Tag: JPNA 2

  • جوانی پھر نہیں آنی2، کم وقت میں پچاس کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

    جوانی پھر نہیں آنی2، کم وقت میں پچاس کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

    کراچی: سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش سے ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے اٹھارہ دن میں پچاس کروڑ کا بزنس کرکے تمام ریکارڈز توڑدیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کا سینما گھروں پر اٹھارہ دن بعد بھی بھی راج جاری ہے، اے آروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں فلم کی ٹیم کو مبا رک باد دی ہے ۔

    انہوں نے اپنے ٹویٹ میں فلم کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی ہے، عالمی باکس آفس پر اٹھارہ دن میں پچاس کروڑ کا بزنس کرنے والی یہ پہلی پاکستانی فلم ہے‘‘۔

    یاد رہے کہ ریلیز کے پہلے روز فلم نے دنیا بھر میں 5کروڑ 40لاکھ کا کاروبار کیا تھا، جس میں پاکستان سے 3کروڑ22 لاکھ روپے اور بیرونِ مملک میں 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بزنس ریکارڈ کیا گیا تھا، اس سے قبل یہ فلم اب تک آنے والی پاکستانی فلموں میں کم ترین وقت میں دس کروڑ 72 لاکھ روپےبزنس کرنے کا اہم سنگ میل بھی عبور کرچکی ہے۔

    جوانی پھر نہیں آنی 2 ، مختصر وقت میں 10 کروڑ کا کاروبار

    سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم کی بکنگ کے لیے سینما گھروں میں بے تحاشہ رش ہے اور شائقین اس بات کے خواہش مند ہیں کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو جلد سے جلد پردے پر دیکھ لیں۔

    جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    معروف بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے بھی کراچی میں اپنے مختصردورے کے دوران’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ دیکھنے کے لیے وقت نکالا، انہوں نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ، معروف اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتفاقیہ طور پر یہ فلم ایک پاکستانی لڑکے اور ہندوستانی لڑکی کی محبت کی محبت کی داستاں ہے جو کہ بہت متاثر کن ہے، یہ ایک عمدہ رومانوی فلم ہے۔

  • جوہی چاؤلہ کراچی میں مختصرقیام کے بعد دبئی روانہ

    جوہی چاؤلہ کراچی میں مختصرقیام کے بعد دبئی روانہ

    کراچی: معروف بھارتی اداکارہ جو ہی چاولہ شہر قائد میں مختصر قیام کے بعد دبئی روانہ ہوگئیں، اپنے قیام کے دوران انہیں نے پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ‘ دیکھی اور اسے بے پناہ سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے مختصر دورے سے واپسی پر اداکارہ جوہی چاولہ نے صحافیوں سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی ‘ دیکھ کر مجھے اندازہ ہوا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

    معروف اداکارہ نے صحافیوں نے بتایا کہ ان کا یہ دورہ انتہائی مختصر تھا اور وہ بس یہاں اپنی فیملی سے ملاقات کرنے کے لیے آئی تھی۔

    گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ کراچی میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور ’جوانی پھر نہیں آنی ‘ دیکھنے کے لیے اور بوٹ بیسن پر دوپہر کا کھانا کھانے کے لیے
    باہر نکلی ہوئی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتفاقیہ طور پر یہ فلم ایک پاکستانی لڑکے اور ہندوستانی لڑکی کی محبت کی محبت کی داستاں ہے جو کہ بہت متاثر کن ہے، یہ ایک عمدہ رومانوی فلم ہے۔

    یاد رہے کہ سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ریلیز کے پہلے روز دنیا بھر میں 5کروڑ 40لاکھ کا کاروبار کیا تھا جس میں سے صرف پاکستان سے 3کروڑ22 لاکھ روپے اور بیرونِ مملک میں 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بزنس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ معروف بالی اداکارہ جوہی چاولہ پہلی مرتبہ پاکستان نہیں آئی بلکہ اس سے قبل بھی بالی اداکارہ کئی مرتبہ پاکستان باالخصوص روشنیوں کے شہر کراچی آچکی ہیں۔ اس سے قبل جوہی چاولہ سنہ 2016 میں اپنے رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے کراچی آئی تھیں۔

  • ’ٹلے والی جوتی‘ ، جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ٹائٹل سانگ کی دھوم ، ویڈیو دیکھیں

    ’ٹلے والی جوتی‘ ، جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ٹائٹل سانگ کی دھوم ، ویڈیو دیکھیں

    کراچی: اے آر وائی فلمز کی ایکشن اور ڈراما سے بھرپور فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا ٹائٹل سانگ اور ویڈیو ریلیز کر دی گئی جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز، 6 سگما پلس فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ پارٹ کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ اور ویڈیو ریلیز کردی گئی۔

    ٹائٹل سانگ ’ٹلے والی جوتی‘ کے نام سے بنایا گیا، فوک اور ریپ کےمنفرد امتزاج پر گانے کی دھن کو ترتیب دیا گیا جس میں معروف گلوکار عارف لوہار اور احمد بٹ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

    ایکشن اور ڈراما سے بھرپور فلم رواں سال عید الضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی جس میں نامور اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفی، احمد علی بٹ، واسع چودہری، ثروت گیلانی، ماورا حسین سمیت دیگر ستارے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    یہ بھی دیکھیں: جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز– ویڈیو دیکھیں

    واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں’۔

    قبل ازیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار ورن دھون نے فلم کی کامیابی اور کاسٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے، اس فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘۔

  • جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز– ویڈیو دیکھیں

    جوانی پھر نہیں آنی کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز– ویڈیو دیکھیں

    کراچی: اے آر وائی فلمز کی ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘ کے ٹائٹل سانگ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز، 6 سگما پلس فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی پارٹ کے سیکوئل کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا گیا جس نے آتے ہی ناظرین کے دل موہ لیے۔

    ٹائٹل سانگ ’ٹلے والی جوتی‘ کے نام سے بنایا گیا جس میں پنجابی بھنگڑے اور ریپ میوزک شامل کیا گیا، اٹھارہ سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور احمد علی بٹ نظر آرہے ہیں۔

    ایکشن اور ڈرامہ سے بھرپور فلم رواں سال عید الضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی جس میں نامور اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفی، احمد علی بٹ، واسع چودہری، ثروت گیلانی، ماورا حسین سمیت دیگر ستارے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب، شوبز اسٹارز کی شرکت

    واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں’۔

    مزید پڑھیں: جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کے لیے معروف بالی ووڈ اداکار کی نیک تمنائیں

    قبل ازیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار ورن دھون نے فلم کی کامیابی اور کاسٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے، اس فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔