Tag: Jordan

  • اردن بدستور اسرائیل، فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کا حامی

    اردن بدستور اسرائیل، فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کا حامی

    عمان : شاہ عبداللہ دوم نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اردن نے اسرائیلی ،فلسطینی تنازع کے دوریاستی حل کی حمایت کا ا عادہ کیا ہے اور اس طرح اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حل سے ماورا کسی امن منصوبے کی حمایت نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں آئندہ ماہ ہونے والی مجوزہ فلسطین کانفرنس کے لیے خطے کے ممالک کی حمایت کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

    صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کوشنر اور مشرقِ اوسط کے لیے خصوصی ایلچی جیسن گرین بلاٹ نے عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی ہے۔

    اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی بطرا کے مطابق دونوں فریقوں نے خطے میں ہونے والی پیش رفت اور بالخصوص فلسطینی ، اسرائیلی تنازع کے حل کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    شاہ عبداللہ دوم نے تنازع کے دوریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    ان کا یہ موقف صدر ٹرمپ کی اب تک صیغہ راز میں ” صدی کی ڈیل“ سے متصادم نظر آتا ہے، اردن امریکا کا خطے میں اہم اتحادی ملک خیال کیا جاتا ہے لیکن اس نے ابھی تک 25 اور 26 جون کو منامہ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت یا عدم شرکت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    فلسطینی حکومت نے اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس سے اس ضمن میں کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔وہ ٹرمپ انتظامیہ کے مجوزہ مشرقِ اوسط امن منصوبے کو بھی مسترد کرچکی ہے، جیرڈ کوشنر مراکش سے عمان پہنچے تھے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے قیام کے لیے معاشی اساس پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور اس میں فلسطینی ریاست ایسے بنیادی سیاسی امور پر غور نہیں کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرین بلاٹ اور کوشنر نے رباط میں مراکش کے شاہ محمد ششم سے ملاقات کی تھی اور ان سے مراکش کی منامہ میں ہونے والی مجوزہ امن کانفرنس کے لیے حمایت پر تبادلہ خیال کیا تھا تاہم مراکشی حکام نے مسٹر کوشنر کے دورے کے حوالے سے کسی تبصرے سے انکار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اردن کا امریکا سے ملنے والی سیاسی اور فوجی امداد پر انحصار ہے، اس لیے اس کے لیے منامہ کانفرنس کے دعوت نامے کو مسترد کرنا مشکل ہوگا لیکن فلسطین نژاد کثیر آبادی کی مخالفت کے پیش نظر اس کے لیے ایسے کسی امن منصوبے کو قبول کرنا مشکل ہوگا جس میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضمانت ہی نہ دی گئی ہو۔

  • عمان میں غصیلے افراد کے لیے انوکھی آفر

    عمان میں غصیلے افراد کے لیے انوکھی آفر

    اردن: عمان میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہنے والے اور بالخصوص غضیلے افراد کے لیے انوکھی آفر پیش کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اردن میں ایک ایسا روم قائم کیا گیا ہے جہاں زیادہ غضہ کرنے والے افراد اپنا غضہ باآسانی ٹھنڈا کرسکیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تحقیق کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ غضہ کرتے ہیں، بعض مردوں کی نفسیات ایسی ہوتی ہے کہ وہ غضے کی حالت میں توڑ پھوڑ شروع کردیتے ہیں۔

    وہ افراد جو اس طرح غضہ کرتے اور گھر میں قیمتی چیزیں توڑ کر غضہ ٹھنڈا کرتے ہیں ان کے لیے عمان نے انوکھی آفر پیش کی ہے جس کے تحت وہ اپنے دل کی بھڑاس نکال سکیں گے۔

    عمان میں ایک ایسا ’’ایکس ریج روم‘‘ نامی کمرہ بنایا گیا ہے جہاں شدید غصے میں شہری صرف سترہ ڈالر خرچ کرکے پرانے ٹی وی، مانیٹر، ونڈ اسکرین اور شیشے کے برتنوں پر ظلم ڈھا سکتے ہیں۔

    اس طرح "کسی اور کا غصہ” تسلی سے کاٹھ کباڑ پر اتار سکتے ہیں، اور رہاشی عمارت یا آفس میں موجود قیمتی اشیاء ضایع ہونے سے بچ جائیں گی۔

    کمرے کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ کچھ نیا کرنا چاہتے تھے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے یہ روم تیار کیا، یہاں آنے والے افراد کو باقاعدہ طور پر حفاظتی جیکٹ اور ہیلمٹ پہنائی جاتی ہے تاکہ وہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کمرے دنیا بھر میں کھولنے کا خواہش مند ہوں۔ پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ دن میں تقریباً دس افراد اس جگہ کا رخ کرتے ہیں جس سے میرا کاروبار اچھا چلتا ہے۔

  • آرمی چیف اور جارڈن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    آرمی چیف اور جارڈن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جارڈن کے چیف آف اسٹاف نے ملاقات کی ہے.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے میجر جنرل ناصر نے ملاقات کی، جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی. فوجی تعاون بالخصوص تربیت، انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا.

    مزید پڑھیں: ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف

    یاد رہے کہ 11 اپریل 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی مرزو نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیال رہے کہ 10 اپریل 2019 کو شہیدوں، غازیوں کو اعزازات دینے کے لیے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہے، ملک میں امن و استحکام شہدا اورغازیوں کی مرہون منت ہے۔

  • طالبہ نے 10 لاکھ ڈالر جیت کرشامی پناہ گزینوں کے لیے وقف کردیے

    طالبہ نے 10 لاکھ ڈالر جیت کرشامی پناہ گزینوں کے لیے وقف کردیے

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اردن کی طالبہ نے دس لاکھ امریکی ڈالر (13 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) لاٹری جیت کر رقم اردن کے پناہ گزینوں وقف کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کی غرض سے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا دورہ کرنے والی 20 سالہ اردنی طالبہ طلہٰ نے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئے لاٹری ٹکٹ سے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم گزشتہ روز جیتی تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قسمت بدلنے کا لاٹری ٹکٹ 20 سالہ طلہٰ نامی اردنی شہری نے اردن جانے سے قبل خریدا تھا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اردنی طالبہ نے شامی پناہ گزینوں کو بہت جد و جہد کرتے دیکھا ہے اسی لیے طلہٰ نے فلاحی تنظیم کے ہمراہ رضاکارانہ طور پر اردن میں پناہ گزین شامیوں کیلئے تعلیم اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کا ارادہ کیا۔

    خلیج ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے کہ طلہٰ کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات سے نفرت ہے کہ وہ مصیبت میں ہیں اور خوشی اس بات کی ہے کہ آخر کار میں شامیوں کےلیے کچھ کرسکتی ہوں‘۔

    مزید پڑھیں : دبئی : اردن کے شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی

    مجھے کو لوگوں کو تعلیم اور میڈیکل کی مد میں مدد کرنا چہت اچھا لگتا ہے، روزانہ ایک 10 سالہ بچے کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے کہ جب وہ اسکول نہیں جاتا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 20 سالہ اردنی کے طالبہ طلہٰ دسویں اردنی شہری ہے جس نے سنہ 1999 کے بعد اب تک دبئی ڈیوٹی فری لاٹری جیتی ہے۔

  • اردن کے بادشاہ کا وزیر اعظم کو فون، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش، ثالثی کی پیش کش

    اردن کے بادشاہ کا وزیر اعظم کو فون، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش، ثالثی کی پیش کش

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو  اردن کے  شاہ عبداللہ دوئم نے ٹیلی فون کیا، جس میں‌ پاک بھارت کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں‌ دونوں‌ رہنماؤں میں‌ ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں شاہ عبداللہ نے کشیدگی میں کمی کے لئے کردارادا کرنے کی پیش کش کی.

    [bs-quote quote=” پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی وجہ کشمیر کا معاملہ ہے، مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم عمران خان”][/bs-quote]

    عمران خان نے اردن کےفرمان روا کو کشیدگی میں کمی کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا، اردن کے فرمان روا نے وزیراعظم کو صورتحال پرقابو پانے پرمبارک باد دی.

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کی وجہ کشمیر کا معاملہ ہے، مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے.

    انھوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح غربت کا خاتمہ کر کے امن اور خوش حالی پھیلانا ہے، بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کے لئے خطرناک ہے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    وزیراعظم عمران خان نے اردن کے فرماں روا کی ثالثی کی پیش کش پراظہار تشکر کرتے ہوئے انھیں دورہ پاکستان کی دعوت دی.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران کی خارجہ پالیسی کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا، بھارتی اخبار نے وزیر اعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کو ڈپلومیٹک ریوس سوئنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریوس سونگ نے بھارت اوربی جے پی کو آؤٹ کر دیا ہے۔

  • وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے اردن کے سفیر ابراہیم المدنی کی ملاقات

    وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے اردن کے سفیر ابراہیم المدنی کی ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے اردن کے سفیر ابراہیم المدنی نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، میڈیا اور اطلاعات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اردن کے سفیر ابراہیم المدنی کے ساتھ ملاقات میں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دیتا رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”ہر شعبے میں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اردن مشترکہ مذہبی ثقافتی اور تاریخی تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا ’ہر شعبے میں دو طرفہ تعلقات میں اضافہ دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری ہے۔‘

    فواد چوہدری نے دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اردن کے سفیر سے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی مشترکہ مسائل ہیں، ان کے خاتمے کے لیے مل کام کرنا ہوگا۔


    یہ بھی پڑھیں:  یو اے ای کا پاکستان کو 3 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج دینے کا اعلان


    وزیرِ اطلاعات نے ابراہیم المدنی کو بتایا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی کے اداروں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، پوری قوم انھیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

    خیال رہے کہ آج متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے بیل آؤٹ پیکج دینے کا اعلان کر دیا ہے، اماراتی حکومت 3 ارب ڈالر کی رقم اسٹیٹ بنک آف پاکستان میں رکھوائے گی۔

  • سعودی عرب، کویت، اردن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، درجنوں افراد جاں بحق

    سعودی عرب، کویت، اردن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی، درجنوں افراد جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب، کویت، اردن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث تیس افراد جان سے گئے اور نظام زندگی مفلوج ہے، دارالحکومت ریاض اور جدہ میں طوفانی بارشوں سے سیلابی پانی گھروں اور عمارتوں میں داخل ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکڑوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

    دوسری جانب کویت میں شدید بارشوں سے نظام زندگی متاثر ہوا، کئی گھر اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    ذرائع کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    اردن میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں بارہ افراد لقمہ اجل بن گئے، اردن میں دو ہفتوں سے جاری بارشوں سے درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    سعودی عرب :شدید بارشیں، مختلف حادثات میں بچوں سمیت12 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ نومبر 2015 میں سعودی عرب میں شدید بارشوں سے مختلف حادثات و واقعات میں بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچا دی تھی، کئی افراد سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    علاوہ ازیں 6 بچے صوبہ یانگو میں اور جدہ کے مضافات میں ژالہ باری سے ہلاک ہوئے تھے۔

  • کاشت کاری کر کے بیٹیوں کو تعلیم دلانے والی باہمت خاتون

    کاشت کاری کر کے بیٹیوں کو تعلیم دلانے والی باہمت خاتون

    بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانا والدین کا خواب ہوتا ہے، اور اس کے لیے وہ بہت محنت کرتے ہیں۔ کچھ والدین اپنے بیٹوں کے ساتھ بیٹیوں کو بھی تعلیم کی نعمت سے روشناس کروانا چاہتے ہیں اور اردن کی ام بکر الہائمی انہی میں سے ایک ہیں۔

    مغربی اردن میں ایک چھوٹے سے باغ کی مالک یہ خاتون گزشتہ 25 برس سے محنت کر رہی ہیں۔

    ان کی 6 بیٹیاں اور 6 بیٹے ہیں اور یہ سب کو اعلیٰ تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتی ہیں۔

    ہائمی اپنے باغ میں مختلف اقسام کی جڑی بوٹیاں اگاتی ہیں جو مختلف دواؤں میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان جڑی بوٹیوں کو یہ ضرورت مندوں کو مفت میں بھی دے دیتی ہیں۔

    وہ کہتی ہیں کہ انہیں بہت اچھا لگتا ہے کہ ان کے پودے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

    25 سال سے کاشت کاری کرنے والی ہائمی نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کرتی رہیں بلکہ انہوں نے اپنے بچوں کو تعلیم بھی دلوائی، یہ بچے اب خود بھی والدین بن چکے ہیں جو کہ برسر روزگار ہوچکے ہیں۔

    گو کہ ہائمی کو اب کام کرنے کی ضرورت نہیں رہی، تاہم یہ باغ ان کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور وہ اب بھی پابندی سے اس میں کام کرتی ہیں۔

    وہ چاہتی ہیں کہ ان کا باغ ایک سیاحتی مقام کی صورت اختیار کر جائے اور ملکی و غیر ملکی باشندے آکر ان کے باغ کا دورہ کریں۔

  • اسرائیل سے زمین واپس لینا اردن کے قومی مفاد میں ہے، شاہ عبداللہ

    اسرائیل سے زمین واپس لینا اردن کے قومی مفاد میں ہے، شاہ عبداللہ

    عمان : اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوّم نے عوامی مطالبے کو منظور کرتے ہوئے 25 برس قبل امن معاہدے کے تحت اسرائیل کو دی گئے علاقوں کی لیز میں اضافے سے انکار کا کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوّم نے 25 برس قبل غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو لیز پر دی گئی اردن کی زمین واپس لینے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اردن کی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ عبداللہ دوّم کے اعلان کے متعلق بتایا کہ شاہ عبداللہ نے اسرائیل کو لیز پر دئیے گئے علاقے الباقورہ اور غمرہ کو امن معاہدوں سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شاہ عبداللہ دوّم کا کہنا ہے کہ الباقورہ اور غمرہ ہماری ترجیحات کا اوّلین حصّہ ہے اور ان زمینوں کا اسرائیل سے واپس لینا ہماری عوام کے قومی مفاد میں ہے۔

    خیال رہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کی حکومت نے 25 برس قبل امن معاہدے کے نام پر اسرائیل اور اردن کے سرحدی علاقوں الباقورہ اور غمرہ کو لیز پر لیا تھا جو 25 اکتوبر کو اختتام ہوجائے گی۔

    شاہ عبداللہ کے بیان پر اسرائیل کے انتہا پسند وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اردن سے لیز پر حاصل کے گئے علاقوں کی لیز میں توسیع کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے۔

    غاصب صیہونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مصر اور اردن کے ساتھ ہونے والا معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔

    واضح رہے کہ اردن کے ارکان 87 پارلیمنٹ نے اسرائیل کو دی گئے علاقے واپس لینے کےلیے پٹیشن دائر کررکھی ہے، بادشاہ شاہ عبداللہ نے اراکین پارلیمنٹ کے دباؤ میں آکر لیز پر دی گئی زمینیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اردن میں شہری اسرائیل کے ساتھ طے ہونے والے امن معاہدے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں اور شاہ عبداللہ سے مطالبہ معاہدے میں توسیع کرنے سے منع کررہے ہیں

    یاد رہے کہ اردن اور اسرائیل کے درمیان طے ہونے والا امن معاہدہ سنہ 1994 نومبر میں شاہ عبداللہ کے والد شاہ حسین اور اسرائیلی وزیر اعظم اسحاق رایبن کے درمیان طے ہوا تھا جس کے تحت الباقورہ اور غمرہ کی زمین 25 سال کے لیے اسرائیل کو لیز پر دی گئی تھیں۔

  • اردن میں معاشی بحران، سعودی عرب، کویت اور یو اے ای کا مالی امداد کا فیصلہ

    اردن میں معاشی بحران، سعودی عرب، کویت اور یو اے ای کا مالی امداد کا فیصلہ

    ریاض: اردن میں معاشی بحران کے پیش نظر سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکام کو مدد فراہم کی جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق ان دنوں اردن کی معاشی صورت حال ابتر ہے، ملکی دارالحکومت عمان میں عوام کی جانب سے مظاہرے بھی کیے گئے، اسی تناظر میں خیلجی ممالک نے مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خزانہ کی جانب سے اردن کے مالی امداد کے لیے آج ایک معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

    اردن کا معاشی بحران، خلیجی ممالک نے 2.5 ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان کردیا

    ان خلیجی ممالک کی جانب سے اردن کو کتنی مالی امداد دی جائے گی اس حوالے سے اب تک وضاحت سامنے نہیں آئی۔

    اس سے قبل ان تین خلیجی ممالک نے مالی مشکلات کے شکار اردن کو دو اعشاریہ پانچ ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان جون میں کیا تھا لیکن اس اعلان کے بعد اردن میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

    مظاہرین نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس مالی امداد کے بعد ان کے ملک کا جھکاؤ امریکا کے ان تین قریبی اتحادی ممالک کی طرف ہو جائے گا۔

    خیال رہے کہ رواں سال جون میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ فوری طور پر ملکی معاشی صورت حال کو بہتر کرے، بصورت دیگر آپ کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔