Tag: Judicial bench

  • مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دوبارہ  سماعت کیلئے مقرر

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر

    لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقررکردی نیا تین رکنی بنچ 14 ستمبر کو درخواست پر سماعت کریگا۔

    لیگی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیربھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔

    بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں فل بینچ 14ستمبر کو مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

    درخواست گزار مریم نواز نے موقف اختیار کیا کہ پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے چوہدری شوگر مل کیس میں میرٹ پر ضمانت منظور ہوئی چار سال سے نیب نے ریفرنس دائر نہیں کیا پاسپورٹ واپس نہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف وزری میں آتا ہے۔

    عدالت رجسٹرار آفس کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے اس سے قبل مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت سے معذرت کی تھی۔

  • خواجہ آصف کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، جج کی سماعت سے معذرت

    خواجہ آصف کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا، جج کی سماعت سے معذرت

    لاہور : خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا، بینچ کے ایک رکن نے سماعت سے معذرت کرلی، کیس کی فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ کو بھجوا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے خواجہ اصف کی درخواست ضمانت پر سماعت شروع کی تو بنچ کے رکن جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت معذوری ظاہر کر دی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار وکلاء میڈیا پر خلاف بیان دیتے رہے ہیں جس کے باعث سماعت نہیں کرسکتا۔

    بنچ کی سماعت سے معذرت پر اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ روسٹرم پر آئے اور کہا کہ بنچ میں پیش ہونے کیلئے آئے تھے جس پر بنچ کی سربراہ جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ جب ٹی وی پر بیٹھ کرانٹرویوز دیں گے تو عدالتیں کیسے سماعت کریں گی۔

    دورکنی بنچ نے درخواست چیف جسٹس کو بجھواتے ہوٸے دوسرے بنچ کے سامنے لگانے کہ سفارش کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اب درخواست پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیں گے۔

    خواجہ آصف کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اثاثوں کے متعلق تمام ریکارڈ نیب کو دیا جا چکا ہے اب جیل میں رکھنے کی کوٸی ضرورت نہیں، خواجہ آصف ٹراٸل میں باقاعدگی سے شامل ہوں گے لہٰذا عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

    واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت 29 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی جس پر آج یکم جون کو سماعت ہونا تھی، درخواست پر سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس نے درخواست کی سماعت کرنا تھی۔