Tag: Joining

  • داعش میں شمولیت اختیار کرنے پر انڈونیشین خاتون کو 15 برس قید

    داعش میں شمولیت اختیار کرنے پر انڈونیشین خاتون کو 15 برس قید

    بغداد : عراق کی فوج داری عدالت نے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کوداعش میں شمولیت اختیار کرنے پر 15 برس قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق عراق کی جوڈیشل کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ انڈونیشی خاتون داعش کے ایک جنگجو کےساتھ شادی شدہ تھی۔ اس کے شوہر کو امریکا کی قیادت میں قائم عالمی عسکری اتحاد نے شام میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا تھا۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ داعشی خاتون شام سے عراق کی نینویٰ گورنری میں داخل ہوئی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ عراق میں کب داخل ہوئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چند ہفتے پیشتر عراق کی ایک عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں 10 فرانسیسی شہریوں کو سزائے موت سنائی تھی تاہم ان میں سے کسی کی سزاپرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ عراق کی جیلوں میں 19 ہزار داعشی اور دیگر دہشت گرد قید ہیں۔ ان میں سے 3000کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

  • باراک اوبامہ کے نائب صدر جو بائڈن بھی 2020 کے صدارتی ڈور انتخابات میں شامل

    باراک اوبامہ کے نائب صدر جو بائڈن بھی 2020 کے صدارتی ڈور انتخابات میں شامل

    واشنگٹن : امریکا کے سابق نائب صدر جو بائڈن بھی صدارتی ڈور میں شامل ہوگئے، اوبامہ کے نائب صدر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے صدارتی انتخابات میں حصّہ لینا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے اور بطور صدر صدارتی محل میں زندگی گزارنے کے خواہشمند سیاست دانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جو بائڈن کے صدارتی ڈور میں شامل ہونے سے متعلق کئی ماہ سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، تاہم انہوں نے کل ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ہماری جمہوریت، عقائد اور وہ تمام چیزیں کو امریکا کو امریکا بناتی ہے، سب داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ جا بائڈن کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور ڈیموکریٹک کی جانب سے اب تک 19 امیدوار صدارتی انتخابات میں شامل ہوچکے ہیں جب 76 سالہ بائڈن کا مقابلہ پہلے اپنی ہی جماعت کے 19 امیدواروں سے ہوگا۔

    خیال رہے کہ سابق امریکی نائب صدر جو بائڈن اس سے قبل دو مرتبہ صدارتی الیکشن میں حصّہ لے چکے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ صدارتی ڈور میں شامل ہونے والے دیگر ڈیموکریٹکس میں سینیٹر الیزبتھ وارن، کمالا ہیرس اور برنی سینڈرز بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ بائڈن سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے دونوں ادوار میں ان کے نائب صدر رہے ہیں، انہوں نے ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ٹرمپ کے 2017 میں شارلٹس ول میں ہونے والے سفید فام مظاہروں یہ کہہ کر ’دونوں طرف اچھے ہیں نفرت پھیلانے اور اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں میں اخلاقی برابر قائم کردی‘۔

    جو بائڈن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو چار سال دئیے جو تاریخ میں گمراہ موقع کے اعتبار سے دیکھا جائے گا، اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید چار سال دت دئیے تو وہ امریکی اقوام کی بنیادی شخصیت کو ہی تبدیل کردے گا اور میں یہ سب دیکھتا رہو لیکن کچھ نہ کروں یہ نہیں ہوسکتا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ بائڈن کو نائب صدر بنانا اوبامہ کے بہترین فیصلوں میں ایک تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جو بائڈن ڈیموکریٹک پارٹی کے سب سے زیادہ تجربہ کار امیدوار ہیں، جو چھ مرتبہ سینیٹر رہ چکے ہیں جبکہ دو مرتبہ 1988 اور 2008 میں ملکی سربراہی انتخابات میں حصّہ لے چکے ہیں۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ جو بائڈن نے 2016 بھی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے خلاف شامل ہونا تھا لیکن وہ اپنے 46 سالہ بیٹے کی موت کے باعث شامل نہیں ہوسکے اور ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ بائڈن کے بیٹے باؤ بائڈن کا انتقال دماغ کے کینسر کے باعث ہوا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عوامی رائے شماری کے مطابق جو بائڈن ڈیموکریٹ کے سب سے مقبول امیدوار ہیں۔

  • اللہ کرے کہ پی ٹی آئی اپنے کیے وعدے پورے کرے: فوزیہ قصوری

    اللہ کرے کہ پی ٹی آئی اپنے کیے وعدے پورے کرے: فوزیہ قصوری

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کیے ہیں اللہ کرے کہ انہیں موقع ملے تو وہ پورا کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کے پی کے میں ڈیلیور کیا یا نہیں اس کا علم نہیں لیکن کیا کے پی میں احتساب کے ادارے قائم کیے گئے تو ایسا نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا کہنا تھا کہ کے پی میں 90 دن میں کرپشن ختم کریں گے لیکن کیا ہوا کیا نہیں ہوا یہ تو وقت بتائے گا، ہر جماعت میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں، پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنا میرا ذاتی فیصلہ ہے۔


    تحریک انصاف کی فوزیہ قصوری پی ایس پی میں شامل


    رہنما پی ایس پی کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی میں وہ لوگ ہیں جنہوں نے کراچی کے لیے سیاست کی، پارٹی میں ڈیکوریشن کے لیے چند چہرے بہت ہوتے ہیں، سیاسی جماعتوں میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے لوگ بھی ہیں۔

    پی ایس پی کے سربراہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال وہ نام ہے جنھیں جب موقع ملا تو کراچی کے لیے کام کیا، مصطفیٰ کمال نے جو کام کراچی میں کیے اسے عالمی سطح پر پذیرائی ملی، جب ایم کیو ایم کا اصل چہرہ سامنے آیا تو یہی وہ لوگ ہیں جو سب سے پہلے پارٹی چھوڑ کرگئے۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کی بنیادی اور فکری رہنما فوزیہ قصوری نے آج پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس موقع پر پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اس شمولیت کے بعد ہمارے نظریے کی توثیق ہوگئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: محمود الرشید

    پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: محمود الرشید

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، ن لیگ کی سیاست ختم ہوچکی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، محمود الرشید کا کہنا تھا کہ مانتے ہیں کرپشن خاتمے کے پروگرام پر ہم صحیح معنوں پر عمل نہیں کرسکے البتہ خیبر پختونخواہ میں بنیادی شعبوں میں کام دیگر صوبوں سے بہتر ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پی میں کلین سوئپ کرکے تاریخ رقم کرے گی، ن لیگ، ایم ایم اے، پی پی مل جائے تو بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں ناکام رہی ہیں، انہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے۔


    شہباز شریف کا انجام نواز شریف سے زیادہ بدتر ہوگا، میاں محمود الرشید


    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کا موازنہ سندھ اور پنجاب کی حکومتیں سے کرسکتے ہیں، اس سے اندازہ ہوجائے گا کہ کس صوبے میں سب سے زیادہ کام ہوا، دیگر صوبوں کے حکمرانوں نے عوام پر توجہ دینے کے بجائے ملک کو لوٹا ہے۔


    رانا ثناءاللہ اورعابد شیرکوفوری گرفتارکیا جائے، محمود الرشید


    پوچھے گئے ایک سوال پر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں دو سو سے زائد سیٹیں جیتے گی، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں الیکشن کے لیے امیدوار تک نہیں ملیں گے، عام انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے تجویز کردہ تاریخوں میں الیکشن ہوجانے چاہئیں، الیکشن میں تاخیر سے متعلق کوئی بھی حربہ قبول نہیں کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی مزید 3 وکٹیں گرا دیں

    پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کی مزید 3 وکٹیں گرا دیں

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی مزید تین وکٹیں گرا دیں، ن لیگی ایم این اے سردار جعفر خان لغاری، سابق ایم پی  اے ڈاکٹر مینا جعفر اور سابق سینیٹر محسن لغاری پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کو ایک اور سیاسی جھٹکا لگا اور ن لیگ کے تین مرکزی رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 سے ن لیگ کے منتخب رکن اسمبلی سردار جعفر خان لغاری شامل ہوئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ  سابق ایم پی اے ڈاکٹر مینا جعفری اور سابق سینیٹر محسن لغاری نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔


    مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ پی ٹی آئی میں شامل


    تینوں رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، جس کے بعد لیگی رہنماؤں نے پی ٹی آئی شمولیت کا فیصلہ کیا۔

    خیال رہے کہ 2013 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر سردار جعفر خان لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی حلقہ این اے 194 میں کامیابی سمیٹی تھی۔


    پی پی کے سابق ایم این اے پی ٹی آئی میں شامل


    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور پی ٹی آئی ایک معاہدے کے تحت تحریک انصاف میں‌ضم ہوگئے تھے، تجزیہ کاروں‌ کے مطابق آنے والے دونوں‌ میں دیگر جماعتوں کے مزید ارکان کی پی ٹی آئی میں‌ شمولیت ممکن ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کا جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

    ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کا جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

    کراچی: سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق تمام معاملات طے پر چکے ہیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ جلد دونوں اہم رہنما تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آئندہ ماہ سندھ کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اسی دوران ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔

    یاد رہے کہ ماضی میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی پیپلز پارٹی سے شدید تنازعات رہے جس کے باعث پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، پیپلز پارٹی کے بقول وہ پارٹی پالیسی کے خلاف حکمت عملی تیار کر رہے تھے۔

    کلین سوئیپ کرنے کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا بدین کی مارکیٹوں کا پیدل دورہ

    بعد ازاں فروری 2015 میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے تنازعات کے باعث لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکنوں کا پارٹی قیادت کے نظریات کے ساتھ متفق ہونا اور اس کے نظم و ضبط کی پیروی کرنا ضروری ہے۔

    ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    خیال رہے کہ نومبر 2017 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران بدین میں سب سے بڑا اپ سیٹ ہوا، جہاں شہر کے چودہ وارڈ پر مشتمل سٹی میونسپل کمیٹی میں پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ذوالفقار مرزا گروپ نے تمام چودہ سیٹیں جیت کر پی پی کا شہر سے صفایا کر دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

    فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا ہمارا مشن ہے: آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانا پیپلز پارٹی کا مشن ہے، اور وہ وقت دور نہیں کہ جب فاٹا صوبے کا حصہ ہوگا اور اسے خطے میں مکمل نمائندگی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے ملک عمائدین سے ملاقات کی جس کے بعد 18 ملک عمائدین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

    ملاقات کے دروان آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیرستان کے لوگ ملکی سرحدوں کے نگہبان تھے، فاٹا والوں نے دہشت گردوں کے زخم کھائے اور مزاحمت کی، انہیں اس وقت روزگار اور جدید اسپتال کی ضرورت ہے۔

    فاٹا انضمام: اسلام آباد میں دھرنا ہوا تو پی پی شامل ہوگی، آصف زرداری

    اُن کا کہنا تھا کہ ریاست کے ثمرات فاٹا کے عوام کو بھی ملیں یہ ان کا حق ہے، وزیرستان میں وانا سب سے خوبصورت علاقہ ہے، سازش کے تحت یہاں آگ بھڑکائی گئی اور امن تباہ کیا گیا۔

    آصف زرداری نے  کہا کہ فاٹا کے حقوق کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائی جائے، فاٹا کے عوام کی خواہش ہے کہ اُن کے علاقے کو خیبرپختونخواہ میں ضم کیا جائے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی سطح پر اٹھنے والی آواز کا ساتھ دیا ہے۔

    فاٹا اور اسلام آباد سے سینیٹ کا انتخابی شیڈول روک لیا گیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام ترقی چاہتے ہیں، انہیں جدید اسپتال اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے چاہیے۔

    خیال رہے گذشتہ دنوں آصف علی زرداری نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ آئندہ حکومت مخلوط بنے گی کسی کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہیں ملے گی۔

    نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ لینے کے بعد میاں صاحب نے گریٹر پنجاب کی سیاست کی، حکومت نے میرے رکن قومی یا سندھ اسمبلی کو کوئی فنڈ نہیں دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔