Tag: Judges Detention Case

  • ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

    اسلام آباد : ججز نظربندی کیس میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ججز نظربندی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی، سماعت میں عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

    پرویز مشرف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل بیرون ملک گئے ہوئے ہیں انہیں وقت دیا جائے۔

    حکومت کی جانب سے پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس کے مشرف کے چک شہزاد فارم ہاوس پر چھاپہ مارنے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

    پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ انہیں چھاپہ مارنے پر معلوم ہوا کہ ملزم پرویز مشرف بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا پر کیس کی سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر سابق چیف جسٹس سمیت ججز کو نظر بند رکھنے کا الزام ہے۔

  • ججزنظربندی کیس، پرویزمشرف کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    ججزنظربندی کیس، پرویزمشرف کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    اسلام آباد : سابق صدرپرویز مشرف کو ججزنظر بندی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت 25مارچ تک ملتوی کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو ایک بار پھر عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

    ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

    عدالت نے سابق صدر کو ایک بار پھر حاضری سے استثنی دے دیا ہے۔عدالت نے میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کیلئے بھجوا دی ہے۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت 25مارچ تک ملتوی کردی ۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کیا کہ نئی میڈیکل رپورٹ پیش کی جائے۔

     

  • ججز نظر بندی کیس، سابق صدرمشرف کے وارنٹ جاری

    ججز نظر بندی کیس، سابق صدرمشرف کے وارنٹ جاری

    اسلام آباد: ججزنظر بندی کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ججز نظربندی کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں،عدالت نے آج کی کارروائی میں بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے گواہوں کو بھی طلب کیا، اس موقع پر پراسی پراسکیوٹرعامر ندیم تابش نے عدالت کو بتایا کہ ایک گواہ انسپکٹر غلام مصطفی کیانی میڈیکل کی چھٹی پر ہیں، دوسرے گواہ قیصر نیاز حج کی ادائیگی کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں۔

    انسدادِ ہشتگردی کی عدالت نے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار کر کے یکم اکتوبر کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سابق صدر کی استثنٰی کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ نہیں ہے، پرویز مشرف نے علالت کے باعث عدالت میں حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کر رکھی ہے، جس کی پراسیکیورٹر عامر ندیم تابش نے مخالفت کی۔

  • ججز نظر بندی کیس: پرویز مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    ججز نظر بندی کیس: پرویز مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کو ججز نظر بندی کیس میں حاضری سے ایک دن کےلئے استثنیٰ مل گیا۔

    کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے کی، سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے عدالت کو بتایا کی سابق صدر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

    عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا اور پرویز مشرف کو انیس دسمبرکو طلب کرلیا ہے۔

  • ججز نظر بندی کیس: پرویزمشرف کوآج حاضری سے استثنا مل گیا

    ججز نظر بندی کیس: پرویزمشرف کوآج حاضری سے استثنا مل گیا

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت میں حاضری سے استنشی کی درخواست منظور کر لی ہے، کیس کی مزید سماعت پانچ دسمبر کو ہوگی۔

    کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے کی۔ وکیل صفائی نے سابق صدر کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی اور مؤقف اختیار کیا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث پرویز مشرف پیش نہیں ہو سکتے، جس پر عدالت نے حاضری سے استشنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

    دوسری جانب مستقل استشنی کے حوالے سے دائر درخواست پر بحث آئندہ سماعت پر ہو گی ۔عدالت نے پرویز مشرف کے ضمانتوں کو بھی جزوی طور پر حاضری سے استشنی دے دیا ہے، کیس کی مزید سماعت 5دسمبر کو ہو گی۔

  • بگٹی اورججز کیس: پرویز مشرف کو حاضری سے استثنی مل گیا

    بگٹی اورججز کیس: پرویز مشرف کو حاضری سے استثنی مل گیا

    کوئٹہ : نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیرِاعظم شوکت عزیز ، سابق گورنر بلوچستان اویس غنی اور سابق ڈی سی اوڈیرہ بگٹی کو مسلسل عدم پیشی کے خلاف سزا دینے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

    نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نذیر احمد لانگو نے کی، سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ ان کا موکل ناسازی طبع کے باعث سفر نہیں کرسکتے، اس لئے انہیں آج کی پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔

    فیصلہ میں کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر ایک ڈاکٹر کی میڈیکل رپورٹ قابل قبول نہیں ہوگی تاہم عدالت نے سابق صدرکی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

    عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سات رکنی میڈیکل ٹیم کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، دوران سماعت نواب بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مفرور قرار دئیے گئے سابق وزیراعظم شوکت عزیز ، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی اور سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی کو مسلسل عدم پیشی پر سزا دی جائے

    بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ شعیب احمد نوشیروانی کے علاوہ سابق صدرپرویز مشرف کے دونوں ضامن بھی عدالت میں پیش ہوئے ، مقدمے کی آئندہ سماعت اب 10نومبر کو ہوگی۔

    دوسری جانب ججز کیس میں بھی سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے استثنی مل گئی۔

     

  • ججزنظربندی کیس: مشرف کوحاضری سےاستثنیٰ،13اکتوبرکو طلب

    ججزنظربندی کیس: مشرف کوحاضری سےاستثنیٰ،13اکتوبرکو طلب

    اسلام آباد: ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کی ایک دن حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

    کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کےجج محمدعتیق نے کی، وکلاء صفائی کی جانب سے سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، جس پرعدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    عدالت نے پرویز مشرف کو تیرہ اکتوبر کو حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • ججزنظربندی کیس،مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ،29 اگست کو طلب

    ججزنظربندی کیس،مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ،29 اگست کو طلب

    اسلام آباد: ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو آج حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

    ججز نظر بندی کیس کی سماعت اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ وکلا صفائی کی جانب سے پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، جس پر عدالت نے آئندہ پیشی پر سابق صدر کی حاضری یقینی بنانے کاحکم دیا ساتھ ہی ضامنوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    عدالت نے کیس کی سماعت انتیس اگست تک ملتوی کردی۔