Tag: Joko Widodo

  • انڈونیشی صدارتی انتخابات موجودہ صدر کے نام، حریف نے دھاندلی کا الزام لگا دیا

    انڈونیشی صدارتی انتخابات موجودہ صدر کے نام، حریف نے دھاندلی کا الزام لگا دیا

    جکارتا: انڈونیشیا کے موجودہ صدر کو صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوکو ویدودو گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار پائے.

    آج الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے حتمی نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ویدودو نے 55.5 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

    جوکو ویدودو کے حریف امیدوار پرابووا سوبیانتو کو 44.5 فیصد ووٹ ملے۔ البتہ سوبیانتو نے انتخابی نتائج کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے.

    سوبیانتو نے اپنے بیان میں‌ کہا ہے کہ وہ ان نتائج کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ویدودو حکومت دھاندلی کی مرتکب ہوئی.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نتائج کو دستوری عدالت میں چیلنج کریں گے، یہ کسی صورت قابل قبول نہیں. ان الزامات کو الیکشن کے عمل کی نگرانی کرنے والے اداروں نے رد کر دیا ہے.

    مزید پڑھیں: انڈونیشیا: انتخابی عملے کے تین سو اہل کاروں کی ہلاکت معما بن گئی

    الیکشن سپروائزری ایجنسی نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران پرابووا سوبیانتو نے منظم اور وسیع پیمانے پر دھاندلی کا جو الزام عائد کیا ہے، وہ سراسر بے بنیاد ہے، ایسے کوئی ثبوت موصول نہیں ہوا.

    خیال رہے کہ انڈونیشیا میں منعقد انتخابات میں یوں تو حالات کشیدہ نہیں ہوئے، البتہ سرکاری عملے کے لیے یہ خونیں ثابت ہوئے تھے.

    انتخابات میں خدمات انجام دینے والے تین سو کے قریب اہل کار اپنی زندگی کی باز ہار گئے.

  • انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھرجوکو ویدودو کامیاب

    انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھرجوکو ویدودو کامیاب

    جکارتہ: انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر کامیاب ہوگئے، انہوں نے 54 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں جوکوویدودو اور ان کے حریف پرابوو سوبیانتو دونوں نے فتح کا اعلان کردیا۔

    جوکوویدودو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حتمی نتائج کا انتظار کرنا چاہیے لیکن رائے عامہ کے 12 سروے نے واضح نتائج دیے ہیں جو بتا رہے ہیں جوکو ویدودو نے 54 اور پرابوو سوبیانتو نے 45 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    دوسری جانب سابق فوجی جنرل پرابوو سوبیانتو نے صدارتی انتخابات میں 62 فیصد ووٹ حاصل کرکے انتخابات میں اپنی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔

    انڈونیشیا کے جنرل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ نے ملک بھر میں قائم 8 لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے 808 کے نتائج جاری کیے تھے جس کے مطابق پرابوو سوبیانتو نے 45 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

    انڈونیشین انتخابات میں پارلیمان کی 575 اور مقامی حکومتوں کی 19 ہزار817 نشستیں ہیں اور انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے 4 لاکھ 43 ہزار پولیس اور 4 لاکھ 20 ہزار فوجی اہلکار تعینات تھے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا کی کُل آبادی 26 کروڑ 40 لاکھ ہے اور اس کے 33 صوبے ہیں۔

  • انڈونیشیا کےصدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد

    انڈونیشیا کےصدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد

    اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اورمسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے مہمان صدرکو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دو روزہ دورے پرآئے ہوئے انڈونیشیا کے صدرجوکو ویدودو کی آج صبح وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کو مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

    انڈونیشیاکےصدرنے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا جبکہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے معززمہمان کوسلامی پیش کی۔


    افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: جوکوویدودو


    یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے صدر جوکوویددو نے صدرممنون حسین سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، افغانستان میں امن کےلیے پاکستان اورانڈونیشیا کومل کرکام کرنا ہوگا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: انڈونیشی صدرجوکوویدودو

    افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا: انڈونیشی صدرجوکوویدودو

    اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر جوکوویددو نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا،افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اورانڈونیشیا کو مل کر کام کرنا ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے صدرممنون حسین سے ملاقات میں کیا. اس سے قبل انڈونیشی صدر نے پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا.

    تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین اور انڈونیشیا کے صدر کی اس ملاقات میں‌ خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے  سفارتی اور تجارتی امور پر بات ہوئی.

    انڈونیشیا کے صدر نے افغانستان میں‌ پاکستان کے کردار کو سراہا اور افغان امن کے لئے پاکستانی، افغانی اور انڈونیشی علما کے کردار کی تجویز پیش کی. انھوں‌ نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا مل کر دنیا میں اعتدال پسندی کو فروغ دے سکتے ہیں.

    اس موقع صدر ممنون حسین نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے انڈونیشیا کے کردار خیرمقدم کریں گے. ملاقات میں‌ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اورانڈونیشیا نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا. ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے بھی مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا.

    فلسطین کی آزادی پر یکساں موقف رکھتے ہیں:انڈونیشی صدرکا پاکستانی پارلیمنٹ میں‌ خطاب

    دوران ملاقات انڈونیشیامیں قید پاکستانی شہری ذوالفقارکا کیس بھی زیر بحث آیا، جو کینسر جیسے موذی مرض میں‌ مبتلا ہے. انڈونیشین صدر نے کہا کہ ذوالفقار کے معاملے پر ہمدردی سے غور کیاجائے گا.

    یاد رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انڈونیشی صدر نے کہا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی انڈونیشیا کی آزادی کی حمایت کی تھی، پاکستان اور انڈونیشیا فلسطین کی آزادی پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں