Tag: jos butler

  • بابر اعظم اور جوز بٹلر نے ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ منتخب کرلیے

    بابر اعظم اور جوز بٹلر نے ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ منتخب کرلیے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل معرکہ کل بروز اتوار پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی نے گزشتہ دنوں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان شاداب خان سمیت 9 ٹیموں کو کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔

    فائنل میچ سے قبل کپتان بابر اعظم اور جوز بٹلر نے اپنے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ناموں کا بتا دیا ہے۔

    بابر اعظم نے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے بلا جھجھک آل راؤنڈر شاداب خان کا نام لیا، واضح رہے کہ شاداب خان نے میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میرے خیال میں شاداب خان کی بولنگ شاندار رہی ہے اور ان کی بیٹنگ میں کافی بہتری آئی ہے، گزشتہ تین میچز میں آل راؤنڈ پرفارمنس نے انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا امیدوار بنادیا ہے۔

    دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر نے بھارت کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو کو منتخب کیا۔ واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو نے ورلڈ کپ میں 189.68 کی اوسط سے 239 رنز بنائے ہیں۔

    بٹلر نے کہا کہ میرے خیال میں سوریا کمار ایک ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے شاندار بیٹنگ کی ان کی اننگز ورلڈ کپ میں شاندار تھیں۔

    بٹلر نے مزید کہا، "یقیناً اس فہرست ہمارے کھلاڑی سیم کرن اور ایلکس ہیلز بھی شامل ہیں، اگر وہ فائنل میں شاندار اننگز کھیلتے ہیں تو وہ میرے لیے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

  • بٹلر کا لاٹھی چارج، آسٹریلیا کو شکست، ٹی 20 سیریز انگلینڈ کے نام

    بٹلر کا لاٹھی چارج، آسٹریلیا کو شکست، ٹی 20 سیریز انگلینڈ کے نام

    مانچسٹر: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، جوز بٹلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم انگلش سرزمین پر دوسرے ٹی 20 میں بھی ڈھیر ہوگئی، کینگروز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    انگلش اوپنر جوز بٹلر نے 54 گیندوں پر 77 رنز کی ناقابل شکست دھوا دھار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 2 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    جونی بیرسٹو 9 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا نشانہ بنے، ڈیوڈ ملان نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ٹام بینٹن دو رنز بنا کر چلتے بنے، کپتان مورگن 7 رنز پر ایڈم زمپا کا شکار بنے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن اگر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اسٹارک اور زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 157 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا تھا، اوپنر ڈیوڈ وارنر بغیر کوئی رن بنائے آرچر کا نشانہ بنے، کپتان ایرون فنچ کی 40 رنز کی اننگز میں بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    الیکس کیری 2 اور اسٹیو اسمتھ 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، میکسویل 26 اور ایشٹن اگر 23 رنز بناسکے۔

    انگینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عادل رشید اور مارک ووڈ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

    واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔