Tag: joint pain

  • والدین کو کس عمر سے ورزش لازمی شروع کرنی چاہیے؟ ویڈیو

    والدین کو کس عمر سے ورزش لازمی شروع کرنی چاہیے؟ ویڈیو

    عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ورزش کیلیے صرف نوجوانوں کو ہی جانا چاہیے کیونکہ بڑی عمر کے افراد یا والدین اس طرح کی سرگرمیوں کیلیے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    جیسے جیسے لوگ بڑی عمر کی جانب بڑھنے لگتے ہیں ان میں اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کی فکر کم سے کم ہوتی چلی جاتی ہے اور بالآخر وہ ورزش ترک کردیتے ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر ثمینہ میمن نے بڑی عمر کے مرد و خواتین خصوصاً والدین کیلیے ورزش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کچھ ورزشیں بتائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جسم میں مختلف اعضاء میں درد کی شکایت ہوتی ہے جس سے نجات ورزش سے بھی باآسانی مل سکتی ہے۔،

    ڈاکٹر ثمینہ میمن کا کہنا تھا کہ ورزش 40 سال کی عمر سے بھی شروع کی جاسکتی ہے، اگر بڑی عمر کے افراد بھاری ورزش نہیں کرسکتے تو چہل قدمی (واک) لازمی کریں۔

    فزیو تھراپسٹ نے بتایا کہ جسم کے ہر عضو کو حرکت میں رکھنا ضروری ہے کیونکہ بڑی عمر میں گردن کمر گھٹنوں اور دیگر جوڑوں کا درد عام سی بات ہے اگر باقاعدہ ورزش کا عمل جاری رکھا جائے تو ان دردوں سے بھی چھٹکارا ممکن ہے۔

    اس کیلیے انہوں نے چند ایکسر سائز ایک ماڈل کے ذریعے بتائیں جن کا مشاہدہ خبر میں اوپر موجود ویڈیو لنک میں بخوبی کیا جاسکتا ہے۔

  • ہلدی اور کھوئے سے جوڑوں کے درد کا بہترین علاج

    ہلدی اور کھوئے سے جوڑوں کے درد کا بہترین علاج

    اگر آپ جوڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں تو آپ اکیلے نہیں بلکہ لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس سے نبرد آزما ہے، دراصل 40 سال کی عمر کے بعد اس قسم کی شکایات کا سلسلہ شروع پوجاتا ہے۔

    درحقیقت عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں جس کے باعث جوڑوں کا درد لوگوں کو اپنا شکار بنالیتا ہے تاہم اس میں کمی لانا یا بچنا اتنا بھی مشکل کام نہیں۔

    اب پریشانی کی کوئی بات نہیں, کہنی اور ٹانگوں کے جوڑوں کے درد سے نجات کیلئے ڈاکٹر بلقیس شیخ نے ایک نہایت آسان اور آزمودہ نسخہ بنا کر دکھایا جس کے استعمال سے آپ جوڑوں کے درد کو باآسانی ختم کرسکیں گے۔

    اے آر وائی ڈئیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں انہوں نے یہ طریقہ بیانب کرتے ہوئے بتایا کہ اس نسخے ’کھوئے کے لیپ‘ کی تیاری کیلیے ہمیں سرسوں کا تیل، ہلدی ، انڈہ اور کھوئے کی ضروت ہوگی۔

    دوچمچ نیم گرم سرسوں کے تیل میں دو چمچ ہلدی ملا کر اسے چولہے سے اتار دیں اور ایک انڈہ ملا کر اسے اچھی طرح مکس کرکے اس کا پیسٹ بنالیں۔ اس کے بعد اتنا کھویا لیں جتنا درد والے جوڑ کے چاروں طرف بھر کر لگ جائے۔

    کھوئے کو ایک کپڑے پر ڈال کر پھیلا دیں اور گرم گرم لیپ کو کھوئے پر ڈال دیں، اور متاثرہ جگہ پر کپڑے کو دو گھنٹے کیلئے باندھ دیں۔ اور اگلے دن وہی کھویا استعمال ہوسکتا ہے صرف پرانا لیپ ہٹا کر اس پر دوبارہ لیپ لگا دیں۔

     

  • جوڑوں کے درد میں ایلو ویرا کا جادوئی کمال

    جوڑوں کے درد میں ایلو ویرا کا جادوئی کمال

    گھٹنوں اور جوڑوں کے مرض میں مبتلا ہزاروں مریض اٹھتے بیٹھتے اس شدید تکلیف سے گزرتے ہیں، خصوصاً موسم سرما ان پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے جو ایسے افراد کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہوتا ہے۔

    درحقیقت عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہڈیاں بھی کمزور ہونے لگتی ہیں جس کے باعث جوڑوں کا درد لوگوں کو اپنا شکار بنالیتا ہے تاہم اس میں کمی لانا یا بچنا اتنا بھی مشکل کام نہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر عیسیٰ نے جوڑوں کے درد سے نجات کیلئے ایک بہترینب نسخہ بنانے کا طریقہ بتایا۔

    ڈاکٹر عیسیٰ نے بتایا کہ پاکستان میں خواتین خصوصاً لڑکیوں میں وٹامن ڈی اور کیلشیئم کی کمی کا شکار ہیں جس کے وجہ سے عمر کے ایک حصے میں جوڑوں کے درمیان پائے جانے والے مادے میں کمی ہوجاتی ہے۔

    اسی کمی کے سبب ہماری ہڈیاں وزن پڑنے کی وجہ سے اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف پیدا کرتی ہیں، جس سے بچنے کیلیے درد کی گولیاں کھائی جاتی ہیں جو معدے اور جگر پر برا اثر ڈالتی ہیں۔

    جوڑوں کے درد سے فوری نجات

    انہوں نے اس تکلیف سے بچاؤ کیلئے ایک نسخہ بتایا کہ روزانہ ایک چمچ گھیگوار یعنی ایلو ویرا لازمی کھائیں اور اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو ایلو ویرا اور بھنڈی کے تین چار پیس لیں اور ایک گلاس پانی میں ڈال کر رات بھر کیلیے رکھ دیں اور صبح وہ پانی پی لیں۔

    سر کا درد منٹوں میں ختم

    ڈاکٹر عیسیٰ نے بتایا کہ ایک کپ پانی میں آدھا چمچ ادرک کا پیسٹ اور ایک چٹکی نمک ڈال کر اسے ایک سے دو بار اچھی طرح ابال کر پی لیں، کپ کے ختم ہونے سے پہلے سر کا درد ختم ہوجائے گا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • اعصابی کمزوری سےنجات کیلیےہلدی کااستعمال مفید ہے

    اعصابی کمزوری سےنجات کیلیےہلدی کااستعمال مفید ہے

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعصابی کمزوری سےنجات کے لیے ہلدی کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

    امریکا میں ہونے والی جدید طبی تحقیق کےمطابق ہلدی کواعصابی کمزوری میں مبتلا افراد کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے،ہلدی میں موجود بائیو ایکٹو مرکب دماغ کے بنیادی پھیلاؤ کوفروغ دیتا ہے۔

    ہلدی کا استعمال دماغ کی شریان پھٹنے اور الزائمر کے خدشے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

  • ٹماٹرجسم میں کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے

    ٹماٹرجسم میں کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے

    ٹماٹرجسم میں کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہےجس سے دل کے دورے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ٹماٹرکے استعمال سے دل کی صحت اور کارکردگی اچھی رہتی ہے ،یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح برقرار رکھتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک ہونے کے خدشات کم ہوتے ہیں۔

    اس میں پایا جانے والا آکسیڈنٹ اور لائیکوپین ہڈیوں کو بھی مضبوط رکھنے میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، اس کاباقاعدہ استعمال خواتین کو ہڈیوں اور جوڑوں کے درد سے محفوظ رکھتا ہے۔