Tag: joins PTI

  • آزاد حیثیت میں سینیٹ الیکشن لڑنے والے محمد عبدالقادر کا پی ٹی آئی میں  شمولیت کا اعلان

    آزاد حیثیت میں سینیٹ الیکشن لڑنے والے محمد عبدالقادر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

    اسلام آباد : آزاد حیثیت میں سینیٹ الیکشن لڑنے والے محمد عبدالقادر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، جس کا وزیراعظم عمران خان نے خیر مقدم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان سےآزاد نومنتخب سینیٹرعبدالقادر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں نومنتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سینیٹرعبدالقادر کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

    خیال رہے 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں عبدالقادر نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی حمایت سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر نامی شخص کو دینے کا فیصلہ کیا تھا ، جس پر پی ٹی آئی بلوچستان کے عہدے داروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ کو بھی آزاد کشمیر میں بڑا دھچکا

    پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ کو بھی آزاد کشمیر میں بڑا دھچکا

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے نائب صدر سردار ارزش ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے اور کہا مستقبل اہل کشمیر اور سفیر کشمیر وزیراعظم عمران خان کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ کو بھی آزاد کشمیر میں بڑا دھچکا لگا، ن لیگ آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار ارزش پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    اس سلسلے میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے سردارارزش کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمودسمیت دیگربھی موجود تھے۔

    اس موقع پر سردار ارزش نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ، سردار ارزش مرحوم سابق وزیر بہادر خان کے بھتیجے ہیں۔

    سردار ارزش نے کہا وزیراعظم کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، آزاد کشمیر کی حکمران جماعت نے مودی سے محبتیں بڑھائیں، کشمیریوں کا حق خودارادیت چھوڑکرخاندانی کاروبار کووسعت دی گئی۔

    مسلم لیگ ن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ اہل کشمیر عمران خان کی قیادت میں جمع ہوچکے ہیں، مستقبل اہل کشمیر اور سفیر کشمیر وزیراعظم عمران خان کا ہے۔

    چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی کاحصہ بننے پر سردار ارزش کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اہل کشمیر پر بھارتی جبر کو بے نقاب کیا، انتخاب میں غیر معمولی کامیابی سمیٹیں گے ،کشمیر کاز آگے بڑھائیں گے۔

  • مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے شہزاد منشی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے شہزاد منشی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی ، مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہزاد منشی  ن لیگ کو خیرباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے شہزاد منشی نے گورنر پنجاب چوہدری سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب سرور نے کہا شہزاد منشی کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھیں گے اور ان کی آواز بنیں گے۔

    شہزاد منشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مضبوطی کے لئے متحرک انداز میں کام کروں گا اور این اے41 میں ہمایوں اختر خان کو کامیاب کرائیں گے۔

    اس موقع پر راجہ عارف آصف بھٹی، سیمسن بھٹی، اسحاق، امین گل، سلیم گل، آفتاب مبارک، شریف مسیح، روبن سہوترا، رابنسن، فلک شیر گل، عاطف بخش، رمیض مسیح سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

    یاد رہے اگست کے آخر میں پیپلز پارٹی کے تین اہم رہنما حاجی مظفرشجرہ، عبدالقادربلوچ، عبدالباری جیلانی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    تحریک انصاف کراچی صدر فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا تھا۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 سے کامیاب آزاد امیدوار سردار علی محمد مہر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت  اختیار کی تھی۔

  • فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں‌ شمولیت، 40 سال پرانا کیس سامنے آگیا

    فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں‌ شمولیت، 40 سال پرانا کیس سامنے آگیا

    لاہور: اداکارہ شبنم زیادتی کیس میں فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے فاروق بنیال تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں شمولیت ہوتے ہی چالیس سال پرانا زیادتی کیس سامنے آگیا ہے، فاروق بندیال شبنم زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہے۔

    فاروق بندیال کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، فاروق بندیال شبنم زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہیں، فاروق بندیال سمیت 5 مجرموں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

    تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے فاروق بندیال نے چالیس سال قبل اداکارہ شبنم کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، اداکارہ شبنم نے دباؤ میں فاروق بندیال کو معاف کیا اور پھر پاکستان چھوڑ کر بنگلا دیش منتقل ہوگئی تھیں، فاروق بندیال ٹرانسپورٹ کے پیشے سے وابستہ ہیں، ان کا تعلق ضلع خوشاب کے گاؤں بندیال سے ہے۔

    تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے عمران خان نے ان طلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے جن کے مطابق ایک سزا یافتہ مجرم تحریک انصاف کا حصہ بنا ہے، نعیم الحق پر مبنی ایک رکنی کمیٹی تین دنوں میں حقائق چیئرمین کے سامنے رکھے گی، تحریک انصاف کسی صورت اخلاقی معیارات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی نے وینا حیات سے جنسی زیادتی کے سنگین الزام کے پیش نظر عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ دہل دہلا دینے والا واقعہ آج سے چالیس سال قبل 1980 میں پیش آیا تھا، جنرل ضیا دور میں خصوصی عدالت نے سزا سنائی تھی، بعدازاں شبنم سے معافی نامے کے بعد سزا ختم کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ گرادی، ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    ندیم افضل چن نے کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی جدوجہد کو سراہا، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے۔

    ندیم افضل چن نے عمران خان کو 25 اپریل کو پیرمکو میں رہائش گاہ آنے کی دعوت دی جو چیئرمین پی ٹی آئی نے قبول کرلی ہے، 25 اپریل کو ہی ندیم افضل چن اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    واضح رہے کہ ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے، بنی گالا میں عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پیپلزپارٹی کے لیہ سے رکن اسمبلی شہباب الدین پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ پی ٹی آئی میں شامل

    مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ پی ٹی آئی میں شامل

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی ایک اوروکٹ گرگئی، سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسلم لیگ ن کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اےچوہدری فیصل فاروق چیمہ نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    جہانگیرترین،عامرمحمودکیانی،عطااللہ خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    یاد رہے دو روز قبل پنجاب سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ایک خاندان نے اپنے اثاثے بنانے کیلئے پنجاب اور ملک کے وسائل بے دردی سے لوٹے, اپنی چوری بچانے کیلئے پارلیمان کو بے توقیر اور ریاستی اداروں پر یلغار کی گئی، جس کے بعد مزید اس خاندانی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا۔


    مزید پڑھیں :  مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف میں شامل


    اس سے قبل فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نصراللہ گھمن نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    خیال رہے کہ 2 مارچ کو مسلم لیگ ن کے حلقہ 81 سے منتخب ہونے والے  رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ  ساتھیوں  کےساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

    دریں اثناء فروری میں گوجرانوالہ سے منتخب ہونے والے موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میاں طارق اور میاں مظہر نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چوہدری سرور پی ٹی آئی کی بااثر سیاسی کمیٹی کے رکن نامزد

    چوہدری سرور پی ٹی آئی کی بااثر سیاسی کمیٹی کے رکن نامزد

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے چوہدری سرور کو سب سے زیادہ اختیارات رکھنے والی سیاسی کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا۔

    تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے چوہدری سرور کو چار رکنی سیاسی کمیٹی کی رکنیت عمران خان کی ہدایت پر دی گئی جس کا نوٹیفیکیشن پارٹی کی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے جاری کیا۔

    سیاسی کمیٹی اس سے قبل چار ممبران پر مشتمل تھی جن میں شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین،سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی شامل تھے ۔

    \تاہم اب چوہدری سرور بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کمیٹی کو ملک اور بیرون ملک اچھی شہرت کے حامل لوگوں سے رابطے اورجماعت میں شامل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

  • چوہدری سرورنے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی

    چوہدری سرورنے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی

    اسلام آباد: سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرلی، تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بڑے مسائل کی بنیادی وجہ کرپشن اوربیڈ گورننس ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے تحریک انصاف کے کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھا ہے اور اس کے لئے جدوجہد کی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ کہ قیادت کا یہاں مجود ہونا پارٹی صدر کے عہدے سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے پیش کردہ صدر کے عہدے کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ گورنر کا عہدہ میرے لئے اعزاز کی بات تھی، بڑے بڑے محلات میری منزل نہ تھے اسی لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    ان کا کہنا تھاکہ جو شخص بھی تبدیلی کی بات کرتا ہے اس پر تحریکِ انصاف سے تعلق کا لیبل لگ جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بحیثیت ممبر برطانوی پارلیمنٹ انہوں نے کشمیر، افغانستان ، عراق اور فلسطین کے مسائل کو ہمیشہ اجاگر کیا اور ان کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر عالمی برادری ان ملکوں میں انصاف کا معاملہ کرتی تو آج دنیا میں اتنی دہشت گردی نہ ہوتی۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک انتہائی بہادر قوم ہے جس نے ہر مشکل سے نبرد آزما ہونا سیکھا ہے۔

    انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت اورکارکنوں کو اپنے چالیس سالہ سیاسی تجربے کا نچور پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’متحد رہ کر ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اختلاف کی صورت میں شکست ہمارا مقدر بن جائے گی۔‘

    اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیمیلی لمیٹڈ حکومتوں کی اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور برطانیہ میں کوئی عام سیاستدان نہیں تھے بلکہ انہوں نے لیبرپارٹی کی آرگنائزیشن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا۔