Tag: judge-aftab-afridi-murder-case

  • جج آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    جج آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    صوابی : پولیس نے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں 2ملزمان کو گرفتار کرکے واردات کےدوران استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے جج آفتاب آفریدی قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، پولیس نے قتل میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی پی او صوابی کا کہنا ہے کہ ملزمان عزیزاورداؤد سےواردات کےدوران استعمال گاڑی برآمد کرلی ہے اور ملزمان نےدوران تفتیش تمام حقائق اگل دیے ہیں۔

    ڈی پی او نے بتایا ملزمان نےوردات میں 3گاڑیاں استعمال کیں، ایک گاڑی پائلٹ کر رہی تھی، دوسری میں شوٹر تھے اور تیسری بیک اپ پرتھی ، قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا۔

    یاد رہے جج آفتاب آفریدی کو اہلخانہ سمیت صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ، بعد ازاں واقعہ کامقدمہ درج کیا گیا ، جس میں اہلخانہ نے سپریم کورٹ بارکے صدر لطیف آفریدی دیگرافراد کومقدمے میں نامزد کیا تھا۔

  • جج آفتاب آفریدی قتل کیس: سپریم بار کونسل صدر عبدالطیف کا بیٹا گرفتار

    جج آفتاب آفریدی قتل کیس: سپریم بار کونسل صدر عبدالطیف کا بیٹا گرفتار

    خیبر: پولیس نے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں مزید 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا، زیرِحراست افراد میں سپریم بار کونسل صدر عبدالطیف کا بیٹا بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے جج آفتاب آفریدی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جمرود میں کارروائی کرتے ہوئے علاقےغنڈی سے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ، گرفتارملزمان کا تعلق باڑہ سے بتا یا جا تا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد میں سپریم بار کونسل صدر عبدالطیف کے بیٹا اور ایک وکیل بھی شامل ہیں۔

    اس سے قبل پولیس کی جوائنٹ آپریشن ٹیم نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اور اہلخانہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پشاور اور خیبر کے کئی علاقوں میں چھاپوں کے دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

    ڈی پی اوشعیب کا کہنا تھا کہ گرفتار تمام افراد کی شناخت مقتول جج کے بیٹے ماجد آفریدی کریں گے، ایف آئی آرمیں شامل 2 گاڑیاں بھی ریکورکی گئی ہیں، شناخت پریڈعمل کےبعدمزید تفتیش کی جائے گی۔

    یاد رہے جج آفتاب آفریدی کو اہلخانہ سمیت گزشتہ شب صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ، واقعہ کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اہلخانہ نے سپریم کورٹ بارکے صدر لطیف آفریدی دیگرافراد کومقدمے میں نامزد کیا ہے۔

  • جج آفتاب آفریدی کے قتل کا مقدمہ درج، سپریم کورٹ بار کے صدر نامزد

    جج آفتاب آفریدی کے قتل کا مقدمہ درج، سپریم کورٹ بار کے صدر نامزد

    صوابی: جج جسٹس آفتاب آفریدی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں سپریم کورٹ بار کے صدرلطیف آفرید ی کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جج جسٹس آفتاب آفریدی کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ چھوٹا لاہور میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ میں سپریم کورٹ بارکےصدرلطیف آفرید ی ، جمیل،دانش آفریدی، جمال آفریدی اور عابد محمد شفیق کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 4 نامعلوم افراد بھی مقدمے میں نامزد ہے۔

    ماجد آفریدی کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سےپیش آیا جبکہ مقتول جج کے کزن پروفیسراسلم آفریدی نے کہا تھا کہ مقتول جج آفتاب آفریدی کوخاندانی دشمنی پرقتل کیاگیا، سپریم کورٹ بار کےصدرلطیف آفریدی کاقتل میں ہاتھ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کی جوائنٹ آپریشن ٹیم نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اور اہلخانہ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پشاور اور خیبر کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے اور 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    ڈی پی اوشعیب کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام افراد کی شناخت مقتول جج کے بیٹے ماجد آفریدی کریں گے، ایف آئی آرمیں شامل 2 گاڑیاں بھی ریکورکی گئی ہیں، شناخت پریڈعمل کےبعدمزید تفتیش کی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز پشاورموٹروے انبارانٹرچینج کے قریب انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے جج جسٹس آفتاب آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے جسٹس آفتاب آفریدی اہلیہ اور بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ڈرائیورذاکر اور گن مین داؤد شدید زخمی ہوئے۔

    شہید جج آفتاب آفریدی سوات سے اسلام آباد جارہے تھے، وہ دو ماہ قبل سوات میں تعینات ہوئے تھے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نےافسوسناک واقعے پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔