Tag: JPNA

  • جوانی پھر نہیں آنی 2، سب سے زیادہ کمانے اور صدر پاکستان کا دل جیتنے والی فلم

    جوانی پھر نہیں آنی 2، سب سے زیادہ کمانے اور صدر پاکستان کا دل جیتنے والی فلم

    کراچی: سلمان اقبال فلمز ، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا دل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مطلع کیا کہ انہوں نے ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ فلم دیکھی۔

    صدر پاکستان کا فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی انڈسٹری میں بھی اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور سینیما تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے جو اچھی بات ہے۔

    اے آر وائی کے سی ای اور اور سلمان اقبال فلمز کے مالک سلمان اقبال نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کا یہ اقدام ہمارے لیے فخر کی بات ہے، اس سے دیگر پروڈیوسر کی حوصلہ افزائی ہوگی‘۔

    اے آر وائی کے پروگرام سرعام کے اینکر اور صحافی اقرار الحسن نے عارف علوی کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’صدر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ایسی ٹویٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی‘۔

    واضح رہے کہ عیدالضحیٰ پر سلمان اقبال فلمز ، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 ریلیز کی گئی تھی جس نے ملکی تاریخ میں نہ صرف انقلاب برپا کیا بلکہ باکس آفس پر سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    مزید پڑھیں: جوانی پھر نہیں آنی 2 کامیاب ترین فلم بن گئی، 53 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

    سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم نے 53 کروڑ سے زائد کا کاروبار کر کے باکس آفس پر سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی فلم بن چکی ہے۔

    واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔

    فلم کے سیکوئل میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، واسع چوہدری، احمد علی بٹ، کبریٰ خان، ماورا حسین، عظمیٰ خان اور ثروت گیلانی نے اہم کردار ادا کیا جبکہ ندیم بیگ نے ہدایت کاری سے امور سرانجام دیے۔

  • ثروت گیلانی ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے سیکوئل کا بھی حصہ

    ثروت گیلانی ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے سیکوئل کا بھی حصہ

    اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کا دوسرا حصہ بننے جارہا ہے اور معروف اداکارہ ثروت گیلانی ایک بار پھر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    فلم جوانی پھر نہیں آنی کے ڈائریکٹر ندیم بیگ نے دوسرے حصے میں ثروت گیلانی کو کاسٹ کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

    At the Kidney Center Dinner. Thank you #sadafmalaterre for the beautiful dress. #sadafmalaterreclothing

    A post shared by Sarwat Gilani Mirza (@sarwatg) on

    فلم کے پہلے حصے میں ثروت گیلانی نے ایک پشتون خاتون کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے غریب شوہر سے سخت بیزار ہوتی ہے اور اس سے جھگڑتی رہتی ہے۔

    مزید پڑھیں: ثروت گیلانی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    ندیم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے حصے میں حمزہ علی عباسی، سوہائے علی ابڑو اور عائشہ خان نہیں ہوں گے، تاہم فہد مصطفیٰ ضرور جلوہ گر ہوں گے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں کردیا جائے گا اور اس بار ان کا ارادہ ہے کہ فلم کی شوٹنگ یورپ میں کی جائے۔

    یاد رہے کہ اے آر وائی فلمز کی پیشکش جوانی پھر نہیں آنی سال 2015 کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ فلم کے مصنف واسع چوہدری جبکہ ہدایت کار ندیم بیگ تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلم ’’جوانی پھرنہیں آنی کی‘‘غیرقانونی فروخت کا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    فلم ’’جوانی پھرنہیں آنی کی‘‘غیرقانونی فروخت کا ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    فلم یہ جوانی پھر نہیں آنی کی غیر قانونی فروخت کے مرکزی ملزم شفقت جمیل کوعدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    اے آروائی کی فلم ’’یہ جوانی پھرنہیں آنی‘‘ کی غیر قانونی فروحت کے مرکزی ملزم شفقت جمیل کو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملک سلیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس نے ملزم شفقت جمیل کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم شفقت جمیل سے ابھی مزید سی ڈیز کی برآمد کی جا رہی ہیں۔

    پولیس کی درخواست پرفاضل جج نے ملزم شفقت جمیل کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

    اے آروائی کی جانب سے عرفات ظفرراٹھور بطوروکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

  • جوانی پھرنہیں آنی نے 22 کروڑ کا بزنس کرلیا

    جوانی پھرنہیں آنی نے 22 کروڑ کا بزنس کرلیا

    کراچی: اے آروائی فلمزاورسکس سگما فلمزکے اشتراک سے پیش کردہ فلم جوانی پھرنہیں آنی اب تک 22 کروڑ 75لاکھ روپے کما چکی ہے اورجلد ہی باکس آفس پرسب سے زیادہ کمانے والی اردو فلم بننے جارہی ہے۔

    فلم نے ریلیز ہوتے ہی پہلے ہفتے میں 14 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے ہفتے کے اختتام پر 5 کروڑ کا بزنس کیا۔ فلم نے پیرکو 1.1 کروڑ روپے کمائے اورمنگل کو9 کروڑ 5 لاکھ روپے کا کاروبارکیا۔

    جوانی پھر نہیں آنی نے ریلیز ہوتے ہی ثابت کردیا کہ پاکستانی فلمیں بھی باکس آفس پر کامیاب کاروبار کرسکتی ہیں۔

    جوانی پھر نہیں آںی عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان سمیت بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اوریورپ میں ایک ساتھ ریلیز کی گئی تھی اوراسے دنیا بھرمیں پذیرائی مل رہی ہے۔

    فلم جوانی پھر نہیں آنی کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، واسع چوہدری، احمد بٹ، حمزہ علی عباسی، اسماعیل تارا، جاوید شیخ، ثروت گیلانی، مہوش حیات، عظمیٰ خان، عائشہ خان اور بشریٰ انصاری شامل ہیں۔

  • فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم پر تنقید کرڈالی

    فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم پر تنقید کرڈالی

    کراچی: فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم کے دو گانوں پر تنقید کرڈالی۔

    اداکارحمزہ علی عباسی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ‘ کا حصہ ہیں لیکن ایک ہفتے بعد جاری ہونیوالے فلم کے ٹریلر سے انہیں نکالے جانے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے، حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم سے خود ہی دوری اختیار کرلی ہے ۔

    Hamza Ali Abbasi

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حمزہ علی عباسی نے لکھاکہ فلم کے گانے اور مناظر نہایت نامناسب اور قابل اعتراض ہیں اور بم گرائے جانے کے مناظر کی موجودگی میں وہ فلم کی پروموشن کا حصہ نہیں رہ سکتے۔

    حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر یہ دونوں پارٹ گانے فلم سے نکالے جاتے ہیں تو وہ پروموشن ٹیم کا حصہ ہوں گے ورنہ پرہیز ہی کریں گے ۔

    Hamza Ali Abbasi

     ان کا کہنا تھا کہ  آپ تمام لوگوں نے جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلر تو دیکھ ہی لیاہوگااور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتاہوں کہ فلم 100فیصد مزاحیہ اور سکرپٹ میں کوئی بھی غیرمناسب لفظ نہیں لیکن اس میں دوگانے شامل ہیں جو ان کے نزدیک مناسب نہیں ۔

     اُنہوں نے لکھاکہ ان گانوں کا علم اُنہیں فلم کی شوٹنگ کے بہت بعد میں ہوااوراگر میں نے اس کی حمایت کی تو میرے بہت سے دوستوں کیلئے کئی مشکلات ہوسکتی ہیں ، کسی کو بھی کسی کی ذاتی زندگی پر اعتراض نہیں ہوتالیکن یہ فلم پبلک پراپرٹی ہے اور اس کا معاشرے پر اثر ہوگااور میں اپنے پراجیکٹس میں ایسی چیزوں کی مخالفت کرتاہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  جو بھی وجوہات تھیں ، میں ایسی چیز کا حصہ رہاجس کی مخالفت کرتاہوں اور اپنی ہی تنقید کا خود نشانہ بنتارہا، میں نے پی ٹی آئی کلچرل سیکشن آفس سے استعفیٰ دیا ، معذرت کی اور اس کیخلاف بھی آوازاٹھائی،فلمیں ہی آپ کی کلچرل شناخت اور معاشرتی روایات کی وضاحت کرتی ہیں اور یہ آپ لوگوں پر منحصر ہے کہ آپ کس قسم کی پاکستانی فلم دیکھنا اوراس کی حمایت کرناچاہتے ہیں ۔ پاکستانی سینماءکی قسمت آپ کے ہاتھ میں ہے اور عقل مندبنیں ۔

    Hamza Ali Abbasi

    حمزہ کے اس بیان پر سی ای او اے آروائی ڈجیٹل نیٹ ورک جرجیس سیجا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ حمزہ علی عباسی کے رائے کی قدر کرتے ہیں لیکن انہوں حمزہ علی عباسی کو مشورہ دیا کہ حمزہ کو اپنے دوستوں کے کام پر تنقید نہیں کرنا چاہیئے۔

    Hamza Ali Abbasi

    پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھی حمزہ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ پرسکون ہو جاؤ اور بات جانے دو۔