Tag: Jonty Rohds

  • جونٹی رہوڈز کی موٹرسائیکل پر شہر اقتدار کی سیر

    جونٹی رہوڈز کی موٹرسائیکل پر شہر اقتدار کی سیر

    اسلام آباد: سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز موٹرسائیکل پر شہر اقتدار کی سیر کو نکل پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہیوی بائیک پر فیصل مسجد اور اطراف کا دورہ کرنے کے بعد مری روڈ کی جانب بھی روانہ ہوئے ساتھ موجود دیگر موٹر سائیکل سواروں کو اپنے تاثرات سے بھی آگاہ کرتے رہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جونٹی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ بطور کھلاڑی میں اتنا نہیں گھوم پایا لیکن بطور کمنٹیٹر گھومنے میں بہت مزہ آرہا ہے۔

    جونٹی نے مزید کہا کہ بطور کھلاڑی مختلف ممالک کے دورے کے دوران زیادہ تر ایئرپورٹ، ہوٹل اور اسٹیڈیم تک ہی محدود رہتے تھے اور سیر کا موقع نہیں مل پاتا تھا۔

    لیکن بطور کوچ اور کمنٹیٹر پوری کوشش کرتا ہوں کہ ان ملکوں کے مختلف مقامات کو دیکھنے کے کا کوئی موقع جانے نہ دوں۔

    واضح رہے کہ اپنے دور میں جونٹی رہوڈز کا شمار جنوبی افریقہ کے خطرناک فیلڈرز میں ہوتا تھا ان کے پاس گیند جاتے ہوئے اکثر بلے باز رن لیتے ہوئے ڈرتے تھے، جونٹی رہوڈز نے ورلڈ کپ میں انضمام الحق کو رن آؤٹ کرکے کافی شہرت پائی تھی۔

  • عالمی کرکٹرز کی کراچی کے ساحل پر سیروتفریح

    عالمی کرکٹرز کی کراچی کے ساحل پر سیروتفریح

    کراچی: دنیائے کرکٹ کے سپر اسٹارز اینڈی رابرٹس، ڈیمن مارٹن، ڈینی موریشن، جونٹی رہوڈ نے شہر قائد کے ساحل سمندر کلفٹن سی ویو پہنچ کر سیر و تفریح کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔post-7

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کی دنیا میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں آنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بغیر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساحل سمندر کا رخ کیا اور خوب موج مستی کی۔

    post-5

    اس موقع پر دنیائے کرکٹ کے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے ویسٹ انڈین باؤلر اینڈی رابرٹس نے اونٹ پر سواری کی جبکہ کرکٹ کی دنیا میں اپنی بہترین فیلڈنگ سے پہچانے جانے والے جنوبی افریقا کے کھلاڑی جونٹی رہوڈ نے گھڑ سواری کی۔

    post-6

    منفرد انداز سے بیٹنگ کرنے والے سابق بلے باز ساحل سمندر پر چلنے والی اسپورٹس گاڑیوں سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ ڈینی موریسن نے بھی ساحل سمندر پر خوب انجوائے کیا۔

    post-2

    کھلاڑیوں نے سی ویو روڈ پر موٹر سائیکل بھی چلائی اور ساحل سمندر پر آنے والے عوام میں گھل مل گئے، اس موقع پر عوام کی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیبنوانے کی فرمائشیں بھی کی گئیں جس پر کھلاڑیوں نے عوام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں بعدازاں کھلاڑیوں نے ساحل سمندر پر واقع نجی ہوٹل میں کھانا کھایا۔

    post-1

    یاد رہے کہ لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیموں کے آنے کا سلسلہ بند ہوگیا ہے جبکہ دیگر ممالک کی ٹیمیوں کے انکار کے باعث میچوں اور سیریز کا انعقاد دبئی اسٹڈیم میں منعقد کیا جاتا ہے۔