Tag: Joseph votel

  • پاکستان کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میزپر آئے‘جنرل جوزف ووٹل

    پاکستان کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میزپر آئے‘جنرل جوزف ووٹل

    واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ خطے کے امن واستحکام کے لیے پاکستان کا تعاون قابل قدرہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی سینٹ کام کمانڈرجوزف ووٹل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ افغان امن عمل میں 6 ماہ میں بہت پیشرفت ہوئی ہے۔

    جنرل جوزف ووٹل پاکستان کی مدد سے طالبان مذاکرات کی میزپر آئے، خطے کے امن واستحکام کے لیے پاکستان کا تعاون قابل قدرہے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے گزشتہ ماہ 9 فروری کو سینیٹ کی مسلح افواج سے متعلق کمیٹی میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کی جنوبی ایشیا سے متعلق حکمت عملی میں یہ بات بھی شامل ہے کہ افغانستان کے امن سمجھوتے میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھا جائے۔

    رواں سال 18 جنوری کو امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

    زلمے خلیل زاد نے عمران خان کو افغان امن ومصالحت کے سلسلے میں خطے کے دیگر ملکوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اپنے دوروں کے بارے میں بتایا تھا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغان امن مذاکرات کے لیے حمایت جاری رکھیں گے۔

    پاکستان افغانستان میں امن کے لئے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا‘ شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ اس سے قبل 8 جنوری کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن نہ صرف افغان عوام بلکہ خطے کے لیے امن کا ضامن ہے، پاکستان افغانستان میں امن کے لیے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • پاکستان میں‌ دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، آرمی چیف

    پاکستان میں‌ دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن عمل کی حمایت کرتے ہیں، الزام تراشی سے پائیدار امن اور استحکام کو نقصان پہنچے گا، پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔

    یہ بات آرمی چیف نے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹیل نے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات میں خطے اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

    qamar-bajwa-post-1

    آرمی چیف نے امریکی جنرل سے گفتگو میں کہا کہ خطے میں استحکام اورانسداد دہشت گردی آپریشن میں امریکی تعاون اہم ہے، الزام تراشی سے پائیدار امن اوراستحکام کو نقصان پہنچتا ہے، پاکستان افغان قیادت پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گروں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں۔

    اس موقع پرامریکی جنرل جوزف ووٹیل کا کہنا تھا دہشت گردوں کےخلاف پاک فوج کی کامیابیاں تسلیم کرتے ہیں، پاک افغان سرحد پرسیکورٹی بہتر بنانے کے اقدامات کریں گے، افغانستان میں امن کے لیے تمام فریقوں کے مذاکرات ضروری ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی جنرل نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات سے بھی ملاقات کی۔ امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔