Tag: joint-operation

  • ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ کارروائی،   داعش سے وابستہ دہشت گرد گرفتار

    ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ کارروائی، داعش سے وابستہ دہشت گرد گرفتار

    کراچی : ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے داعش سے وابستہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا اور اس سے قبضے سے وارداتوں میں استعمال اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران داعش سے وابستہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ، دہشت گرد سے وارداتوں میں استعمال اسلحہ اور دیگرسامان بھی برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو عرفان بہادر نے کہا کہ ملزم سکندرخان نے2019سےپہلےٹی ٹی پی سے وابستگی کااعتراف کیا، ملزم2013میں کراچی میں دہشت گردی کےمقدمات میں گرفتارہوا تھا ، جس کے بعد اسے مردان جیل منتقل کیاگیا۔

    عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزم سزا کاٹنے کے بعد2019میں داعش سےمنسلک ہوگیا، ملزم نےکراچی میں ساتھیوں کی مددسےبھتہ خوری کا انکشاف کرتے  ہوئے  بتایا پی آئی بی تھانے کی حدود میں ڈاکٹر سراج کو بھتے کی پرچی بھیجی۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو نے مزید بتایا کہ ملزم کا بھتہ نہ دینے پر ڈاکٹر پر فائرنگ اور کلینک پربم حملہ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل کراچی میں اسپیل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 2 مختلف کاررائیوں میں 2 دہشت گرد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا، ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 2008 میں انٹیلی جنس بیورو کے 2 افراد کے قتل کا عتراف کیا،گرفتار ملزمان میں نبی گل اور محمدعقیل شامل ہیں، ملزمان نے قتل اور دیگروارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

  • سعودی پولیس اور محکمہ صحت کی مشترکہ کارروائی، غیرملکی اتائی گرفتار

    سعودی پولیس اور محکمہ صحت کی مشترکہ کارروائی، غیرملکی اتائی گرفتار

    ریاض : محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم الزاہر کالونی میں رہائش پذیر تھا اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ معظمہ میں سعودی پولیس نے غیر قانونی طور پر ادویہ فروخت کرنے والے ایک غیرملکی اتائی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ معظمہ کے محکمہ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں نے ایک شخص کے غیر مجاز طریقے سے لوگوں میں ادویہ فروخت کرنے کی اطلاع دی تھی۔ اس پر حکام نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کارروائی میں اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

    یہ اتائی غیر ملکی ہے اور سعودی عرب میں بہ سلسلہ روزگار مقیم تھا۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ ملزم الزاہر کالونی میں رہائش پذیر تھا اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہا تھا۔

    محکمے کے ترجمان حمد العتیبی نے بتایا کہ ملزم نے اپنے اقامتی مکان میں بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر ادویہ بھی ذخیرہ کر رکھی تھیں، ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والے اس اتائی کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، جرائم میں ملوث سی ٹی ڈی  کا برطرف انسپکٹر گرفتار

    رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، جرائم میں ملوث سی ٹی ڈی کا برطرف انسپکٹر گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں رینجرز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے بر طرف انسپکٹر ظہیراحمد عرف گل کو گرفتار کرلیا، ملزم جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے برطرف انسپکٹر ظہیر احمد عرف گل کو گرفتار کرلیا گیا۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ظہیر جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ ملزم کو اغوا برائے تاوان پر سی ٹی ڈی سے برطرف کیا گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم گینگ وار اور سہیل ڈاڈاگروپ کواسلحہ فراہم کرتارہا اور منشیات فروشوں، قبضہ مافیا کی معاونت سے سہولت کاری کرتا تھا۔

    رینجرز ترجمان کا کہنا تھا ملزم برطرفی کےباوجودجعلی گرفتاریوں،رشوت لینےمیں ملوث رہا جبکہ اس سے کلاشنکوف ،رائفل، 12بور، دستی بم، 32بور پستول ، بڑی تعدادمیں گولیاں،27کلوبارودی مواد اور 2 کلو چرس برآمد ہوئیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کےقبضے سے مختلف ممالک کی کرنسی بھی برآمد کی گئی، جن میں امریکی ڈالر، ہانگ کانگ، ایرانی، سعودی ریال، بھارتی کرنسی شامل ہیں۔

    رینجر ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کوقانونی چارہ جوئی کے لئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔