Tag: Journalist Missing

  • کراچی سے لا پتا ہونے والا صحافی گھر پہنچ گیا

    کراچی سے لا پتا ہونے والا صحافی گھر پہنچ گیا

    کراچی: شہر قائد سے گزشتہ روز لا پتا ہونے والے صحافی نفیس نعیم گھر واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطاق کراچی کے علاقے ناظم آباد سے لاپتا ہونے والے آج نیوز کے اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔

    اہل خانہ نے نفیس نعیم کی گھر واپسی کی تصدیق کر دی ہے، ان کو گزشتہ روز گھر کے قریب سے نا معلوم افراد اٹھا کر لے گئے تھے، نفیس نعیم کے مبینہ اغوا کی پی ایف یو جے سمیت صحافتی تنظیموں نے مذمت اور فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

    صحافی کے مبینہ اغوا کا معاملہ سامنے آنے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی نوٹس لے لیا تھا، انھوں نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے نفیس نعیم کی جلد بازیابی کی ہدایت کی تھی۔

    وزیر داخلہ نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا نفیس نعیم کی بازیابی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے، وفاقی حکومت اس سلسلے میں سندھ پولیس کو ہر قسم کی تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے وزیر داخلہ کو نفیس نعیم کو جلد بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    وزیر داخلہ کا کراچی سے اغوا ہونے والے صحافی کی فوری بازیابی کا حکم

    کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے بیان میں کہا تھا کہ پیر کے روز نفیس نعیم کو نامعلوم سادہ لباس اہل کار اس وقت اپنے ہمراہ لے گئے جب وہ ناطم آباد میں واقع اپنے گھر کے قریب مارکیٹ سے سودا سلف خرید رہے تھے۔ اس سلسلے میں ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے، جس میں نفیس نعیم کو پکڑ کر گاڑی میں ڈالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سینئر صحافی کا دن دہاڑے اغوا لا قانونیت کی انتہا اور اس سلسلے کی کڑی ہے جس کا شکار ملک بھر میں صحافی مسلسل ہو رہے ہیں۔

  • سعودی عرب عالمی دھمکیوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے گا، امام کعبہ

    سعودی عرب عالمی دھمکیوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے گا، امام کعبہ

    ریاض: مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمان سدیس نے کہا ہے کہ عالمی دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود سعودی عرب ترقی و جدت کا سفر جاری رکھے گا، سعودی عرب کو نقصان پہنچانے سے ایک ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق خطبہ جمعہ کے دوران امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جدت کو ناکام بنانے کے لیے جو سازشیں ہوں گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جدت کو ناکام بنانے سے عالمی امن و سلامی اور استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    امام کعبہ نے دورانِ خطبہ عوام سے اپیل کی کہ وہ میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ اب مکروہ پروپیگنڈے کر کے مملکت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی قونصلیٹ میں موت کی تصدیق کردی

    شیخ عبدالرحمان سدیس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہرصورت بلندیوں اور ترقی کے سفر کو جدت کے ساتھ جاری رکھے گا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ متحد رہیں اور  قومی اصولوں کے ساتھ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے کاوشیں جاری رکھیں۔

    امام کعبہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے عوام اور حکمران اللہ کے حکم سے باطل کی سازشوں اور دعوؤں کو ناکام بنا دیں‌ گے، عالمی دنیا یہ سمجھ لے کہ سعودی عرب کو نقصان پہنچانے کی صورت میں ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے اور وہ کسی بھی اقدام پر مشتعل ہوسکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیےامام کعبہ کی اسکول آمد

    اسے بھی پڑھیں: صحافی کی گمشدگی: سعودی سرمایہ کاری کانفرنس خطرے میں‌ پڑگئی

    یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی اور قتل کے بعد سعودی عرب پر عالمی دباؤ بڑھنا شروع ہوگیا، ترکی نے صحافی کے قتل کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمی ایمنسٹی نے بھی انکوائری کا مطالبہ کیا۔

    یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو اپنی طلاق کے کاغذات کی تصدیق کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے گئے تھے لیکن اس کے بعد سے ان کا کچھ پتا نہیں تھا، تاہم اب ان کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔