Tag: journalist-athar-mateen

  • کراچی پولیس  نے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کا سراغ لگالیا

    کراچی پولیس نے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کا سراغ لگالیا

    کراچی : پولیس نے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کا سراغ لگالیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ایک درجن سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔

    تفصیلات کے مطابق صحافی اطہرمتین قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، کراچی پولیس نے اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے۔

    ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے ایک درجن سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد کہاں فرار ہوئے تمام ثبوت بھی مل گئے۔

    اس سے قبل صحافی اطہر متین کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے جیو فینسنگ کے عمل کا آغاز کیا تھا، پولیس نے واقعے کے قریب لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز حاصل کرکے ملزمان کے فرار کا روٹ میپ تیارکیا۔

    خیال رہے کہ صحافی اطہر متین کو آج صبح نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اطہر متین اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر لوٹ رہے تھے۔

    بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔

  • صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے  ٹیم تشکیل

    صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

    کراچی : صحافی اطہرمتین کے قتل کی تحقیقات کیلئےٹیم تشکیل دے دی گئی ، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن اورایس ایس پی سینٹرل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور ایس ایس پی سینٹرل تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    ترجمان پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا ، میڈیا کا کردار بلاشبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پولیس اور میڈیا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق کراچی پولیس میں تھانے کی سطح پر نفری میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، تھانوں میں عملے کی تربیت اور ایس ایچ او کی کارکردگی کی جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کارکردگی نہ دکھانے والے تھانیداروں کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

    پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ مقدمات کے اندراج کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، فوری مقدمہ نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کیخلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی افراد نشے کے حصول کیلئے وارداتیں کرتے ہیں، نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے مراکز کا قیام ناگزیر ہے۔کمیونیٹی پولیسنگ انتہائی اہم ہے، عوام اور پولیس میں فاصلوں کو کم کئے بناء خاطر خواہ نتائج کا حصول ممکن نہیں۔

  • صحافی اطہر متین کے قتل  کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

    صحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

    کراچی : صحافی اطہر متین کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان کی واردات کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج مںظر عام پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطانق کراچی میں صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی ایک اورسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، ویڈیو میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل ملزمان شہری کو لوٹنے کیلئے رکے تو ایک گاڑی میں موجود شہری نےملزمان کوتیزی سے ٹکر ماری۔

    جس کے فوری بعد آنے والے صحافی اطہرمتین نے بھی ملزمان کو ٹکر مار کر گرایا اور جسے اطہر متین نے گاڑی ریورس کی،اس دوران ملزمان نے کھڑے ہوکر فائرنگ کردی۔

    اس سے قبل واقعے کے فوری بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی،جس میں ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

    سی سی ٹی وی کے مطابق واقعہ صبح 8 بجکر 29 منٹ پر پیش آیا، ملزم پیدل موٹرسائیکل لے کر بھاگ رہا تھا جبکہ ایک ملزم نے ہیلمٹ اوردوسرے نے کیپ پہن رکھی تھی۔

    دوسری جانب پولیس کی جانب سے صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد ملی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں صحافی اطہر متین کو قتل کردیا گیا تھا، نارتھ ناظم آباد میں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ کسی گاڑی نے آکر ٹکر ماری تو انہوں نے اٹھ کر گولیاں چلا دیں، اس دوران اطہر متین کو سینے میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

  • ورثاء کا صحافی اطہر متین کے پوسٹمارٹم سے انکار

    ورثاء کا صحافی اطہر متین کے پوسٹمارٹم سے انکار

    کراچی : ورثا نے صحافی اطہرمتین کے پوسٹمارٹم سے انکارکردیا ‌ہے ، اطہرمتین کوایک ہی گولی سینے پر لگی، جو موت کا باعث بنی۔

    تفصیلات کے مطابق صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عباسی شہیداسپتال میں ضابطے کی کارروائی جاری ہے، ورثا نے اطہر متین کے پوسٹمارٹم سے انکار کر دیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کلہنا تھا کہ اطہرمتین کوایک ہی گولی سینےپرلگی جس سےموت ہوئی، ورثا نے تحریری طور پر پوسٹمارٹم سے انکار کیا ، جس کے بعد میت ابتدائی ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں صحافی اطہر متین کو قتل کردیا گیا تھا، سما ٹی وی کےسینئرپروڈیوسراطہرمتین بچوں کوچھوڑکرگھر واپس جارہے تھے کہ فائیواسٹار پردو ڈاکو شہری کو لوٹ دیکھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا اطہرمتین نے واردات ناکام بنانے کیلیے اپنی گاڑی موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں سے ٹکرادی، ملزمان گرے تو انھوں نے براہ راست اطہرمتین کی گاڑی پر گولیاں چلادیں۔

    عینی شاہد کےمطابق فائرنگ کے بعد ڈاکو اپنی بائیک چھوڑکر سامنے سے آنے والےشہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

    اطہر متین کو فوری طور پر سیفی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

  • صحافی اطہر متین کا قتل ، ‘کراچی ایک بار پھر آگ اور خون میں کھیل رہا ہے’

    صحافی اطہر متین کا قتل ، ‘کراچی ایک بار پھر آگ اور خون میں کھیل رہا ہے’

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے سینئرصحافی اطہر متین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ایک بار پھر آگ اور خون میں کھیل رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سےسینئرصحافی اطہر متین کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شدید مذمت کی۔

    وزیرداخلہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے واقعےکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل بہیمانہ واقعہ ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی ایک بار پھر آگ اور خون میں کھیل رہا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت اقدامات کرنے ہوں گے اور کراچی کےتھانوں میں بھی رینجرزکو تعینات کرناہوگا

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا صوبے میں وزیر اعلیٰ کے بعد وزیراعظم ہی کوئی بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صحافی اطہرمتین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کوملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

    گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کی جان،مال اورعزت کےتحفظ کویقینی بنائے، سندھ حکومت لاقانونیت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے۔

  • صحافی اطہر متین کا قتل ، ڈی آئی جی ویسٹ کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

    صحافی اطہر متین کا قتل ، ڈی آئی جی ویسٹ کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب نے سینئر صحافی اطہرمتین کے قتل کی واقعے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان کو ٹکرا طہر متین نہیں بلکہ کسی اور گاڑی نے ٹکر ماری۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سینئر صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے ، ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب جائے وقوعہ پر پہنچے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ کو ایس ایس پی کی جانب سےبریفنگ دی گئی ، ڈی آئی جی نے انکشاف کیا کہ ملزمان کوٹکراطہر متین نہیں بلکہ کسی اورگاڑی نے ٹکر ماری۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں صحافی اطہر متین کو قتل کردیا گیا تھا، سما ٹی وی کےسینئرپروڈیوسراطہرمتین بچوں کوچھوڑکرگھر واپس جارہے تھے کہ فائیواسٹار پردو ڈاکو شہری کو لوٹ دیکھا۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا اطہرمتین نے واردات ناکام بنانے کیلیے اپنی گاڑی موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں سے ٹکرادی، ملزمان گرے تو انھوں نے براہ راست اطہرمتین کی گاڑی پر گولیاں چلادیں۔

    عینی شاہد کےمطابق فائرنگ کے بعد ڈاکو اپنی بائیک چھوڑکر سامنے سے آنے والےشہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

    اطہر متین کو فوری طور پر سیفی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

  • کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین  جاں بحق

    کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہرمتین جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق صحافی سماء ٹی وی سے وابستہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔

    ایس پی گلبرگ نے طاہرنورانی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق کار سوار نے موٹرسائیکل سوارکوٹکر ماری ، جس پر موٹرسائیکل سوار نے غصےمیں آکر کار سوار پر فائرنگ کردی۔

    ایس پی گلبرگ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا، واقعے کی مزید تفصیلات لے رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان شہری سےلوٹ مارکررہے تھے کہ اطہرمتین نے واردات ناکام بنانے کیلئے گاڑی ملزمان کی موٹر سائیکل کو ماری ، جس پر ملزمان موٹرسائیکل سے گرے اور گولیاں چلا دیں، فائرنگ کے بعد ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کرشہری کی موٹر سائیکل لیکر فرارہوگئے۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 30بور کے2 خول ملےہیں ، صحافی اطہرمتین کو 3 گولیاں ماری گئیں ، جائےوقوعہ پرکرائم سین یونٹ کی ٹیم طلب کرلی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق اطہر متین بچوں کو اسکول چھوڑکرگھر جارہے تھے۔

    جاں بحق صحافی سماء ٹی وی سے وابستہ تھے ، ان کی میت عباسی شہیداسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے صحافی اطہرمتین کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہرمیں جرائم پیشہ عناصربےقابوہوگئےہیں اور جرائم کےواقعات سب سےزیادہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ واقعات میں اضافہ پولیس اورانتظامیہ کےاقدامات پرسوالیہ نشان ہے، اطہرمتین کےاہل خانہ سےتعزیت کا اظہارکرتےہیں، پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائے۔