ایک سے زائد ہونی چاہیئے، عوام کے الیکڑک کے رحم و کرم پر نہیں رہ سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حب میں درجنوں مسائل پیدا ہوچکے ہیں پی ایس پی نے عوام کے ساتھ بحرانوں کے خلاف دھرنا دیا تو خواتین اور بچوں پر شیلنگ ہوئی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران متحدہ پاکستان کے متعدد اراکین اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، جن میں رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی ، شبیرقائم خانی ، رکن قومی اسمبلی محوب عالم اورایم پی اے سیف الدین خالد، رکن اسمبلی فوزیہ حمید شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔