Tag: JS Bank

  • زندگی پروگرام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اہم قدم

    زندگی پروگرام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اہم قدم

    لاہور: ’زندگی پروگرام‘ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پنجاب حکومت نے جے ایس بینک کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جے ایس بینک کا پلیٹ فارم زندگی پروگرام کی ڈیجیٹلائزیشن کرے گا، پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور زندگی پروگرام کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔

    ایم او یو کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق تھے، اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری بلدیات آسیہ گل اور سی ای او زندگی نعمان اظہر بھی موجود تھے۔

    معاہدے کے تحت زندگی جے ایس بینک ستھرا پنجاب کی ایپ تیار کرے گا، وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن وقت کی ضرورت ہے، ایم او یو پر خوشی ہوئی، زندگی ایپ پورے پنجاب میں سروے جیسا مشکل کام کرے گا۔

    کراچی : 2 سال قبل ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

    ذیشان رفیق کے مطابق ایپ کے تحت پنجاب میں صفائی کے عمل کی مانیٹرنگ ہو سکے گی، شہری فیس آن لائن جمع کرا سکیں گے، اور فیڈ بیک بھی دے سکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ آؤٹ سورسنگ پروگرام سے روزگار کے ایک لاکھ نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

  • سول ایوی ایشن نے غیرقانونی طریقے سے 5 ارب روپے جے ایس بینک میں انویسٹ کردیے

    سول ایوی ایشن نے غیرقانونی طریقے سے 5 ارب روپے جے ایس بینک میں انویسٹ کردیے

    اسلام آباد: سول ایوی ایشن کے پنشنر ز کے لیے مختص کردہ رقم حیلے بہانوں سے جہانگیر صدیقی کے بینک کے حوالے کردی گئی‘ شرح سود بڑھنے سے سول ایوی ایشن کو پنشن کے لیے مختص رقم پر نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام’ پاور پلے ‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پانچ ارب کی خطیر رقم ضابطے کی کارروائی کیے بغیر سول ایوی ایشن پنشن ٹرسٹ فنڈ نے جے ایس بینک کو انویسٹ منٹ کے لیے دی ہے ۔

    CAAپاور پلے کے میزبان ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی بیورو کے ڈپٹی بیورو چیف کاشف حسین نے انکشاف کیا ہے کہ 6.7 فیصد کی شرح سے کی جانے والی یہ انوسٹ منٹ شرح سود میں اضافے کے سبب نقصان کا سبب بنے گی۔ کہا جارہا ہے کہ سوی ایوی ایشن نے22 نومبر 2017 کو چار ارب روپے جے ایس بینک کو انوسٹ منٹ کو دیے‘ اور اس کے بعد12 فروری 2018 کے مزید ایک ارب روپے جے ایس بینک کو انوسٹ منٹ کے لیے دیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کی انوسٹ منٹ کے لیے تمام بینکوں سے پہلے سمری طلب کی جاتی ہے اور جو بینک زیادہ شرحِ منافع کی پیشکش کرتا ہے ‘ اس کے ساتھ سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم اس کیس میں اس ضابطے کی پیروی کیے بغیر رقم براہ راست جے ایس بینک کے حوالے کردی۔

    ا س حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود مئی میں آدھا فیصد بڑھ جائے گی جبکہ رواں ماہ ستمبر تک یہ شرح 8 فیصد تک پہنچ جائے گی‘ جس سے سول ایوی ایشن کو خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔