Tag: Judical comission

  • الطاف حسین سے پوچھنے سے بہتر ہے اسمبلیوں میں نہ بیٹھیں، عمران خان

    الطاف حسین سے پوچھنے سے بہتر ہے اسمبلیوں میں نہ بیٹھیں، عمران خان

    پتوکی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق الطاف حسین جیسے دہشت گرد سے بات کریں گے تو ہم پارلیمنٹ میں ہی نہیں بیٹھیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے الیکشن کمیشن کو نااہل ثابت کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پتوکی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    عمران خان کا جلسہ گاہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، عمران خان نے اپنے خطاب میں اسپیکر ایاز صادق کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    عمران خان نے سیاسی مخالفیں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا الطاف حسین سے پوچھنے سے بہتر ہے ہم اسمبلیوں سے باہر رہیں۔

    الطاف حسین ملک کا سب سے بڑا غدار اور دہشت گرد ہے۔ کپتان نے وزیراعظم کو بھی نہیں بخشا۔ عمران خان نے کہا کہ میاں نواز شریف فیصلے خود کیا کریں۔

    وزیراعظم فضل الرحمان کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا پہلے شفاف انتخابات کیلئے جنگ تھی اور یہ جنگ چلتی رہی گی اب کسانوں کے حقوق کیلئے تحریک انصاف تحریک چلائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں الیکشن دوہزار تیرہ سے زیادہ ووٹ لے کر اسمبلی میں آئے گی ، کپتان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر ایک بار پھر الیکشن کمیشن کیخلاف جوش خطابت دکھایا۔

    کپتان نے ایک بار پھرعزم دُہراتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو تبدیلی لانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

  • سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا سیاسی جماعت بنانےکااعلان

    سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا سیاسی جماعت بنانےکااعلان

    کوئٹہ : سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے حق کی فتح ہوئی یہ لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

    ان کہنا تھا کہ میں کسی سیاسی جماعت میں نہیں جائونگا اپنی سیاسی جماعت بنا کر سیاست کا آغاز کر رہا ہوں۔ افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا اور عمران خان نے جو میری ذات پر الزامات لگائے تھے وہ جھوٹے ثابت ہوئے ہیں ۔

    جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایسا میکنزم تیار کرنے کی ضرورت ہے جس میں کوئی سیاسی جماعت کسی پر الزام نہ لگائے، اُنہوں نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات سے پہلے اصلاحات ہونی چاہئیں۔

  • جوڈیشل کمیشن، انتخابی تھیلوں سے فارم15نکالنے کی تجویز پر فیصلہ محفوظ

    جوڈیشل کمیشن، انتخابی تھیلوں سے فارم15نکالنے کی تجویز پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : دھاندلی کی تحقیقات کیلئےقائم جوڈیشل کمیشن نے تحریکِ انصاف کی جانب سے انتخابی حلقوں کے تھیلوں سے فارم پندرہ نکالنے کی تجویز پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    کمیشن کا ان کیمرہ اجلاس چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کا تیکنیکی عملہ اورسیاسی جماعتوں کے وکلاء بھی شریک تھے۔

    اجلاس میں تحریکِ انصاف کی جانب سے گزشتہ روز فارم پندرہ انتخابی تھیلوں میں سے نکالنے کی تجویز پر غور کیا گیا، کمیشن کے بند کمرے کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے تمام حلقوں کے تھیلے کھولنے یا نہ کھولنےکےمعاملے سے متعلق تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی نےانکوائری کمیشن سے قومی اسمبلی کے تمام حلقے کھولنےکا مطالبہ کیا تھا، جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نےکمیشن کے نمائندوں کی موجودگی میں ووٹوں کے تھیلے کھولنے کا مطالبہ کیا۔

    جس پر کمیشن نے ماہرین کا بند کمرے میں اجلاس بدھ کو طلب کیا گیا تھا۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن فارم پندرہ کے حوالے سے فیصلہ بدھ کو کرے گا،  تہمینہ دولتانہ اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے اپنا الزام ثابت نہیں کرسکتی، کمیشن میں جمعرات کو سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد پر جرح ہوگی۔

  • جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے شواہد جمع کرانے کاسلسلہ جاری

    جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کے شواہد جمع کرانے کاسلسلہ جاری

    اسلام آباد : دوہزار تیرہ کے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے شواہد جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پی ٹی آئی نے مزیدتجاویز اوردستاویزات جمع کرادیں۔ الیکشن دوہزار تیرہ کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے جیوڈیشل کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے شواہد جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن میں مزیدتجاویز اوردستاویزات جمع کرادیں۔ پی ٹی آئی کا جاری کردہ وائٹ پیپربھی جوڈیشل کمیشن میں جمع کرایا گیا۔

    پیپلز پارٹی نے سسی پلیجوکے حلقے میں دھاندلی کے شواہد کمیشن میں جمع کرائے۔ مہاجر قومی موومنٹ نے بھی جیوڈیشل کمیشن میں انتخابی دھاندلی کے شواہد جمع کرائے۔

    ادھر انتخابی اصلاحات پر بھی کام جاری ہے۔ اصلاحات کی کمیٹی کے سربراہ زاہد حامد کہتے ہیں عوامی نمائندگی ایکٹ کا جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے ساتھ مشاورت کے بعد مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی شیریں مزاری اور شفقت محمود نے بھی شرکت کی۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد پی ٹی آئی اپنی تجاویز دے گی۔ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کے اختیارات دینے کی سفارش کر دی۔ الیکشن کمیشن انتخابات کے دوران سرکاری تبادلے اور تقرریاں روک سکے گا۔

  • انتخابی دھاندلی: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کردئیے

    انتخابی دھاندلی: الیکشن کمیشن نے تمام الزامات مسترد کردئیے

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کے لئے جواب تیار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر گیارہ صفحات پر مشتمل جواب تیار کیا ہے۔ کمیشن کی طرف سے مسودے کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں یہ جواب داخل کیا جائے گا۔

    جواب میں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات دوہزار تیرہ میں دھاندلی سے متعلق تمام الزامات مسترد کردئیے ہیں اور کہا ہے کہ عالمی مبصرین نے عام انتخابات کو شفاف قرار دیا۔الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کی رپورٹس بھی جواب کا حصہ بنائی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپر زمارکیٹ سے نہیں چھپوائے گئے اور یہ یہ بیلٹ پیپرز خصوصی فیچرز کے حامل تھے ۔

    بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل فوج کی نگرانی میں کی گئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق مقناطیسی سیاہی پی سی ایس آئی آر سے تیار کرائی گئی اور نادہ نے اس سیاہی کی باقاعدہ منظوری دی۔

    اس حوالے سے جو الزامات عائد کیے گئے ہیں بے بنیاد ہیں۔ڈی جی الیکشن کی سربراہی میں الیکشن کمیشن حکام آج دن بھر بند کمرے میں مشاورت کرتے رہے اور جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنے کے لئے مواد اکٹھا کرتے رہے۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیشن کی منظوری کے بعد یہ جواب جوڈیشل کمیشن میں پیش کردیا جائے گا۔ڈی جی الیکشن شیر افگن پر پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں دھاندلی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے تھے۔

  • مبینہ انتخابی دھاندلی، کمیشن میں ثبوت جمع کرانے کا آخری روز

    مبینہ انتخابی دھاندلی، کمیشن میں ثبوت جمع کرانے کا آخری روز

    اسلام آباد: مبینہ انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن میں ثبوت جمع کرانے اور فریق بننے کا آج آخری روز ہے، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام ف، پیپلز پارٹی اور اے این پی نے شواہد جمع کرادیئے۔

     تحریک انصاف کے احتجاج پر جوڈیشل کمیشن بنا، کمیشن بنتے ہی پیپلز پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی، ق لیگ اور جماعت اسلامی کپتان کے ہمنوا بنے اور جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا اعلان کر دیا۔

    جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے مئی دو ہزار تیرہ کا الیکشن ٹھپہ الیکشن تھا۔

    پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ نے کہا کہ سارے شواہد اور تحفظات پیش کر دیئے ہیں۔

    کمیشن میں جے یو آئی ف کے خالد وقار چمکنی اور اے این پی کے زاہد خان نے بھی شکایات اور دھاندلی کے شواہد پیش کئے، بات یہیں تک نہیں رکی خود حکمراں جماعت کے وزیر رانا تنویر نے بھی سیکیورٹی ادارے پر تحریکِ انصاف کے حق میں دھاندلی کا الزام لگا ڈالا۔