Tag: judicial commision

  • پہلی دفعہ انتخابات دھاندلی پرتحقیقات ہورہی ہیں، عمران خان

    پہلی دفعہ انتخابات دھاندلی پرتحقیقات ہورہی ہیں، عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تاریخ بن رہی ہے، پہلی دفعہ انتخابات دھاندلی پرتحقیقات ہورہی ہیں۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے سنہرا دن ہے، اس اقدام سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔

     انھوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے علاوہ 26 سیاسی جماعتوں اور گروہوں نے گواہی دینی ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی

    انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی کہا دھاندلی ہوئی ہے ، 126دن کےدھرنے سے جوڈیشل کمیشن کی راہ ہموارہوئی، جو بھی فیصلہ آئے اس سے جمہورت مضبوط ہوگی۔

    تحریکِ انصاف کے پاس موجود شواہد سے متعلق عمران خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کے الزامات ثابت کرنے کے لیے مختلف نوعیت ثبوت موجود ہیں، جنھیں پیش کیا جائے گا۔

  • جوڈیشل کمیشن کی آج سے اوپن کورٹ سماعت، عمران خان کے پیش ہونے کا امکان

    جوڈیشل کمیشن کی آج سے اوپن کورٹ سماعت، عمران خان کے پیش ہونے کا امکان

    اسلام آباد: مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف جوڈیشل کمیشن کی سماعت آج ہوگی، عمران خان کا کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔

    دوہزار تیرہ کی مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہورہا ہے، ایم کیوایم نے بھی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس ضمن ڈاکٹر فاروق ستار نے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن پر تحفظات ہیں لیکن دھاندلی سے متعلق مؤقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔

    جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی نے بھی فریق بننے کی درخواست جمع کرائی، جماعت اسلامی کے رہنماء حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے مئی دو ہزار تیرہ کا الیکشن ٹھپہ الیکشن تھا۔

    پیپلز پارٹی کے لطیف کھوسہ نے کہا کہ سارے شواہد اور تحفظات پیش کر دیئے ہیں، جے یو آئی ،مسلم لیگ ق اور اے این پی بھی فریق بننے کی درخواست دے چکی ہیں ۔

  • الیکشن 2013 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، پاکستان عوامی تحریک

    الیکشن 2013 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، پاکستان عوامی تحریک

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا دیا۔ الیکشن دو ہزار تیرہ کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    خط پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار تین کے عام انتخابات کرانے والا الیکشن کمیشن غیر آئینی تھا۔

    اس لئے جب الیکشن کمیشن ہی غیر آئینی تھا تو حکومت کیسے آئینی ہوسکتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل دو سو تیرہ سپریم کورٹ کے آٹھ جون دو ہزار بارہ کے فیصلے کے خلاف بن۔

    خط میں استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری کمیشن دو ہزار تیرہ کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی کم و بیش تمام سیاسی جما عتیں جو ڈیشل کمیشن میں ہم آواز ہیں کہ دو ہزار تیرہ کے انتخا با ت دھا ندلی زدہ تھے۔

    پی ٹی آئی کے دھرنے اور احتجاج کے نتیجے میں بننے والاجو ڈیشل کمیشن جس میں پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ پیپلز پا رٹی، جے یو آئی ف۔ مسلم لیگ ق،اے این پی،جماعت اسلا می بھی فریق بننے کی درخواست دے چکی ہیں اور صدا لگا رہی ہیں کہ دو ہزار تیرہ میں ہو نیو الے الیکشنز دھا ندلی زدہ تھے۔

    جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ کیا آتا ہے؟  لیکن پا کستان کی سیا ست اور اقتدار کی غلام گردشوں میں ہو نیوالی سرگو شیا ں خبر دے رہی ہیں کہ پا کستان کا سیاسی منظر نامہ خراماں خراما ں اور بے آواز طریقے سے بحران کی جانب گا مزن ہے۔

  • جوڈیشل کمیشن صرف عمران خان کی ضد کی وجہ سے بنائی، سعد رفیق

    جوڈیشل کمیشن صرف عمران خان کی ضد کی وجہ سے بنائی، سعد رفیق

    لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت اورجمہوری رویوں کو عمران خان نے جتنا نقصان پہنچایا وہ ناقابل تلافی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن صرف ان کی ضد کی وجہ سے بنائی گئی۔ یہ بات وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن انوکھے لاڈلےعمران خان کی ضد تھی جو پوری کی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف دھاندلیوں کا رونا اور اس نظام کا حصہ بھی رہنا ڈبل اسٹینڈرڈ ہے۔

    وزیرریلوے نےپی ٹی آئی چیئرمین کواناپسندقراردےدیا، خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ انتخابی عمل سے عمران خان اور ان کے ساتھی نا واقف ہیں۔

  • ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے، جہانگیرترین

    ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے، جہانگیرترین

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوتی ہے۔ متھدہ قومی موومنٹ  کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ کراچی میں بڑی دھاندلی ہوتی ہے۔

     ایم کیوایم کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں جائیں گے۔ پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد کے نتیجے میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا ہے۔

     امید ہے زیادہ ترسیاسی جماعتیں دھاندلی سے متعلق اپنا موقف جوڈیشل کمیشن میں پیش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے اعلان کے بعد ہی پی ٹی آئی نے ٹاسک فورس بنائی ہے جو کمیشن کودھاندلی کے مستند ثبوت فراہم کرے گی۔

  • اے این پی نے بھی جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا

    اے این پی نے بھی جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا

    کراچی : عوامی نیشنل پارٹی نے بھی جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی ثبوت اکھٹا کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہےکہ عوامی نیشنل پارٹی کےساتھ دھاندلی کی گئی تھی ، الیکشن سے پہلے ہمارے امیدواروں اور عہدیداروں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا گیا ۔

    افتخار حسین کا کہنا تھا کہ تمام ذیلی تنظیموں کو دھاندلی کے ثبوت جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • جوڈیشل کمیشن : پیپلز پارٹی نے فریق بننے کا فیصلہ کر لیا

    جوڈیشل کمیشن : پیپلز پارٹی نے فریق بننے کا فیصلہ کر لیا

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی نے سن دو ہزار تیرہ میں ہونے والی مبینہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئے بننے والے عدالتی کمیشن میں فریق بننےکا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سیکریٹری جنرل شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عدالتی کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے درخواست پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی جانب سے راجہ پرویز اشرف دائر کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیشی سے متعلق امور کو حتمی شکل دے دی ہے،سینیٹر اعتزاز احسن کمیٹی کی قانونی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    آصف زرادری نے الیکشن ریفارمز کمیٹی کے قیام کی منطوری دے دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اس سے قبل انتخابی دھاندلیوں پر وائٹ پیپر بھی جاری کر چکے ہیں۔

      وائٹ پیپر میں بتا یا گیا تھا کہ پچھلے عام انتخابات میں نواز شریف کی تقریر کے بعد کس طرح انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا تھا۔

  • جوڈیشل کمیشن کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے، پرویز رشید

    جوڈیشل کمیشن کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے، پرویز رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سب کی خواہش ہے کہ یمن کا مسئلہ دونوں فریقین کی بات چیت سے حل ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا  اسلام آباد دھرنا انجینئرڈ تھا اس لئے ناکام ہوا۔

    صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سعودی عرب کی سلامتی ہر مسلمان کو عزیز ہے۔سب کی خواہش ہے کہ یمن کا مسئلہ بات چیت سے حل ہونا چاہیئے ۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا دھرنا اس لئے ناکام ہوا کہ اسے عوام کی حمایت حاصل نہیں تھی، اگرعوام ساتھ ہوتے تو ہر گلی ہر سڑک پر دھرنا ہوتا ۔

    پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے حکومت جوڈیشل کمیشن کےہر فیصلےکوتسلیم کرےگی۔