Tag: Jordan

  • کویت، سعودی عرب اور اردن میں گردو غبار کا طوفان

    کویت، سعودی عرب اور اردن میں گردو غبار کا طوفان

    کویت، سعودی عرب اور اردن کے کئی علاقوں کو گردو غبار کے طوفان نے متاثر کیا ہے، کویت میں خراب موسم کے باعث تین پروازوں کو دمام میں اتارا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گردو غبار کے طوفان باعث کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حفاظی اقدامات کے تحت پروازوں کو دمام جانے کی ہدایت کی گئی۔

    کویتی سول ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے تحت مصر کے شہر قاہرہ اور اسیوط سے کویت آنے والی پروازوں کو دمام روانہ کیا گیا۔

    واضح رہے ان دنوں کویت میں موسم شدید غبار آلود ہے جس سے حد نگاہ متاثر ہوتی ہے، ہوا کی رفتار بھی 35 ناٹیکل میل (70 کلو میٹر فی گھنٹہ) سے زائد ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ بھی 300 میٹر سے کم تھی۔

    خراب موسمی حالات کے باعث کویت کی پورٹس اتھارٹی نے بندرگاہوں پر آپریشن عارضی طور پر معطل کردیے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عراق کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید ریت کا طوفان آنے کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا تھا، سانس میں تکلیف کے باعث ہزاروں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ بصرہ اور نجف کے ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا تھا۔

    ترجمان سیف البدَر کے مطابق اسپتالوں میں لائے گئے زیادہ تر مریضوں کو گردوغبار کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، تاہم کسی کے مرنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    مدینہ منورہ میں آپریشنز سینٹر 911 کا افتتاح

    رپورٹس کے مطابق شہری ماسک پہن کر سنسان سڑکوں پر چلتے نظر آئے۔ ہوا میں گرد اتنی شدید تھی کہ نظریں بمشکل ایک کلومیٹر سے آگے دیکھ سکتی تھیں۔

  • شام میں پُرتشدد واقعات پر اردن میں سیکیورٹی تعاون کے لیے اہم بیٹھک

    شام میں پُرتشدد واقعات پر اردن میں سیکیورٹی تعاون کے لیے اہم بیٹھک

    شام میں پُرتشدد واقعات پر اردن میں سیکیورٹی تعاون کے لیے اہم بیٹھک جاری ہے جہاں مشرق وسطی کے ممالک نے سر جوڑ لیے ہیں۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عمان، اردن، شام، لبنان، ترکیے اور عراقی وزرائے خارجہ نے شام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اردن کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کی تعمیرِ نو کی کو کششوں میں شام کے ساتھ ہیں۔

    اردن کے وزیرِ خارج نے مزید کہا کہ شام کو غیر مستحکم کرنے والوں کو مقابلہ کریں گے، مغرب شام پر عائد پابندیوں کو ہٹائے، شام کی تعمیرِ نو کے لیے اقتصادی تعاون جاری رہے گا۔

    شامی سیکیورٹی فورسز پر قتل عام کا الزام، طرطوس اور لاذقیہ میں 1000 ہزار شہری مار دیے

    دوسری جانب امریکا اور روس نے بھی شام کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

    واضح رہے کہ شام کے صوبے لطاکیہ میں معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کی نئی قائم ہونے والی حکومت کے درمیان جاری جھڑپوں میں شدت آگئی ہے، شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے 2 دن میں 1 ہزار افراد کی جان چلی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دن میں ہونے والے واقعات کو 14 سال سے جاری خونی خانہ جنگی کے بدترین دنوں میں شامل کیا جا سکتا ہے، 3 مہینے پہلے قائم ہونے والی نئی حکومت کے لیے یہ جنگی شدت ایک نیا چیلنج بن گئی ہے۔

  • سعودی ولی عہد کی خلیجی سربراہان کو ریاض آنے کی دعوت

    سعودی ولی عہد کی خلیجی سربراہان کو ریاض آنے کی دعوت

    ریاض: سعودی ولی عہد نے خلیجی سربراہان، شاہ عبداللہ دوم اور صدرالسیسی کو ریاض آنے کی دعوت دی ہے۔

    العربیہ اردو کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی ملکوں کے سربراہان کے ساتھ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم آج دعوت پر ریاض پہنچیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کے یہ رہنما خطے کی موجودہ صورت حال کے اس اہم موقع پر باہمی مشاورت کا اہتمام کریں گے۔

    اس سے قبل عرب وزرائے خارجہ کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس اسی ماہ کے دوران مصر میں ہو چکا ہے جو غزہ سے فلسطینیوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کے امریکی منصوبے کے پس منظر میں منعقد کیا گیا تھا۔

    جس کے بعد مصری وزیر خارجہ اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم الگ الگ امریکا کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ لیکن سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد کی دعوت پر ان رہنماؤں کا مشترکہ مگر غیر رسمی نوعیت کا اجلاس ہو گا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ان رہنماؤں کی معمول کی نجی دوستانہ طرز کی ملاقاتوں میں سے ایک ملاقات ہوگی، اس غیر رسمی اور دوستانہ ملاقاتوں کا اہتمام کئی برسوں سے کیا جا رہا ہے، جو مضبوط برادرانہ تعلقات کا مظہر ہوتی ہیں۔

    ان دوستانہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے امکانات کو آگے بڑھانے کے امور پر غور کیا جاتا ہے اور باہمی دلچسپی کے امور کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق خلیجی ملکوں اور مصر و اردن کے درمیان تعاون کے علاوہ اگلی غیر معمولی عرب سربراہ کانفرنس جو 4 مارچ کو غزہ کے سلسلے میں مصر کی طرف سے بلائی گئی ہے، کئی امور پر بھی عرب سربراہان کے درمیان تبادلہ خیال ہوگا۔

  • اردن کی شہزادی ایمان کو اللہ نے بیٹی سے نواز دیا، تصاویر وائرل

    اردن کی شہزادی ایمان کو اللہ نے بیٹی سے نواز دیا، تصاویر وائرل

    عمان: اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے فرماں روا شاہ عبداللّٰہ الثانی کی بیٹی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم کے ہاں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اردنی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز اردن کے شاہی خاندان میں ایک نیا رکن شامل ہوا، ہاشمی دربار نے اعلان کیا کہ شاہ عبداللہ اور ملکہ رانیہ کی بیٹی شہزادی ایمان نے ایک بچی کو جنم دیا ہے۔

    اردن ایمان عبداللہ

    شہزادی ایمان اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کے ہاں ہونے والی ننھی شہزادی کا نام ’امینہ‘ رکھا گیا ہے، شاہی خاندان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

    بچی کی پیدائش عقبہ کے شہزادہ ہاشم بن عبداللہ II اسپتال میں ہوئی ہے، ملکہ رانیہ نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’میری پیاری ایمان اب ماں ہے۔ ہم اپنے خاندان کی نئی نعمت آمنہ سے مل کر شکر گزار اور بہت خوش ہیں۔ جمیل اور ایمان کو مبارک ہو، خدا آپ کو اور آپ کی ننھی بچی کو خوش رکھے۔‘‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Queen Rania Al Abdullah (@queenrania)

  • اردن کا غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی پر بڑا بیان

    اردن کا غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی پر بڑا بیان

    اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی کا امریکی صدر ٹرمپ کے فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں پناہ دینے کے بیان پر رد عمل میں کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی طرح کی بے دخلی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی بیدخلی پر اردن کا مؤقف ٹھوس اور غیرمتزلزل ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق اردن پہلے ہی مقبوضہ علاقوں سے بیدخل لاکھوں فلسطینیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 23 لاکھ رجسٹرڈ فلسطینی پناہ گزین اردن میں موجود ہیں، جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ مزید فلسطینیوں کو بسانے کیلئے اردن اور مصر کو امداد روکنے کی دھمکی دے سکتے ہیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے بعد سب سے زیادہ امریکی امداد اردن اور مصر کو دی جاتی ہے۔

    دوسری جانب امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کو نہ ماننے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا پر نئی معاشی اور سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کولمبیا پر ٹیرف اور ویزا پابندیوں کا حکم دے دیا ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا کو امریکا میں آنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، جسے پھر ایک ہفتے میں 50 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کولمبیا کے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ صدر کے اہل خانہ اور معاونین پر ’سفری اور ویزہ پابندیاں‘ عائد کرے گی۔

    ٹرمپ نے مزید لکھا کہ کولمبین صدر پیٹرو کے اس اقدام نے امریکا کی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گستاو پیٹرو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کو لے جانے والی پروازوں کو اس وقت تک روکے گا جب تک تارکین وطن کو باوقار طریقے سے نہیں بھیجا جاتا۔

    ٹرمپ نے کولمبیا پر نئی پابندیاں عائد کردیں

    پیٹرو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن مجرم نہیں ہیں، ان سے انسانیت والا ساتھ سلوک کیا جانا چاہیے جس کا ایک انسان حقدار ہے۔

  • اردن کی لبنان کو طبی امداد کی پیش کش

    اردن کی لبنان کو طبی امداد کی پیش کش

    اردن نے بڑے پیمانے پر پیجر دھماکوں کے بعد لبنان کو ہزاروں زخمیوں کی طبی امداد کی پیش کش کی ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے X پر ایک بیان میں کہا کہ اردن نے ’’لبنان میں بڑے پیمانے پر پیجر دھماکوں میں زخمی ہونے والے ہزاروں لبنانی شہریوں کے علاج کے لیے ضروری طبی امداد فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔‘‘

    بیروت اور لبنان کے دیگر حصوں میں ہزاروں پیجرز پھٹنے کے ہولناک دہشت گردانہ واقعے کے بعد اردن کے نگراں وزیر خارجہ ایمن صفادی نے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کو فون کیا اور کہا کہ وہ لبنان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے ان کے ساتھ ہیں۔

    لبنان میں پیجر پھٹنے کی ہولناک ویڈیو سامنے آ گئی

    وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صفادی نے غزہ میں بدترین اسرائیلی جارحیت اور مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرنے اور خطے میں خطرناک کشیدگی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    واضح رہے کہ لبنان بھر کے اسپتال پیجر دھماکوں سے زخمی ہونے والوں سے بھر گئے ہیں، بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع ایک اسپتال میں اے ایف پی کے ایک نمائندے نے دیکھا کہ لوگوں کا علاج ایک کار پارک میں ہو رہا ہے، اور اس حالت میں وہ پتلے گدوں پر لیٹے ہیں اور دستانے زمین پر پڑے ہیں، اور ایمبولینس کے اسٹریچرز خون سے سرخ ہیں۔ بیروت کے باہر ماؤنٹ لبنان اسپتال میں روئٹرز کے ایک رپورٹر نے دیکھا کہ بڑی تعداد میں ایمرجنسی میں موٹر سائیکل پر مریضوں کو لایا جا رہا ہے، اور لوگوں کے ہاتھ خون آلود ہیں اور وہ درد سے چیخ رہے ہیں۔ جنوبی لبنان میں نباتیہ پبلک اسپتال کے سربراہ حسن وزنی نے روئٹرز کو بتایا کہ ان کے اسپتال میں تقریباً 40 زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، جن کے چہروں، آنکھوں اور دیگر اعضا پر زخم آئے تھے۔

    واضح رہے کہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو اس آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ارکان پر منگل کو ہونے والے حملے کو انجام دینے کے لیے اسرائیلی فوج نے تائیوان کے پیجرز کی ایک کھیپ میں دھماکا خیز مواد چھپا رکھا تھا۔

    کچھ عہدے داروں نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ نے تائیوان کی کمپنی گولڈ اپولو سے پیجرز کا آرڈر دیا تھا، لیکن لبنان پہنچنے سے پہلے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر پیجرز کمپنی کے AP924 ماڈل تھے، جب کہ تین دیگر گولڈ اپولو ماڈل بھی بحری کھیپ میں تھے۔

    امریکی آفیشلز کے دو ذرائع نے بتایا کہ ہر پیجر میں ایک سے دو اونس (تقریباً 30 سے ​​60 گرام) دھماکا خیز مواد بیٹری کے ساتھ لگایا گیا تھا، جب کہ ایک ڈیٹونیٹر بھی نصب کیا گیا تھا جسے دور سے ٹریگر کیا جا سکتا تھا۔

  • ملکہ رانیا اور شہزادی رجوہ کا خوبصورت لباس، تصاویر نے دھوم مچادی

    ملکہ رانیا اور شہزادی رجوہ کا خوبصورت لباس، تصاویر نے دھوم مچادی

    اردن کی ہاشمی بادشاہت کی 25ویں سالگرہ کی پروقار تقریب میں ملکہ رانیا، شہزادی رجوہ اور دیگر شہزادیوں کے ملبوسات نے دھوم مچادی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اردن کے شاہی خاندان نے اپنے آئینی اختیارات سنبھالنے کے بعد شاہ عبداللہ دوم کی سلور جوبلی کے موقع پر منعقدہ قومی تقریب میں شرکت کی۔

    Queen Rania

     

    اس موقع پر ملکہ رانیا اپنی خوبصورتی اور مخصوص لباس کی وجہ سے منفرد دکھائی دے رہی تھیں، انہوں نے اپنے ورثے کے مطابق اس انداز کا جوڑا پہن رکھا تھا جو ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہا تھا۔

    king

    ملکہ رانیا کے سفید لباس کے اوپر سرمئی رنگ کے کپڑے سے سجا ہوا پیٹرن تھا، بٹن اردن کے سات نکاتی ستارے کی نمائندگی کر رہے تھے ۔

    rajwah

    مکئی کے پھولوں کی شکل میں کڑھائی تھی جو کثرت اور خوشحالی کی نمائندگی کر رہی تھی۔ اس لباس پر کام کرنے میں تقریباً 200 گھنٹے لگے اور ملکہ رانیا نے اسے تاج اور ہیرے کی بالیوں سے مکمل کیا۔

    queen

    اس کے علاوہ اردن کی شہزادی رجوۃ الحسین جن کا تعلق سعودی عرب سے ہے، نے شاہ عبداللہ کی بادشاہت کی سلور جوبلی تقریبات میں اپنے شوہر ولی عہد حسین کے ہمراہ شرکت کی۔

                                                                        shahzadi

    اس پروقار تقریب میں شہزادی رجوۃ الحسین بھی اپنی مثال آپ تھیں ان کے سرح رنگ کے خوبصورت لباس نے سب کی توجہ حاصل کرلی،

    انہوں نے سعودی ڈیزائنر ھنیدہ الصیرفی کا ڈیزائن کردہ ہاتھ کی کڑھائی والا سرخ رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کر رکھا تھا۔

    ایک سال قبل شہزادی رجوۃ الحسین نے شادی سے قبل اپنی مہندی کی تقریب میں بھی سعودی ڈیزائنر ھنیدہ الصیرفی کا ڈیزائن کردہ گاؤن پہنا تھا۔

    ھنیدہ برانڈ کی انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں شہزادی رجوۃ الحسین کے لیے شاندار انداز کا لباس تیار کرنے پر فخر ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HONAYDA (@honaydaofficial)

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہزادی رجوۃ کی پہلی سرکاری تصاویر جاری کی گئی تھیں جن میں وہ امید سے نظر آرہی تھیں۔

  • اردنی ریستوران کی پیشکش نے ملک میں ہلچل مچا دی

    اردنی ریستوران کی پیشکش نے ملک میں ہلچل مچا دی

    عَمّان: اردن میں ایک ریستوران نے خصوصی ڈش کے ساتھ ایک ایسی پیشکش کر دی ہے جس نے ملک میں ہلچل مچا دی۔

    عرب میڈیا اور سوشل میڈیا پوسٹس کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں چھ ماہ قبل کھلنے والے ایک ریستوران نے اپنی اسپیشل ڈش کے ساتھ ریستوران ہی میں سونے کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے۔

    ریستوران کے مالک کے بیٹے عمر المبیضین کا کہنا تھا کہ المنسف ایک عوامی ڈش ہے، اس میں سیاح اور روایت پسند لوگ بے حد دل چسپی لے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ گاہک جب المنسف ڈش کھاتے ہیں تو ہم نے دیکھا کہ وہ تکان محسوس کرنے لگ جاتے ہیں، اور انھیں اونگھ آ جاتی ہے۔

    عمر نے بتایا کہ اس سے انھیں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ گاہکوں کو یہ پیش کش کی جائے کہ المنسف ڈش کھانے والوں کو ریستوران میں سونے کی سہولت بھی دی جائے گی۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ اس معاملے کی شروعات ایک مذاق کے طور پر ہوئی تھی، عمر کے مطابق ان کا ریستوران چوں کہ المنسف ڈش کے لیے مشہور ہے، تو جب انھوں نے یہ پیشکش کی تو سوشل میڈیا پر یہ تیزی سے وائرل ہو گئی۔

    عمر المبیضین کا کہنا تھا کہ اس پیشکش کے بعد سے ریستوران کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

  • رجوہ آل سیف کی رسم حنا میں ملکہ رانیا اور دلہن کا رقص، ویڈیو وائرل

    رجوہ آل سیف کی رسم حنا میں ملکہ رانیا اور دلہن کا رقص، ویڈیو وائرل

    دبئی: اردن کے ولئ عہد کی منگیتر سعودی خاتون رجوہ آل سیف کی رسمِ حنا کی تصاویر اور رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اردن کی ملکہ رانیا نے شادی سے قبل کی ’حِنا نائٹ‘ کی ویڈیو خود شیئر کی۔

    عرب نیوز کے مطابق پیر کی رات اردن کی ملکہ رانیہ نے سعودی عرب کی رجوہ آل سیف کی رسم مہندی کی تقریب کی میزبانی کی، وہ یکم جون کو اردن کے ولئ عہد حسین بن عبداللہ دوم کی دلہن بنیں گی۔

    رجوہ آل سیف کی رسمِ حنا کے جوڑے کے چرچے رہے، تقریب کے لیے دلہن نے سعودی ڈیزائنر هنيدة الصيرفی کا تیار کردہ سفید لباس زیب تن کیا، جس پر سنہری ریشم کے دھاگے کا کام تھا۔

    لباس میں سعودی اور اردنی ثقافتوں کو ضم کیا گیا تھا، یہ لباس نجد کے علاقے کے روایتی ثوب سے متاثر ہے جسے ھنیدہ نے ایک جدید انداز کے ساتھ پیش کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Queen Rania Al Abdullah (@queenrania)

    رسمِ حنا میں ملکہ رانیا اور دونوں بیٹیوں ایمان اور سلمیٰ سمیت دلہن نے بھی روایتی رقص کیا۔ ملکہ رانیا نے منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جشن کی تصاویر بھی شیئر کیں جس میں دولہے کی بہنوں ایمان اور سلمیٰ سمیت کئی مہمانوں نے شرکت کی۔

    ھنیدہ نے بتایا کہ انھوں نے لباس کے ڈیزائن میں 7 کونوں والے ستارے کو شامل کیا ہے، جو نہ صرف اردنی پرچم کو آراستہ کرتا ہے بلکہ سورہ فاتحہ کی 7 قرآنی آیات کی عکاسی بھی کرتا ہے۔‘‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Queen Rania Al Abdullah (@queenrania)

    انھوں نے کہا ’’میں نے سعودی عرب سے کھجور کے درخت کی علامت بھی لی ہے جو زندگی، جوش و خروش اور خرچ کرنے کی نمائندگی کرتی ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا ’’لباس میں تیونس کے شاعر ابو القاسم الشابی کی لکھی ہوئی شاعری بھی شامل ہے۔‘‘

  • عام لوگ کھانے پینے سے زیادہ سگریٹ نوشی پر خرچ کر رہے ہیں

    عام لوگ کھانے پینے سے زیادہ سگریٹ نوشی پر خرچ کر رہے ہیں

    عمان: مشرق وسطیٰ کے ملک اردن میں لوگ کھانے پینے سے زیادہ سگریٹ نوشی پر خرچ کر رہے ہیں، اردن سگریٹ نوشوں کی تعداد اور سگریٹ نوشی پر اخراجات کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اردنی باشندے دنیا بھر میں سب سے زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اردن کے باشندے کھانے پینے سے کہیں زیادہ سگریٹ نوشی پر خرچ کر رہے ہیں۔

    ایک اردنی خاندان ماہانہ 150 ڈالر سے زائد سگریٹ نوشی پر خرچ کررہا ہے جبکہ پھلوں پر 36 ڈالر اور گوشت پر 70 ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں۔

    اردن سگریٹ نوشوں کی تعداد اور سگریٹ نوشی پر اخراجات کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

    عالمی ادارہ صحت عمان برانچ کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اردن میں بالغ افراد (18 سے 69 سال) میں تمباکو نوشی کا تناسب 66.1 فیصد ہے۔

    اردنی سگریٹ، سگار، حقہ اور گرم تمباکو کی مختلف مصنوعات استعمال کر رہے ہیں جبکہ 15.9 فیصد ای سگریٹ استعمال کر رہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اردن کے بالغ افراد میں نکوٹین کا مجموعی تناسب 82 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

    اردنی وزارت صحت کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تمباکو نوشی سے نجات حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کی مدد کے لیے 26 سے زیادہ کلینک قائم کیے ہیں۔

    ان کلینکس میں تربیت یافتہ صحت عملہ تعینات ہے، سنہ 2022 کے دوران گیارہ ہزار سے زائد افراد نے ان کلینکس سے رجوع کیا۔