Tag: journalist protest

  • پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی دھمکیاں، صحافی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی دھمکیاں، صحافی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    کراچی : پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے میڈیا نمائندوں کو سوالات پوچھنے پر دھمکیاں دیں، پریس کانفرنس کے دوران صحافی اٹھ کر چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی پریس کانفرنس کیلئے کراچی پریس کلب پہنچے تو اس دوران صحافیوں نے ان سے سوالات کیے۔

    ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ کراچی کی ایک کالونی کے مکین آپ کیخلاف عدالت میں گئے ہوئے ہیں، ان کا الزام ہے کہ آپ نے ایک پروجیکٹ شروع کر رکھا ہے جو ماحولیات اور بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی ہے۔

    جواب میں فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ اس بات پر میں آپ کیخلاف کیس درج کرادوں تو؟ صحافی کا کہنا تھا کہ آپ شوق سے میرے خلاف مقدمہ درج کروائیں میں سے صرف آپ سے سوال پوچھا ہے جو میرا حق ہے، سوال پوچھنا ہمارا کام ہے، اس کے بعد ماحول کشیدہ ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: عمران خان ہماری حمایت کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے، وسیم اختر اور فیصل سبزواری

    بعد ازاں صحافی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے وہاں سے اٹھ کر چلے گئے، ،شمیم نقوی نے صحافیوں سے شکوہ کیا کہ یہ آپ لوگوں نے اچھا نہیں کیا۔

  • اے آر وائی معطل:صحافتی تنظمیوں کا ملک گیراحتجاج کا اعلان

    اے آر وائی معطل:صحافتی تنظمیوں کا ملک گیراحتجاج کا اعلان

    اسلام آباد:صحافتی تنظیموں نے اے آر وائی نیوز کے لائسنس کی معطلی فیصلے کے خلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    صحافتی تنظیموں نے اے آروائی نیوزکےخلاف فیصلے کوصحافت پرقدغن قرار دیا،صدر پی ایف یو جے راناعظیم کہتے ہیں ملک بھرمیں احتجاج کریں گے۔

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدرشکیل احمد نے کہا جمہوری حکومت نے آمریت کے دور کی یاد تازہ کردی،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نےکہا ریاستی جبرکے بجائے چینل دیکھنے یا نہ دیکھنےکا فیصلہ ناظرین پرچھوڑ دیاجائے۔

  • مبشرلقمان کےگھراوردفتر پرچھاپے،صحافی براداری کا احتجاج

    مبشرلقمان کےگھراوردفتر پرچھاپے،صحافی براداری کا احتجاج

    کراچی:اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر مبشر لقمان کے گھر اور دفتر پر پولیس کے چھاپوں کے خلاف صحافی براداری کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔

    مبشر لقمان کے گھر اور دفتر پر پولیس کے چھاپے،صحافی براداری بنی سراپا احتجاج،پی ایف یو جے کے صدر رانا اعظم نےچھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی براداری لاہورمیں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

    سینئر صحافی اسد کھرل کا کہنا ہے کہ پولیس نے چھ چھاپے مارے ہیں اس پر پرچہ ہونا چاہیئے، لالہ اسد پٹھان کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔

    مبشر لقمان کے گھر اور دفتر پر چھاپوں پر ڈسکہ،ٹانک ،دادو اورکوٹ مومن کی صحافی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔

  • صحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر مظاہرے

    حیدرآباد : اے آروائی نیوز کوئٹہ کے اسائمنٹ ایڈیٹراور سینئرصحافی ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہ کرنے پر ملک بھرمیں صحافی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔

    حیدرآباد کے صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا، جس میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ اور پریس کلب کے عہدیداران بھی شریک تھے، صحافیوں کا کہنا تھا کہ درخواستوں اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے، صحافیوں نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    بدین پریس کلب کے سامنے صحافیوں نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا، جس میں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے باعث پورے ملک کے صحافی غیر محفوظ ہیں۔

    گھوٹکی میں بھی صحافیوں سمیت سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے احتجاجاً بھوک ہڑتال کی،  مظاہرین نے تقاریر کیں اور ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر شدید نعرے بازی بھی کی۔

    صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ ارشاد مستوئی کے قاتلوں کو گرفتارکرکے ملک بھرکے صحافیوں کو تحفظ دیا جائے۔