Tag: judicial commission report

  • جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ، وزیرِاعظم نواز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ، وزیرِاعظم نواز شریف آج شام قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کمیشن کی رپورٹ سے متعلق آج شام سات بجے قوم سے خطاب کریں گے، وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ حق کی فتح ہوئی، یقین تھا انکوائری کمیشن میں سرخرو ہوں گے۔

    انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزارتِ قانون کو ملنے کے بعد وزیرِاعظم کی زیرِصدارت طویل مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں رپورٹ پبلک کرنے سمیت مختلف قانونی پہلو زیرِغور آئے، اس موقع پر طے کیا گیا کہ وزیرِاعظم قوم سے خطاب کرکے رپورٹ کی تفصیلات سےآگاہ کریں۔

    وزیرِاعظم کا شرکاء سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے حق کی فتح ہوئی، دو ہزار تیرہ کے انتخابات شفاف ترین تھے، یقین تھا کہ انکوائری کمیشن میں سرخرو ہوں گے، رپورٹ سے باطل کو شکست ہوئی۔

  • جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیرِاعظم ہاؤس کوموصول

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیرِاعظم ہاؤس کوموصول

    کراچی :ترجمان وزیرِاعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ وزیرِاعظم ہاؤس کوموصول ہوگئی ہے، رپورٹ آج شام وزارتِ قانون کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی، وزیرِاعظم نے مشاورت کیلئے قانونی ماہرین کو سہہ پہر تین بجے طلب کرلیا ہے۔

    حکومتی قانونی اورآئینی ٹیم بھی کمیشن کی رپورٹ پروزیرِاعظم کو بریف کرے گی۔

    اس سے قبل عدالتی کمیشن نے دو ہزار تیرہ کےعام انتخابات میں منظم دھاندلی کےالزام کو مسترد کر دیا۔

    عدالتی کمیشن کی رپورٹ وزارتِ قانون کو بجھوائی گئی، جس کے بعد رپورٹ آج وزیرِاعظم نواز شریف کو پیش کردی گئی، اسلام آباد میں وزیرِاعظم نواز شریف سے وزیرقانون اور قانونی ماہرین نے ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران وزیرِاعظم کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات پربریفنگ دی گئی۔